جی این این سوشل

پاکستان

اداروں کو بدنام کرنے کیلئے عمران نیازی کی نفرت انگیز باتیں بڑھ رہی ہیں : وزیراعظم 

اسلام آباد: وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اداروں کو بدنام کرنے کے لیے عمران نیازی کی نفرت انگیز باتیں بڑھ رہی ہیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اداروں کو بدنام کرنے کیلئے عمران نیازی کی نفرت انگیز باتیں بڑھ رہی ہیں : وزیراعظم 
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں کہا کہ  اب عمران خان مسلح افواج اور ان کی قیادت کے خلاف براہِ راست کیچڑ اچھالنے اور زہریلے الزامات عائد کرنے میں ملوث ہیں۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے یہ بھی کہا ہے کہ عمران نیازی کا مذموم ایجنڈا واضح طور پر پاکستان کو تباہ اور کمزور کرنا ہے۔

جرم

لاہور میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح افراد کی فائرنگ ،سب انسپکٹر جاں بحق

مقتول کے قتل کا مقدمہ بیٹے کی مدعیت میں درج کر لیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح افراد کی فائرنگ ،سب انسپکٹر جاں بحق

لاہور میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس سب انسپکٹر جاں بحق ہوگیا۔

لاہور کے علاقے مصری شاہ میں دہشت گردی کا واقعہ پیش آیا، جہاں نامعلوم مسلح ملزمان نے سب انسپکٹر ارشد کو فائرنگ کا نشانہ بنایا۔

پولیس حکام کے مطابق سب انسپکٹر ارشد اپنی ڈیوٹی ختم کرکے گھر واپس جارہا تھا، راستے میں نامعلوم ملزمان نے اس پر اندھا دھند فائرنگ کردی تاہم محمد ارشد کو زخمی حالت میں یکی گیٹ اسپتال منتقل کیا گیا مگر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

پولیس کے مطابق مقتول ارشد کو ایک موریہ پل کے قریب گولیاں مار کر قتل کیا گیا، جاں بحق سب انسپکٹر ارشد لاہور کے تھانہ باغبان پورہ انویسٹی گیشن ونگ میں تعینات تھا۔

واقعہ کے بعد ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے جدید ٹیکنالوجی سمیت ڈیٹا اینالیسز اور جیو فینسنگ کا حکم دیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب،  عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس میں شریک ہوں گے

شہباز شریف اجلاس میں عالمی صحت کے ایجنڈے کے حوالے سے ایک سیشن میں اظہارِ خیال کریں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعظم  کا دورہ سعودی عرب،   عالمی اقتصادی فورم  کے  اجلاس میں شریک ہوں گے

عالمی اقتصادی فورم کا خصوصی دو روزہ اجلاس آج سے ریاض میں شروع ہو رہا ہے جس میں وزیر اعظم شہباز شریف سمیت ایک ہزار سے زیادہ سربراہان مملکت اور پالیسی ساز شرکت کر رہے ہیں۔

ترجمان وزیراعظم آفس کے مطابق  وزیراعظم محمد شہباز شریف  عالمی اقتصادی فورم کےآج سے شروع ہونے والے خصوصی اجلاس میں شرکت،عالمی صحت کے ایجنڈے کے حوالے سے ایک سیشن میں اظہارِ خیال کریں گے۔

وزیراعظم شہبازشریف کی عالمی اقتصادی فورم کی سائیڈ لائینز پر  کویت کے امیر  مشال آل احمد آل جبر سے ملاقات ہو گی۔وزیراعظم کی سعودی وزراء برائے خزانہ ، صنعت ، سرمایہ کاری سے ملاقاتیں متوقع  ہیں۔

وزیراعظم کی بل اینڈ میلینڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے کو چئیر مین، عالمی مالیاتی فنڈ کی مینیجنگ ڈائریکٹر اور صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے بھی ملاقات ہو گی۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم گزشتہ روز سعودی عرب پہنچے تھے، وزیر خارجہ اسحٰق ڈار اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سمیت اعلیٰ سطح کا وفد بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

برطانیہ: 8 لڑکیوں کیساتھ زیادتی کرنےوالے 24 افراد کو 30 سال قید کی سزا

پولیس نے عصمت دری، اسمگلنگ جیسے جرائم بھی شامل کئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

برطانیہ: 8 لڑکیوں کیساتھ زیادتی کرنےوالے  24 افراد کو 30 سال قید کی سزا

برطانیہ میں 8 لڑکیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والے 24 افراد کو 30 سال تک قید کی سزا سنادی گئی۔ یہ سزائیں 1999 اور 2012 کے درمیان شمالی کرکلیز کے علاقے میں 8 لڑکیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کی تحقیقات کے بعد عمل میں آئی ہیں۔

غیر ملکی کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے عصمت دری، اسمگلنگ جیسے جرائم بھی شامل کئے۔ پولیس نے کہا کہ آپریشن کا مرکز بٹلے اور ڈیوزبری کے گرد تھا۔پولیس نے بتایا کہ دوران سماعت جیوری نے چونکا دینے والے جرم کی تفصیلات سنی جس میں بتایا گیا کہ متاثرین کے ساتھ بدسلوکی کی جاتی اور ان کا سودا کیا جاتا تھا۔

پولیس کے ڈی ٹی سی ایچ انسپکٹر اولیور کوٹس نے کہا کہ اکیلے ہی عصمت دری کے 14 جرائم کا مرتکب آصف علی نے اس پیمانے پر خوفناک جنسی زیادتی کا ارتکاب کیا جس پر یقین کرنا ناممکن ہے۔ 2018 کے آخر میں پورے ویسٹ یارکشائر سے گرفتاریاں کی گئیں اور دسمبر 2020 میں ملزمان پر فرد جرم عائد کی گئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll