تجارت
پاکستان میں ڈالر کی قدر میں کمی
عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)کی جانب سے پروگرام کی بحالی کے بعد پاکستان میں ڈالر کی قدر میں آج کمی دیکھی گئی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 220.12 روپےکا ہے۔
انٹربینک میں ڈالر کی قدر ایک روپے 79 پیسے کم ہوئی ہے۔
اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 8 روپے سستا ہوکر 222 روپےکا ہوگیا ہے۔
پاکستان کیلئے ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی قسط منظور، آئی ایم ایف نے اعلامیہ جاری کردیا
خیال رہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کے قرض پروگرام سے متعلق اعلامیہ جاری کردیا ہے۔
آئی ایم ایف کے اعلامیے کے مطابق قرض پروگرام میں جون 2023 تک توسیع کی منظوری دے دی گئی ہے، پاکستان کیلئے قرض پروگرام 6 ارب ڈالر سے بڑھا کر ساڑھے 6 ارب ڈالر کر دیا گیا ہے۔
آئی ایم ایف اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کیلئے ایک ارب 10 کروڑ ڈالرز کی قسط منظور کرلی گئی ہے۔
تفریح
کورین ویب سیریز اسکوئڈ گیم سیزن 2 کا سنسنی خیز ٹریلر جاری
سیریز کا دوسرا سیزن 26 دسمبر کو ریلیز کیا جائے گا
کورین ویب سیریز اسکوئڈ گیم کے سیزن 2 کا سنسنی خیز ٹریلر جاری کر دیا گیا، سیریز کا دوسرا سیزن 26 دسمبر کو ریلیز کیا جائے گا۔
اسکوئڈ گیم کے مداحوں کا طویل انتظار ختم کرتے ہوئے میکرز نے سیزن 2 کا شاندار ٹریلر ریلیز کر دیا ہے جس کو ناظرین کی جانب سے بےحد پسند کیا جارہا ہے اور وہ اس کی ریلیز کے منتظر ہیں۔
View this post on Instagram
مشہور جنوبی کورین تھرلر سیریز میں لی جونگ جے، جو سیزن 1 میں ’سیونگ گی ہن‘ المعروف ’پلیئر 456‘کا کردار نبھا رہے تھے، ایک بار پھر جان لیوا گیم جلوہ گر ہوں گے، سیریز کے سیزن 2 کی اس نئی کہانی میں ’گی ہن‘ کا کردار اسکوئڈ گیم کو ختم کرنے اور معصوم جانوں کو بچانے کے لیے پرعزم نظر آتا ہے۔
لی جونگ جے کے ساتھ، وی ہا جن (ہوانگ جون ہو) اور لی بیونگ ہن (فرنٹ مین) بھی اپنے کرداروں کو نبھاتے نظر آئیں گے، سیریز کے میکرز کا دعویٰ ہے کہ سیزن 2 شائقین کے لیے مزید سنسنی خیز اور ڈرامائی لمحات لائے گا۔
یاد رہے کہ ستمبر میں نیٹ فلکس کی جانب سے رکھے گئے ایک ایونٹ میں اسکوئڈ گیم سیزن 2 کی ایک مختصر جھلک بھی دکھائی گئی تھی، جس میں گی ہن کا نیا مشن دکھایا گیا تھا۔ شائقین کے دلوں پر راج کر کے دنیا بھر سے کروڑوں ڈالرز کمانے والی اس سیریز کا دوسرا سیزن 26 دسمبر کو ریلیز کیا جائے گا۔
دنیا
لبنان، فلسطین اور شام کے متاثرین کے لیے 21 ویں امدادی کھیپ روانہ
ابھی تک روانہ کیے گئے امدادی سامان میں فلسطین کے لیے 1273 ٹن، لبنان کے لیے 372 ٹن جبکہ شام کے لیے 111 ٹن سامان شامل ہے
لبنان، فلسطین اور شام کے متاثرین کے لیے 21 ویں امدادی کھیپ روانہ کر دی گئی ہے۔
وزیراعظم کی ہدایت پر این ڈی ایم اے نے پاکستان ائیر فورس کے تعاون سے آج ایک اور امدادی کھیپ روانہ کر دی ہے۔
ترجمان این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ لبنان، غزہ اور شام کے لیے مجموعی طور پر 1 ہزار756 ٹن امدادی سامان بھیجوا چکا ہے، جبکہ شام میں مقیم لبنانی پناہی گزین اور شام کی عوام کے لیئے یہ تیسری کھیپ جبکہ اس سے قبل شام کے لیے 2 لبنان کے لیے 6 اورفلسطین کے لیے 12 امدای کھیپیں روانہ کی جا چکی ہیں۔
ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق نورخان ائیر بیس چکلالہ راولپنڈی سے امدادی سامان کی 21 ویں کھیپ روانہ کر دی گئی ہے، اس امدادی کھیپ میں کمبل، راشن اور ادویات پر مشتمل 17 ٹن امدادی سامان دمشق،شام روانہ کیا گیا۔
ابھی تک روانہ کیے گئے امدادی سامان میں فلسطین کے لیے 1273 ٹن، لبنان کے لیے 372 ٹن جبکہ شام کے لیے 111 ٹن سامان شامل ہے۔
پاکستان
آئی جی اسلام آباد کی سکواڈ کو حادثہ،ایک اہلکار جاں بحق
سکواڈ کی گاڑی حادثہ ٹائر برسٹ ہونے کی وجہ سے پیش آیا ،سکواڈ میں شامل 1 پولیس اہلکار جاں بحق 2 زخمی ہو گئے،موٹروے پولیس نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا
موٹروے پر شیخوپورہ کے نزدیک آئی جی اسلام آباد کی سکواڈ کو حادثہ،ایک اہلکار جاں بحق جبکہ 2زخمی ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق سکواڈ کی گاڑی حادثہ ٹائر برسٹ ہونے کی وجہ سے پیش آیا ،سکواڈ میں شامل 1 پولیس اہلکار جاں بحق 2 زخمی ہو گئے،موٹروے پولیس نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا ،آئی جی اسلام آباد خود ساتھ نہیں تھے۔
-
پاکستان 2 دن پہلے
کسی کو بھی ملکی مفادات اور ترجیحات سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے ،وزیر اعظم
-
دنیا 2 دن پہلے
لتھوانیا میں طیارہ رہائشی عمارت سے ٹکرا کر تباہ، پائلٹ ہلاک
-
دنیا ایک گھنٹہ پہلے
ولیم ہیگ آکسفورڈ یونیورسٹی کے نئے چانسلر منتخب
-
پاکستان ایک دن پہلے
راستوں کی بندش: پٹرولیم مصنوعات کی قلت کا معاملہ سنگین ہو گیا
-
علاقائی 2 دن پہلے
اسلام آباد میں تمام تعلیمی ادارے 26 نومبر کو بھی بند رکھنے کا فیصلہ
-
کھیل 2 دن پہلے
کرکٹ کی تاریخ کا انوکھا ریکارڈ ،پوری ٹیم 7 رنز پر ڈھیر
-
کھیل 2 دن پہلے
پرتھ ٹیسٹ ، بھارت نے آسٹریلیا کو 295 رنز سے شکست دے دی
-
علاقائی 2 دن پہلے
اسلام آباد:نئے نویلے جوڑے کا کنٹینرز کے پاس انوکھا فوٹو شوٹ