دنیا
امریکا نے پاکستان کو ایف 16 طیاروں کا سامان فروخت کرنے کی منظوری دیدی
اسلام آباد: امریکی محکمہ خا رجہ نے پاکستان کو ایف 16 طیاروں کی مرمت کیلئے سامان اورآلات فروخت کرنےکی منظوری دے دی۔
پینٹا گون کے بیان کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے 45 کروڑ ڈالرز معاہدے کی منظوری دی ہے، اس کا ٹھیکہ لاکہیڈ مارٹن کارپوریشن کو دیا جائے گا۔
امریکی ادارے یو ایس ڈیفنس سکیورٹی کو آپریشن ایجنسی کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے حکومت پاکستان کو پاکستان ائیرفورس کی ایف 16 فلیٹ کیلئے متعلقہ اوزار اور سامان فروخت کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان کی جانب سے ایف 16 طیاروں کی سسٹینمنٹ اور سپورٹ پروگرام کیلئے امریکی حکومت سے یہ مطالبہ کیاگیا تھا۔
پاکستان
عمران خان سے ملاقات کیلئے جانے والے تحریک انصاف کے 5 رہنما گرفتاری کے بعد رہا
گرفتار افراد میں عمر ایوب، اسد قیصر، شبلی فراز ، ملک احمد خان بچھڑ اور سنی اتحاد کونسل کے صاحبزادہ حامد رضا شامل تھے
پولیس نے کچھ دیر پہلے اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے لیے جانے والے افراد کو گرفتاری کے بعد رہا کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ کچھ دیر قبل پولیس نے اڈیالہ جیل سے باہر تحریک انصاف کے رہنماوؤں کو گرفتار کیا تھا۔
پولیس نے تحریک انصاف کے رہنماؤں کو اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار کیا تھا۔
گرفتار افراد میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، اسد قیصر، سینیٹ میں قائدحزب اختلاف شبلی فراز اور سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا شامل تھے، جن کو پولیس ن اڈیالہ چوکی منتقل کر دیا تھا۔
جبکہ اس موقع پولیس کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بچھر کو حراست میں لیا گیا تھا۔
علاقائی
استور سے راولپنڈی جانیوالی باراتیوں سے بھری گاڑی کو حادثہ ، 18افراد ہلاک
ریسکیو ورکرز کی جانب سے لاشوں کی تلاش کیلئے آپریشن جاری ہے اور جائے حادثہ پر ڈپٹی کمشنر دیامر سمیت دیگر حکام بھی موجود ہیں
گلگت بلتستان کے علاقے استور سے راولپنڈی جانیوالی باراتیوں کی کوسٹر دریا میں گرگئی ہے، جس میں 25 افراد سوار تھے، حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 18 ہو گئی ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق دریا سے 4 خواتین سمیت 12 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، جبکہ ایک لڑکی زخمی حالت میں ملی ہے، جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، زخمی لڑکی مبینہ طور دلہن بتایا گیا ہے، جبکہ 10 لاپتا افراد کی تلاش کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
حادثے کے باعث قریب ترین ہسپتال اور گلگت سب ڈویژن جگلوٹ میں سول ہسپتال کے عملے کو الرٹ رہنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔
گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ راولپنڈی جانے والی باراتیوں کی کوسٹر کو تھلیچی پل کے قریب حادثہ پیش آیا اور دریا میں جاگری۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر نے باراتیوں کی بس کو پیش آنے والے حادثے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ہدایات دی ہیں کہ ریسکیو آپریشن تیز کیا جائے۔
ریسکیو ورکرز کی جانب سے لاشوں کی تلاش کیلئے آپریشن جاری ہے اور جائے حادثہ پر ڈپٹی کمشنر دیامر سمیت دیگر حکام بھی موجود ہیں۔
پاکستان
سربراہ پاک بحریہ سے مراکش کے انسکپٹر فضائیہ کی ملاقات
آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا کہ معزز مہمان نے خطے میں میری ٹائم سکیورٹی کے حوالے سے پاک بحریہ کی مستقل کوششوں اور بلند عزم کا اعتراف کیا
پاکستان بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف سے رائل مراکش فضائیہ کے انسپکٹر نےملاقات کی،ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق رائل مراکش فضائیہ کے انسپکٹر میجر جنرل محمد غادی نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا کہ معزز مہمان نے خطے میں میری ٹائم سکیورٹی کے حوالے سے پاک بحریہ کی مستقل کوششوں اور بلند عزم کا اعتراف کیا۔
اس موقع پر پاک بحریہ کےسربراہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور مراکش کے درمیان بڑھتے ہوئے باہمی اقتصادی تعلقات اور کثیرالجہتی فورمز پر تعاون پر مبنی خوشگوار تعلقات ہیں .
-
پاکستان 18 گھنٹے پہلے
اسموگ تدارک:پنجاب حکومت کا صوبے بھر کے اسکولز اور کالجز میں چھٹیوں کا اعلان
-
علاقائی 18 گھنٹے پہلے
ننکانہ صاحب میں 15نومبر کو ضلع بھرمیں عام تعطیل کا اعلان
-
تجارت 11 گھنٹے پہلے
مرغی کا گوشت مزید سستا ہو گیا
-
پاکستان ایک دن پہلے
وفاقی حکومت کا حج پالیسی کا اعلان ،حج اخراجات میں اضافہ
-
دنیا 2 دن پہلے
دنیا کے امیر ترین شخص کے پاس کتنی دولت ہے؟
-
علاقائی 8 گھنٹے پہلے
استور سے راولپنڈی جانیوالی باراتیوں سے بھری گاڑی کو حادثہ ، 18افراد ہلاک
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی فی تولہ قیمت میں نمایاں کمی
-
پاکستان ایک دن پہلے
پنجاب میں پر تشدد مظاہرین سے نمٹنے کے لیے پولیس کا آنسو گیس کے شیل خریدنے کا فیصلہ