Advertisement
TheMaryamNSharif
Advertisement

چین میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 74 ہوگئی 

ٹوکیو : چین کے جنوب مغربی صوبے سیچوان میں دو روز قبل آنے والے زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 74 ہوگئی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 سال قبل پر ستمبر 7 2022، 4:46 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
چین میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 74 ہوگئی 

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق صوبہ سیچوان میں زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے اور ہلاکتوں کی تعداد 74  تک پہنچ گئی ہے۔

خبر ایجنسی کی ایک رپورٹ کے مطابق  زلزلے کے نتیجے  میں 259 افراد زخمی ہوئے جبکہ 26 افراد تاحال لاپتہ ہیں جن کیلئے سرچ  آپریشن جاری ہے ۔

زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں سڑکیں مرمت کرکے ٹریفک کے لیے بحال کر دی گئی ہیں۔

 حالیہ زلزلے کو صوبے سیچوان میں 2017 کے بعد سے آنے والا سب سے شدید زلزلہ قرار دیا جا رہا ہے  جس نے  متعدد عمارتیں تباہ کر دیں اور بجلی اور پانی کے بنیادی ڈھانچے کے ساتھ ساتھ ٹیلی کمیونیکیشن کو بھی شدید نقصان پہنچایا ہے۔

سیچوان میں  پیر کے روز  6.8 شدت کا زلزلہ آیا تھا ، امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ زیر زمین 10 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا،

زلزلے سے متعدد مکانات کو نقصان پہنچا اور کئی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات بھی پیش آئے۔

یاد رہے کہ  چین کا سب سے مہلک زلزلہ 2008 میں 7.9 شدت کا زلزلہ تھا جس میں سیچوان میں ہی  تقریباً 90,000 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ 

Advertisement
TheMaryamNSharif
ایران کی فضائی حدود پر مکمل کنٹرول حاصل ہے  ، ایرانی سپریم لیڈر کو قتل کرنے نہیں جارہے ، ڈونلڈ ٹرمپ

ایران کی فضائی حدود پر مکمل کنٹرول حاصل ہے ، ایرانی سپریم لیڈر کو قتل کرنے نہیں جارہے ، ڈونلڈ ٹرمپ

  • 2 گھنٹے قبل
اسرائیل نےامریکہ سےجی بی یو 57 بنکر بسٹر بم مانگ لئے

اسرائیل نےامریکہ سےجی بی یو 57 بنکر بسٹر بم مانگ لئے

  • 34 منٹ قبل
پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ 10 کروڑ 30 لاکھ ڈالر منفی ریکارڈ

پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ 10 کروڑ 30 لاکھ ڈالر منفی ریکارڈ

  • 3 گھنٹے قبل
ریکو ڈک کو ریلوے لائن نیٹ ورک سے منسلک کیا جائے ، وزیر اعظم

ریکو ڈک کو ریلوے لائن نیٹ ورک سے منسلک کیا جائے ، وزیر اعظم

  • ایک گھنٹہ قبل
جسٹن بیبر نے ذہنی مسائل کا اعتراف کرلیا

جسٹن بیبر نے ذہنی مسائل کا اعتراف کرلیا

  • ایک گھنٹہ قبل
پاکستان کا ایران میں تعینات سفارت کاروں کے اہل خانہ اور غیر ضروری عملے کے انخلا کا فیصلہ

پاکستان کا ایران میں تعینات سفارت کاروں کے اہل خانہ اور غیر ضروری عملے کے انخلا کا فیصلہ

  • 4 گھنٹے قبل
پاکستانی سفارتی عملے کے اہل خانہ کا انخلا شروع ، دفتر خارجہ

پاکستانی سفارتی عملے کے اہل خانہ کا انخلا شروع ، دفتر خارجہ

  • 24 منٹ قبل
معرکہ حق میں  بھارتی اسٹریٹجک مفروضوں کو زمین بوس کر دیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

معرکہ حق میں  بھارتی اسٹریٹجک مفروضوں کو زمین بوس کر دیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 3 گھنٹے قبل
وزیر اعظم کی صدر مملکت  سے ملاقات ، سیاسی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال

وزیر اعظم کی صدر مملکت سے ملاقات ، سیاسی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال

  • 2 گھنٹے قبل
آیت اللہ علی خامنہ ای نےجنگ کےاختیارات انقلابی گارڈزکی شوری کومنتقل کردیئے

آیت اللہ علی خامنہ ای نےجنگ کےاختیارات انقلابی گارڈزکی شوری کومنتقل کردیئے

  • ایک گھنٹہ قبل
افریقی ملک نائجیریاکے گاؤں پر مسلح افراد کے حملے میں 100 افراد ہلاک

افریقی ملک نائجیریاکے گاؤں پر مسلح افراد کے حملے میں 100 افراد ہلاک

  • 3 گھنٹے قبل
ایران کے اسرائیلی ملٹری انٹیلی جنس، موساد کےسینٹر پر جوابی حملے

ایران کے اسرائیلی ملٹری انٹیلی جنس، موساد کےسینٹر پر جوابی حملے

  • 3 گھنٹے قبل
Advertisement