تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اس وقت ملک میں بہت بڑا امتحان ہے سیلاب کی وجہ سے پوراملک متاثر ہے اسی لیے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ پورا پاکستان مل کراس امتحان کاسامنا کرے۔


تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے سیلاب زدگان کی امدادکیلئے ٹیلی تھون ٹرانسمیشن کا آغاز کیا جس میں5 ارب روپے سے زائدرقم جمع ہوگئی۔
عمران خان نے کہا کہ ہمیں بحیثیت قوم اپنے سیلاب متاثرین کی مدد کرنی ہے ہمارے نوجوان رضاکار فورس میں شامل ہوں اور متاثرین کی مدد کریں۔انہوں نے بتایا کہ ہم ایک کنٹرول روم بنا رہے ہیں جس کے ذریعے رضاکاروں کو گائیڈ کریں گے اور ڈائریکشن دیں گے تاکہ رضاکارمتاثرہ لوگوں تک پہنچیں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ 2010 کے سیلاب میں قوم کو متاثرین کی مدد کرتے ہوئے دیکھا ہے اب بھی مشکل گھڑی میں پوری قوم سیلاب متاثرین کے ساتھ ہے اور ان کی بھرپور مدد کرے گی۔
انہوں نے بتایا کہ جو بھی فنڈز ملیں گے اسے ثانیہ نشتر کی سربراہی میں خرچ کیا جائے گا ہمارا مقصد ہے کہ جتنے بھی فنڈز جمع ہوں گے سیلاب متاثرین پر خرچ کریں گے۔
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی ٹیلی تھون ٹرانسمیشن میں سیاست دان، فنکاروں اور معروف شخصیات نے شرکت کی جن میں وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی، سابق کرکٹر انضمام الحق، اداکارہ عتیقہ اوڈھو، حمزہ علی عباسی، جاوید شیخ، شان شاہد، رائٹر خلیل الرحمان قمر ودیگر شامل تھے۔

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 13 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 14 گھنٹے قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- ایک دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 9 گھنٹے قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 11 گھنٹے قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- ایک دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- ایک دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- ایک دن قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 10 گھنٹے قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 14 گھنٹے قبل



