Advertisement

بھارت کا سری لنکا کو جیت کیلئے 174 رنز کا ہدف

ایشیا کپ سوپر فور مرحلے کے اہم میچ میں بھارت نے سری لنکا کو جیت کے لیے 174 رنز کا ہدف دے دیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 سال قبل پر ستمبر 7 2022، 2:10 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
بھارت کا سری لنکا کو جیت کیلئے 174 رنز کا ہدف

دبئی میں کھیلے جا رہے میچ میں سری لنکا نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔

سری لنکن فاسٹ بولرز نے ابتدا میں بھارتی بیٹرز کے لیے مشکلات پیدا کیں، پہلے راہول اور پھر ویراٹ کوہلی کی وکٹیں لے کر بھارت پر دباو بنائے رکھا۔

تاہم بھارتی کپتان روہت شرما اور سوریا کمار یادیو نے کاونٹر اٹیک کرتے ہوئے دباو کو ختم کیا اور 93 رنز کی شراکت داری قائم کی۔ روہت شرما نے 72 جب کہ سوریا نے 34 رنز کی اننگز کھیلی۔

سری لنکا کی جانب سے دلشان مدھوشانکا نے تین جب کہ کورنتنے اور شاناکا نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

 ٹاس

بھارت کا سری لنکا کو جیت کیلئے 174 رنز کا ہدف

ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا کہ پاکستان کے خلاف اچھا مقابلہ ہوا اور بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔

انہوں نے کہا کہ آج کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے روی ایشون کو بشنوئی کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

اس موقع پر سری لنکا کے کپتان نے کہا کہ ٹیم میں آج کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، کوشش کریں گے کہ بھارت کو کم سے کم اسکور تک محدود رکھیں۔

Advertisement
Advertisement