جی این این سوشل

پاکستان

امریکہ کا سیلاب متاثرین کیلئے مزید 3کروڑ ڈالر امداد دینے کا اعلان

واشنگٹن:امریکی حکام نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے مزید 3 کروڑ ڈالر امداد دینے کا اعلان کر دیا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

امریکہ کا سیلاب متاثرین کیلئے مزید 3کروڑ ڈالر امداد دینے کا اعلان
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

میڈیا ذرائع کے مطابق امریکی سفارت خانہ اسلام آباد کے عہدیداران کا کہنا ہے کہ اضافی رقم پاکستان کے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے خرچ کی جائے گی۔

وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے امریکہ کی جانب سے اضافی امداد پر اظہار تشکر کیا ہے، دوسری جانب اقوام متحدہ نے سیلابی صورت حال کے باعث پاکستان کے لیے 16 کروڑ ڈالر امداد کی اپیل کی ہے۔

کھیل

پاک افغان ٹی ٹونٹی سیریز،قومی ٹیم جیت کےلئے پرعزم

پاکستان اور افغانستان کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ آج شارجہ میں کھیلا جائے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاک افغان ٹی ٹونٹی سیریز،قومی ٹیم جیت کےلئے پرعزم

پاکستان اور افغانستان کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ آج شارجہ میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا اور تیسرا ٹی ٹوئنٹی 26 اور 27 مارچ کو ہوگا، تمام میچز رات 9 بجے شروع ہوں گے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی ہے، پاکستان کے کپتان شاداب خان اور افغانستان کے کپتان راشد خان نے ٹرافی کی رونمائی کی۔

 افغان کرکٹ بورڈ کے مطابق ٹرافی افغان فنِ ثقافت اور دستکاری کی بہترین مثال ہے جو کہ ہاتھ سے بنائے گئے قالین سے تیار کی گئی اور ہمارے شاندار افغان ورثے اور روایات کی عکاسی کرتی ہے۔

دوسری جانب قومی ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے کپتان شاداب خان نے سیریز میں کامیابی کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیریز کے دوران بے خوف  ٹیم کو لیڈ کروں گا، افغانستان ٹیم کے کھلاڑی ہر لیگ میں کھیلتے ہیں اور امارات کی کنڈیشن میں وہ بہت خطرناک ٹیم ہے۔

 شاداب نے مزید کہا کہ سینئر کھلاڑیوں کے کم بیک پر اور نوجوان کھلاڑیوں پُرجوش ہیں، رمضان میں فینز ٹیم کیلئے دعائیں کریں، ہم کوشش کریں گے کہ اچھی کرکٹ کھیلیں۔

 یاد رہے کہ افغانستان سے سیریز کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم بدھ کی رات دبئی پہنچی تھی جہاں ٹیم کا شاندار استقبال کیا گیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فرخ حبیب کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

ترجمان اینٹی کرپشن شاہدہ ترین کے مطابق پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کو اینٹی کرپشن فیصل آباد ریجن نے 20 مارچ کو صبح 10 بجے طلب کیا تھا لیکن بار بار بلانے پر بھی وہ تفتیشی افسر کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔

اینٹی کرپشن ترجمان کے مطابق فرخ حبیب کیخلاف فیصل آباد ریجن میں 3 انکوائریاں جاری ہیں۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے مختلف منصوبوں میں ٹھیکوں کے عوض رشوت وصول کی۔

ترجمان اینٹی کرپشن کے مطابق ستیانہ کارپٹ روڈ کے ٹھیکے میں بھاری رشوت وصول کی، روڈ کی تعمیر تاحال مکمل نہیں ہوسکی ہے، متعدد مرتبہ نوٹسز دینے پر بھی پیش نہ ہوئے، اب گرفتاری ہو گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹیکنالوجی

شہری اب گھربیٹھے موبائل ایپ کے ذریعے شناختی کارڈ بنوا سکیں گے

نادرا نے"پاک آئی ڈی "کےنام سےنئی موبائل ایپلی کیشن متعارف کروادی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شہری اب گھربیٹھے موبائل ایپ کے ذریعے شناختی کارڈ بنوا سکیں گے

نادرا (NADRA)نے’پاک آئی ڈی’ کےنام سےنئی موبائل ایپلی کیشن متعارف کروادی،پاکستانی شہری اب گھربیٹھے موبائل ایپ کے ذریعے شناختی کارڈ بنوا سکیں گے۔

نادرا کے چیئرمین طارق ملک  نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے بیان میں بتایا کہ نادراکی نئی ایپلیکیشن ایپ متعارف کرا دی گئی ہے۔

پاک آئی ڈی موبائل ایپ کی بدولت اب پاکستانی شہریوں کو شناختی کارڈاور فیملی رجسٹریشن کارڈ بنوانے کے لئے نادرا دفاتر جانے اور لمبی قطاروں میں انتظار کرنے کی بالکل ضرورت نہیں۔

شہری موبائل فون سےگھربیٹھےشناختی کارڈ،فیملی رجسٹریشن سمیت دستاویزات بنوا سکیں گے۔اس کےعلاوہ موبائل کے ذریعے ہی فنگر پرنٹس بھی دیئے جا سکیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll