پاکستان
بغاوت کیس: شہباز گل کو ضمانت ملے گی یا نہیں، فیصلہ آج سنایا جائے گا
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کے خلاف بغاوت کیس میں درخواست ضمانت پر فیصلہ آج سنایا جائے گا۔
ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال 11 بجے محفوظ فیصلہ سنائیں گے،عدالت نے گزشتہ روز فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
اسلام آباد کی مقامی عدالت میں پراسیکیوٹر راجہ رضوان عباسی نے دلائل دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاک آرمی کے افسران کیخلاف منظم طریقے سے ملزم نے بات کی اور ان کے الفاظ میں پاک فوج کے خلاف بغاوت کے لیے اکسایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ملزم نے پاک فوج کو سیاست میں ملوث کرنے کی کوشش کی جس سے سپاہی سے لیکر بریگیڈئیر رینک تک افسران کے جذبات مجروح ہوئے، بغاوت پر اکسانے کی کوشش کرنا بھی بغاوت کے زمرے میں آتا ہے۔
شہباز گل کے وکیل برہان معظم نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ جس کو بغاوت کہا گیا وہ بغاوت ہے کہاں؟ اگر کوئی غلط فہمی ہے تو شہباز گل معافی مانگنے کیلیے تیار ہیں۔
شہباز گل کے وکیل نے عدالت میں بغاوت کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز گل نے بغاوت کے متعلق کبھی سوچا ہی نہیں۔ ان کے انٹرویو کے ٹرانسکرپٹ کے مختلف جگہوں سے پوائنٹ اٹھا کر مقدمہ درج کیا گیا۔
ان کا کہنا ہے کہ جس کو بغاوت کہا گیا وہ بغاوت ہے کہاں؟شہباز گل پڑھا لکھا شخص ہے۔ انہوں نے فوج کو ہمارے سر کا تاج کہا ہے۔
وکیل نے شہباز گل کا آفیشل ٹوئیٹر عدالت کو دکھایا۔ انہوں نے کہاکہ شہباز گل نے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ کسی بھی جھوٹی خبر پر یقین نہ کریں۔ٹوئیٹس سے واضح ہے کہ انہوں نے فوج کے خلاف کوئی بیان جاری نہیں کیا۔
کمرہ عدالت میں پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے متنازع بیان اور اینکر کے سوال کی ویڈیو بھی چلائی گئی تھی
پاکستان
حج درخواستیں وصول کرنے کیلئے مقررہ بینک ہفتے اور اتوار کو کھلے رہیں گے
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ایک سرکلر کے مطابق مقررہ بینکوں کی شاخیں ہفتے اور اتوار کے روز صبح ساڑھے نو سے سہ پہر ڈھائی بجے تک کھلی رہیں گی
حج درخواستیں وصول کرنے کیلئے مقررہ بینک ہفتے اور اتوار کو کھلے رہیں گے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ایک سرکلر کے مطابق مقررہ بینکوں کی شاخیں ہفتے اور اتوار کے روز صبح ساڑھے نو سے سہ پہر ڈھائی بجے تک کھلی رہیں گی جس کا مقصد 2025 کے عازمین حج سے اخراجات سمیت حج درخواستیں وصول کرنا ہے۔
واضح رہے کہ حج درخواستیں منگل تک وصول کی جائیں گی۔
پاکستان
سوشل میڈیا پر ہلاکتوں کی جعلی فہرست شیئر کی جارہی ہے، عطاء تارڑ
وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی ہمیشہ طالبان کے ہمدرد رہے ہیں جب کہ ہم نے پی ٹی آئی کو سنگجانی میں احتجاج کرنے کی پیشکش کی تھی
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والی غلط خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر ہلاکتوں کی جعلی فہرست شیئر کی جارہی ہے۔
عطاء تارڑ نے سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ بیلا روس کے صدر کے دورے کے دوران احتجاج کیا گیا، اسلام آباد میں سیاسی جماعت کے احتجاج میں افغان شہری کیا کر کررہے تھے؟، سوال یہ بھی ہے کہ افغان شہریوں کو احتجاج میں کیوں شامل کیا گیا؟۔
وفاقی وزرا عطاء تارڑ اور احسن اقبال نے غیر ملکی میڈیا سے بات چیت کی جس دوران وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اپنی سیاست کے لیے مذہبی کارڈ استعمال کیا جب کہ سوشل میڈیا پر ہلاکتوں کی جعلی فہرست شیئر کی جارہی ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی ہمیشہ طالبان کے ہمدرد رہے ہیں جب کہ ہم نے پی ٹی آئی کو سنگجانی میں احتجاج کرنے کی پیشکش کی تھی۔
پاکستان
سلمان اکرم راجہ پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل کے عہدے سے مستعفی
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے سلمان اکرم راجہ کے استعفےکی تصدیق کردی ہے
پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔
سلمان اکرم راجہ نے پارٹی چیئرمین کو استعفے سے متعلق آگاہ کر دیا،تاہم ابھی تک ان کا استعفیٰ قبول نہیں کیا گیا۔
دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے سلمان اکرم راجہ کے استعفےکی تصدیق کردی ہے، سلمان اکرم راجہ کو حالیہ احتجاج میں سرگرم کردار ادا نہ کرنے پر انہیں سخت تنقید کا سامنا تھا۔
واضح رہےکہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے استعفے کے بعد بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ستمبر میں سینئر وکیل سلمان اکرم راجہ کو پارٹی کا جنرل سیکرٹری مقرر کیا تھا۔
-
پاکستان 8 گھنٹے پہلے
صاحبزادہ حامد رضانے پی ٹی آئی کی کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیا
-
کھیل ایک دن پہلے
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا مستقبل کیا ہوگا؟
-
دنیا ایک دن پہلے
ولیم ہیگ آکسفورڈ یونیورسٹی کے نئے چانسلر منتخب
-
دنیا 15 گھنٹے پہلے
آسٹریلیا:16 سال سے کم عمر بچوں پر سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی کا بل منظور
-
دنیا ایک دن پہلے
چینی وزیر دفاع ڈونگ جُن کے خلاف کرپشن کی تحقیقات کا آغاز
-
پاکستان 10 گھنٹے پہلے
سلمان اکرم راجہ پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل کے عہدے سے مستعفی
-
پاکستان 2 دن پہلے
راستوں کی بندش: پٹرولیم مصنوعات کی قلت کا معاملہ سنگین ہو گیا
-
تجارت 2 دن پہلے
بجلی کی قیمت میں معمولی کمی کا امکان