پاکستان
مریم نواز کی تقریر کے دوران اسٹیج گِر گیا، ویڈیو وائرل
لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کی تقریر کے دوران اسٹیج گِر گیا۔
پاکستان
جلاؤ گھیراؤ کیس: اعظم سواتی کے جسمانی ریمانڈ میں مزید توسیع
عدالت نے اعظم سواتی کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے 13 نومبر کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا
پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی میں پیش کیا گیا،جہاں اے ٹی سی جج امجد علی شاہ نے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پرسماعت کی۔
انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے 5 اکتوبر کو ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کیس کی سماعت کی، پولیس نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں مزید توسیع کی درخواست کی،جس پر عدالت نے اعظم سواتی کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا، اور اعظم سواتی کو دوبارہ 13 نومبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
اعظم سواتی پر دہشتگردی کی دفعات کے تحت تھانہ ٹیکسلا میں مقدمہ درج ہے، اوراعظم سواتی پر جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ، ہنگامہ آرائی اور کار سرکار میں مداخلت کا الزام ہے۔
واضح رہے کہ روز قبل ٹیکسلا پولیس کی جانب سے سابق وفاقی وزیر اعظم سواتی کو اٹک جیل سے رہا ہوتے ہی گرفتار کر لیا گیا تھا۔
پاکستان
آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات
ملاقات میں علاقائی امن، دفاعی اور سکیورٹی تعاون پر بات چیت کی گئی
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سعودی عرب کا سرکاری دورہ کیا۔ آرمی چیف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی اور ان کا شاہی محل آمد پر پر تپاک استقبال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں علاقائی امن، دفاعی اور سکیورٹی تعاون پر بات چیت کی گئی اور دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے کی حکمت عملی سمیت باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف نے پاکستان کےلیے مستقل حمایت پر سعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کیا اور خطے میں امن و استحکام میں سعودی ولی عہد کے کردار کی تعریف کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے بھی ملاقات کی جس میں دفاع اور سکیورٹی کے شعبے میں تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
آرمی چیف کی سعودی معاون وزیر دفاع انجینئر طلال عبداللہ العتیبی، رائل سعودی آرمڈ فورسز کے چیف آف جنرل اسٹاف ائیر چیف مارشل فیاض بن حمید اور چیف آف رائل سعودی فورسز لیفٹیننٹ جنرل فہد بن سعود سے بھی ملاقاتیں ہوئیں۔
دنیا
ہم ہمت نہیں ہاریں گے جدوجہد جاری رکھیں گے،شکست کے بعد کملا ہیرس کا خطاب
ہمیں الیکشن کے نتائج کو ہر صورت تسلیم کرنا چاہئے، ہماری جدوجہد امریکا کے بہتر مستقبل کے لئے ہے، ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار
ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے الیکشن میں شکست تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہمت نہیں ہاریں گے جدوجہد جاری رکھیں گے۔
امریکی میڈیا کے مطابق کملا ہیرس نے نو منتخب امریکی صد رڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور ڈونلڈ ٹرمپ کو الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد دی۔
ڈیموکریٹک امیدوار کملا ہیرس نے شکست کے بعد پہلا خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہمت نہیں ہاریں گے جدوجہد جاری رکھیں گے، ہمیں الیکشن کے نتائج کو ہر صورت تسلیم کرنا چاہئے، ہماری جدوجہد امریکا کے بہتر مستقبل کے لئے ہے۔
انہوں نے کہا کہ جمہوریت کا اصل حسن یہی ہے کہ اکثریت کی رائے کا احترام کیا جائے، میں نے اپنی انتخابی مہم کے دوران امریکی عوام کو یکجا کرنے کی کوشش کی۔
کملا ہیرس نے مزید کہا کہ ٹرمپ کو بتایا اقتدار کی پرامن منتقلی کیلئے ان کی مدد کروں گی، الیکشن مہم میں ساتھ دینے والوں سے کملا ہیرس نے اظہار تشکر کیا، انہوں نے کہا کہ اپنے ملک کیلئے جدوجہد ہمیشہ اہم ہوتی ہے، اہم ترین چیز یہ ہے کہ آپ کبھی ہمت مت ہاریں۔
ان کا مزیدکہنا تھا کہ امریکا میں جمہوریت اور قانون کی عملداری کیلئے لڑتے رہیں گے، ہمیں انصاف کیلئے جدوجہد جاری رکھنی چاہئے، جمہوریت کا اصول ہے کہ ہارو تو اسے قبول کرو، جمہوریت اور آمریت میں یہی فرق ہوتا ہے۔
-
پاکستان ایک دن پہلے
وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی
-
پاکستان 2 دن پہلے
حکومت کا سروسز چیف کی مدت ملازمت 3 سے بڑھا کر 5سال کرنے کا امکان
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہو گیا
-
پاکستان ایک دن پہلے
وزیر اعظم کا وفاقی کابینہ میں ردوبدل کا عندیہ
-
تجارت 21 گھنٹے پہلے
سونے کی فی تولہ قیمت میں سینکڑوں روپے کمی
-
پاکستان 2 گھنٹے پہلے
وفاقی حکومت کا 9 نومبر کو ملک بھر عام تعطیل کا اعلان
-
تجارت ایک دن پہلے
پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں براہ راست 48 فیصداضافہ
-
پاکستان 2 دن پہلے
اعظم سواتی رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار