پاکستان
ویرات کوہلی نےحارث راؤف کو اپنی شرٹ تحفے میں دے دی
پاکستانی اور بھارتی کرکٹرز کے میدان سے باہر خوشگوار تعلقات بڑھنے لگے۔

بھارتی کرکٹ کے مایہ ناز بیٹر اور سابق کپتان ویرات کوہلی نے دبئی میں پاکستان کے خلاف ہائی وولٹیج میچ کے بعد اپنی دستخط شدہ شرٹ فاسٹ بولر حارث رؤف کو دی۔
بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ویرات کوہلی اور حارث رؤف کے درمیان پیش آئے اس لمحے کی ویڈیو شیئر کی۔
The match may be over but moments like these shine bright ✨👌
— BCCI (@BCCI) August 29, 2022
A heartwarming gesture by @imVkohli as he hands over a signed jersey to Pakistan's Haris Rauf post the #INDvPAK game 👏👏#TeamIndia | #AsiaCup2022 pic.twitter.com/3qqejMKHjG
بی سی سی آئی نے ویڈیو اس کیپشن کے ساتھ شیئر کی کہ میچ ختم ہوسکتا ہے لیکن اس طرح کے لمحات چمکتے رہتے ہیں، ویرات کوہلی نے دل کو گرما دیا، انہوں نے پاکستان سے میچ کے بعد حارث رؤف کو اپنی دستخط شدہ جرسی دی۔
متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں جاری ایشیا کپ کے دوران پاکستان اور بھارت کے کرکٹرز کی ملاقاتوں اور خوش گپیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
ویرات کوہلی اور دیگر بھارتی کھلاڑیوں نے آئی سی سی اکیڈمی گراؤنڈ میں پاکستان کے انجرڈ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی خیریت دریافت کی تھی۔
بھارتی کپتان روہیت شرما اور بابر اعظم کے درمیان بھی خوش گپیاں ہوئیں جبکہ ویرات کوہلی نے بھی پاکستانی کپتان سے ملاقات کی۔
صحت
عالمی ادارہ صحت کا زمبابوے کو انسداد ہیضہ کے لیے ادویات اور سامان کا عطیہ
یہ عطیہ بہت بڑا اثر ڈالنے والا ہے اس وبا کو جلد از جلد ختم ہونا ہے

ہرارے: عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے زمبابوے کو ہیضے کی وباء پر قابو پانے میں مدد کے لیے سامان اور ادویات کا عطیہ دیا ہے۔
ڈبلیو ایچ او کے ریجنل ڈائریکٹر برائے افریقہ ماتشیڈیسو موتی نے زمبابوے کے صحت اور بچوں کی دیکھ بھال کے وزیر ڈگلس مومبشورا کو سامان اور ادویات کی کھیپ سونپتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو ہیضے کی وباء کو ختم کرنے کی اپنی کوششوں کو دوگنا کرنا ہے، کمیونٹی کو متحرک کرنا ہے، اور انہیں علاج کے مراکز میں منتقل کرنا ہے، تاکہ وہ علاج حاصل کریں جس سے جان بچ جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ عطیہ بہت بڑا اثر ڈالنے والا ہے اس وبا کو جلد از جلد ختم ہونا ہے۔ واضح رہےکہ زمبابوے میں 30 نومبر تک ہیضے کے مجموعی طور پر 9,895 مشتبہ کیسز ریکارڈ کیے گئے، جن میں 9,466 صحت یاب ہوئے اور 53 اموات کی تصدیق ہو چکی ہے۔
دنیا
غزہ میں امدادی سامان کی رسائی کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت ہے، امریکا
غزہ میں پہنچنے والی امداد کوبڑھانے کی ضرورت ہےجو اسرائیلی حکومت پر واضح کر دیا ہے، ترجمان امریکی دفتر خارجہ

امریکہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو غزہ میں ایندھن اور دیگر امداد کی رسائی کی اجازت دینے کے لیے مزید اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پریس بریفنگ میں کہا کہ غزہ میں پہنچنے والی امداد کافی نہیں ہے۔ اسے بڑھانے کی ضرورت ہے اور ہم نے اسرائیل کی حکومت پر یہ واضح کر دیا ہے۔اقوام متحدہ نے بتایا تھا کہ پیر کو 100 امدادی ٹرک اور تقریباً 69 ہزار لیٹر ایندھن مصر سے غزہ پہنچایا گیا۔
اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن ڈوجاک نے منگل کو صحافیوں کو بتایا کہ یہ امداد 170 ٹرکوں اور ایک لاکھ 10 ہزار لیٹر ایندھن کی یومیہ اوسط سے بہت کم ہے جو 24 سے 30 نومبر کے درمیان جنگ میں وقفے کے دوران فلسطین میں داخل ہوئی ۔
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے گذشتہ ہفتے سات اکتوبر کو غزہ سے اسرائیل پر حماس کے حملے کے بعد مشرق وسطیٰ کے اپنے تیسرے دورے پر اسرائیلی حکومت پر دباؤ ڈالا کہ وہ امداد کی ترسیل میں اضافہ کرے اور حماس کے خلاف کارروائی میں شہریوں کو کم سے کم نقصان پہنچائے۔
واضع رہے کہ اسرائیلی فورسز نے منگل کے روز جنوبی غزہ کے مرکزی شہر خان یونس پر دھاوا بول دیا تھا۔گذشتہ ہفتے زمینی حملے، جسے حماس کے ساتھ جنگ بندی کے خاتمے کے بعد سب سے بڑی کارروائی سمجھا جا رہا ہے۔
دنیا
سلامتی کونسل اسرائیل کو مذاکرات کی میز پر واپس لانے میں کردار ادا کرے، امیر قطر
اسرائیل نے غزہ پر بمباری کے دوران تمام اخلاقی معیارات کو پامال کیا ہے، تمیم بن حماد آل ثانی

امیر قطر تمیم بن حماد آل ثانی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ میں جنگ بندی کے لیے اسرائیل کو مذاکرات کی میز پر واپس لانے میں کردار ادا کرے۔
انہوں نے دارالحکومت دوحہ میں خلیج تعاون کونسل(جی سی سی) کے سربراہی اجلاس سے خطاب کے دوران بین الاقوامی برادری کی طرف سے غزہ میں جاری تصادم کو روکنے کے اقدامات میں ناکامی کو شرمناک قرار دیا۔
امیر قطر نے کہا کہ یہ بہت شرمناک ہے کہ بین الاقوامی برادری2 ماہ سے انتہائی سنگین جرائم کو جاری رکھنے کی اجازت دیئے ہوئے ہے اور ایک منظم اور شعوری انداز میں معصوم شہریوں کا قتل عام کیا جارہا ہے جس میں خواتین اور بچوں کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عارضی جنگ بندی مستقل جنگ بندی کا متبادل نہیں ہو سکتی ہے۔ خطے میں المیے اور سانحات سے بچنے کا یہی واحد راستہ ہے کہ اسرائیل فلسطینیوں کے لیے ان کی ریاست کے حق کو تسلیم کر ے۔
تمیم بن حماد نے کہا کہ اسرائیل نے غزہ پر بمباری کے دوران تمام اخلاقی معیارات کو پامال کیا ہے، انفرا سٹرکچر کو تباہ کیا اور انتہائی انسانی ضروریات کی فراہمی کو معطل کیا ہے۔ انہوں نے اسرائیل کی طرف سے شہریوں کا نشانہ بنانے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کا اپنے دفاع کا حق کسی صورت اس بات کی اجازت نہیں کہ وہ فلسطینیوں کی نسل کشی کرے۔
-
پاکستان 2 دن پہلے
الیکشن کمیشن کا قومی اسمبلی کی نشستوں میں کمی کا اعلان
-
تجارت ایک دن پہلے
ڈالر کی قدر میں کمی کا تسلسل برقرار
-
دنیا 2 دن پہلے
فلپائن میں زلزلے کے مسلسل دو جھٹکے، ریکٹر سکیل پر شدت بالترتیب 6.9 اور 5.4 ریکارڈ
-
تجارت 4 گھنٹے پہلے
اے ڈی بی نے پاکستان کےلئے 65کروڑ 88 لاکھ ڈالر کے قرض کی منظوری دے دی
-
دنیا ایک دن پہلے
بولیویا میں سابق امریکی سفیرکیوبا کے لئے جاسوسی کرنے کے الزام میں گرفتار
-
دنیا 2 دن پہلے
انڈونیشیا،آتش فشاں پھٹ جانے سے 11 کوہ پیما ہلاک
-
دنیا ایک گھنٹہ پہلے
امریکہ کا اسرائیل کے زیر قبضہ مغربی کنارے میں تشدد میں ملوث اسرائیلی افراد پر ویزا پابندی کا اعلان
-
پاکستان 6 گھنٹے پہلے
ن لیگ کے سابق یوسی چیئرمین سید ابرارشاہ بیٹے سمیت اسلام آباد میں قتل