جو بھی ریڈ لائن کراس کریگا توہین عدالت کی کارروائی ہو گی، چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ
رانا شمیم کیخلاف توہین عدالت کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے،پراسیکیوشن نے گواہوں کی فہرست پیش کر دی،سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا نام شامل نہیں،چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ جو بھی ریڈ لائن کراس کریگا توہین عدالت کی کارروائی ہو گی۔


رانا شمیم کیخلاف توہین عدالت کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے،پراسیکیوشن نے گواہوں کی فہرست پیش کر دی،سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا نام شامل نہیں،چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ جو بھی ریڈ لائن کراس کریگا توہین عدالت کی کارروائی ہو گی۔
سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کی،دوران سماعت چیف جسٹس نے کہا کہ عوام کو یہ بتایا گیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کمپرومائزڈ ہیں،اس عدالت سے عوام کا اعتماد اٹھانے کی کوشش کی گئی، اس معاملے پر یہ عدالت کسی بھی حد تک جائے گی۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ توہین عدالت کون کرتا ہے یہ بات بڑی اہم ہوتی ہے،سابق چیف جج نے ایک انگریز سولیسٹر سے بیان حلفی لکھوایا،یہ بیان حلفی بہت اہمیت رکھتا ہے،اگر بیان حلفی سچا ہے تو رانا شمیم اسے ثابت کریں،اگر سچا نہیں ہے تو یہ بہت سنجیدہ معاملہ ہے،رانا شمیم اپنا بیان حلفی ثابت کریں ورنہ غیرمشروط معافی مانگیں۔
چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ اس عدالت نے توہین عدالت کیس کی کارروائی آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے،اس عدالت کو غرض نہیں کہ بیان حلفی کس طرح لیک ہو گیا۔
یہ عدالت رانا شمیم کو شفاف ٹرائل کا مکمل موقع دیگی،رانا شمیم اگر بیان حلفی تسلیم کرتے ہیں تو انہیں ہچکچاہٹ کیا ہے؟اگر رانا شمیم نے بیان حلفی ثابت کر دیا تو عدالت توہین عدالت کی کارروائی ختم کر دیگی،اگر آپ تکنیکی وجوہات کی بنا پر کیس لٹکانا چاہتے ہیں تو یہ درست نہیں ہے۔
گواہوں کی فہرست جمع نہیں کراتے تو عدالت سمجھے گی کہ رانا شمیم بیان حلفی ثابت نہیں کر سکتے،عدالت پھر یہ سمجھے گی کہ رانا شمیم کے بیان حلفی کا متن درست نہیں۔
ادھر پراسیکیوشن نے صرف 4 گواہوں کی فہرست جمع کرائی ہے جن میں ڈپٹی کمشنر،رجسٹرار،ایڈیشنل رجسٹراراوربرطانوی سولیسٹر شامل ہیں،اسلام آباد ہائیکورٹ نے رانا شمیم کو گواہوں کی فہرست جمع کرانے کا آخری موقع دے دیاہے،کیس کی مزید سماعت 12 ستمبرکو ہو گی۔

امریکی ایئرلائن کی پرواز میں ٹیک آف کے دوران آتشزدگی،مسافروں کا ہنگامی سلائیڈز کے ذریعےانخلاء
- ایک گھنٹہ قبل

راولپنڈی:موٹروے ایم ٹو بلکسر انٹر چینج کے قریب حادثے کا شکار، 7 افراد جاں بحق، 20 زخمی
- 3 گھنٹے قبل

ملک بھر میں پولیو کیسز میں اضافہ، سندھ اور خیبر پختونخوا میں 3 نئے کیسز رپورٹ
- 4 گھنٹے قبل

اٹلی سے روانہ ہونے والی امدادی کشتی ’حنظلہ‘ غزہ کے قریب پہنچ گئی
- 15 گھنٹے قبل

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز، پاکستان چیمپئنز کی ویسٹ انڈیز کو49 رنز سے شکست
- 5 گھنٹے قبل

اسرائیلی فوج نےامدادی کشتی حنظلہ کو غزہ پہنچنے سے پہلے ہی روک دیا، سماجی کارکن اور عملہ اغواء
- 3 گھنٹے قبل

اسلام آباد فوڈ اتھارٹی نے ترنول میں چھاپہ مار کر 25 من گدھے کا گوشت برآمد کرلیا
- 2 گھنٹے قبل

تھائی لینڈ، کمبوڈیاکے ساتھ جنگ بندی پر آمادہ
- 4 گھنٹے قبل

نشانِ حیدر پانے والے پہلے شہید کیپٹن محمد سرور کا 77واں یومِ شہادت آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
- 5 گھنٹے قبل

ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا، اب ہدف جی 20 میں شمولیت ہے، اسحاق ڈار
- 27 منٹ قبل

28 جولائی سے مون سون بارشوں کے پانچواں اسپیل شروع،پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
- 4 گھنٹے قبل

پیرو میں مسافر بس کھائی میں گر گئی، 18 افراد ہلاک
- 4 گھنٹے قبل