پاکستان
توہین عدالت کیس : الفاظ غیر مناسب تھے تو واپس لینے کیلئے تیار ہوں : عمران خان
سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری کو دھمکانے کے معاملے پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے شوکاز نوٹس پر جواب جمع کرادیا۔
عمران خان نے اپنے جواب میں الفاظ واپس لینے کا کہا ہے۔ جواب میں ان کا کہنا ہے کہ الفاظ غیر مناسب تھے تو واپس لینے کیلئے تیار ہوں۔
ان کا کہنا تھاکہ عدالت تقریر کاسیاق و سباق کے ساتھ جائزہ لے، پوری زندگی قانون اور آئین کی پابندی کی ہے، ججز کے احساسات کو مجروح کرنے پر یقین نہیں رکھتا۔
عمران خان نے استدعا کی ہے کہ توہین عدالت کا شوکاز نوٹس واپس لیا جائے۔
خیال رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے توہین عدالت پر عمران خان کو کل ذاتی طور پر طلب کررکھا ہے۔
پاکستان
پی ٹی آئی احتجاج ،اسلام آباد کے اسپتالوں میں لائے گئے جاں بحق اور زخمیوں کی تعداد سامنے آگئی
پمز، پولی کلینک اور سی ڈی اے اسپتال میں کل 44 سول زخمی افراد لائے گئے ہیں جبکہ 27 سکیورٹی فورسز کے زخمی اہلکار لائے گئے ہیں
پی ٹی آئی احتجاج کے دوران اسلام آباد کے تین مختلف اسپتالوں میں لائے گئے جاں بحق اور زخمیوں کی تعداد سامنے آگئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے تین اسپتالوں میں 10 جاں بحق افراد اور 71 زخمی لائے گئے۔ پی ٹی آئی احتجاج کے دوران سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں 6 سول اور 4 سکیورٹی فورسز کے اہلکار جاں بحق ہوئے۔ پمز، پولی کلینک اور سی ڈی اے اسپتال میں کل 44 سول زخمی افراد لائے گئے ہیں جبکہ 27 سکیورٹی فورسز کے زخمی اہلکار لائے گئے ہیں۔
سی ڈی اے اسپتال میں 2 سول زخمی افراد لائے گئے جن میں ایک آنسو گیس شیل سے زخمی ہوا اور ایک کو کندھے میں گولی لگی۔ پمز اسپتال میں 27 پولیس اہلکار اور 14 سول زخمی افراد لائے گئے ہیں جبکہ اسپتال لائے گئے 7 جاں بحق افراد میں سے 4 سکیورٹی اہلکار اور 3 سول افراد شامل ہیں۔
پولی کلینک میں 3 جاں بحق اور 28 سول افراد زخمی حالت میں لائے گئے۔
واضح رہے کہ رات گئے مظاہرین کے خلاف آپریشن کے دوران پی ٹی آئی نے اسلام آباد احتجاج کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا۔
ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق بانی چیئرمین سے ملاقات اور کور کمیٹی کی میٹنگ کے بعد اگلا لائحہ عمل بتایا جائے گا۔
موسم
ملک کے آلودہ ترین شہروں میں سکھر پہلے نمبر پر آگیا
علی الصبح سکھر 766 ائیر پارٹیکولیٹ میٹرز کے ساتھ ملک کا آلودہ ترین شہر رہا
پنجاب میں سموگ کا راج بدستور برقرار، ملک کے آلودہ ترین شہروں میں سکھر پہلے نمبر پر آگیا۔
ملک کے مختلف شہر فضائی آلودگی کی لپیٹ میں ہے جہاں ائیر پارٹیکولیٹ میٹر کی تعداد کافی زیادہ ریکارڈ کی گئی۔
علی الصبح سکھر 766 ائیر پارٹیکولیٹ میٹرز کے ساتھ ملک کا آلودہ ترین شہر رہا جب کہ 557 ائیر انڈیکس کے ساتھ شیخوپورہ دوسرے نمبر پر رہا اور لاہور فضائی آلودگی میں دنیا میں تیسرے نمبر آ گیا،
دوسری جانب دنیا کے آلودہ ترین بڑے شہروں میں بھارتی شہر کولکتہ 406 ائیر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ سر فہرست ہے۔
دنیا
چینی وزیر دفاع ڈونگ جُن کے خلاف کرپشن کی تحقیقات کا آغاز
ڈونگ جُن کو بدعنوانی کے الزام میں زیرِ تفتیش رکھا گیا ہے
چینی وزیر دفاع ڈونگ جُن کے خلاف کرپشن کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈونگ جُن کو بدعنوانی کے الزام میں زیرِ تفتیش رکھا گیا ہے ، وہ مسلسل تیسرے شخص ہیں جنہیں اس عہدے پر تفتیش کا سامنا ہے۔
میڈیا کی رپورٹس کے مطابق وزیرِ دفاع کے خلاف تحقیقات چینی فوج میں بدعنوانی کے خلاف کارروائی کا حصہ ہے ، اس معاملے پر چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ یہ صرف سائے کا پیچھا کرنے جیسا ہے۔
چینی بحریہ کے سابق کمانڈر ڈونگ جُن کو دسمبر میں وزیرِ دفاع مقرر کیا گیا تھا۔ ان سے قبل وزیر کو ملازمت کے صرف 7 ماہ بعد اچانک عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔
-
دنیا 4 گھنٹے پہلے
چینی وزیر دفاع ڈونگ جُن کے خلاف کرپشن کی تحقیقات کا آغاز
-
علاقائی 2 دن پہلے
پنجاب میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
تجارت 2 دن پہلے
عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
علاقائی 2 دن پہلے
اسلام آباد:نئے نویلے جوڑے کا کنٹینرز کے پاس انوکھا فوٹو شوٹ
-
پاکستان ایک دن پہلے
راستوں کی بندش: پٹرولیم مصنوعات کی قلت کا معاملہ سنگین ہو گیا
-
ٹیکنالوجی 2 دن پہلے
ٹیسلہ کے سی ای او آئرن مین بن گئے
-
تجارت ایک دن پہلے
بجلی کی قیمت میں معمولی کمی کا امکان
-
علاقائی ایک دن پہلے
اسلام آباد میں تمام تعلیمی ادارے 26 نومبر کو بھی بند رکھنے کا فیصلہ