جی این این سوشل

کھیل

آئی سی سی نےآصف علی پر جرمانہ عائد کر دیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستانی بیٹر آصف علی اور افغان بولر فرید احمد پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کردیا۔ 

پر شائع ہوا

کی طرف سے

آئی سی سی نےآصف علی  پر جرمانہ عائد کر دیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

خیال رہے کہ ایشیا کپ میں سپر فور مرحلے میں پاکستان اور افغانستان کے میچ کے دوران پاکستانی بیٹر آصف علی اور افغان بولر فرید احمد میں تکرار ہوئی تھی۔ 

میچ کے اختتام پر ریفری اینڈی پائے کرافٹ نے دونوں کھلاڑیوں کو طلب کیا تھا۔ 

امکان ظاہر کیا جارہا تھا کہ آصف علی پر میچ کی پابندی لگ سکتی ہے، تاہم آئی سی سی نے اس سلسلے میں فیصلہ سنادیا ہے۔ 

آئی سی سی کے مطابق آصف علی آئی سی سی ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.6 کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے جبکہ افغان کھلاڑی پر آرٹیکل 2.1.12 کی خلاورزی ثابت ہوئی۔ 

کرکٹ کی عالمی تنظیم کی جانب سے دونوں کھلاڑیوں پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے جبکہ دونوں کھلاڑی میچ کی پابندی سے بچ گئے۔ 

دونوں کھلاڑیوں نے میچ ریفری کے سامنے اپنے غلط رویوں کا اعتراف کیا تھا جس کے بعد میچ ریفری کے فیصلے کو قبول کیا ہے۔ 

دنیا

 ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہوتے ہی ان کے اثاثوں میں اربوں ڈالر کا اضافہ

نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سوشل میڈیا کمپنی ٹروتھ سوشل کی مالیت میں ایک ارب ڈالر (تقریباً 2 کھرب، 77 ارب 83 کروڑ 74 لاکھ روپے) کا اضافہ ہوا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہوتے ہی ان کے اثاثوں میں اربوں ڈالر کا اضافہ

 ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہوتے ہی ان کے اثاثوں میں اضافہ ہوگیا 

نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سوشل میڈیا کمپنی ٹروتھ سوشل کی مالیت میں ایک ارب ڈالر (تقریباً 2 کھرب، 77 ارب 83 کروڑ 74 لاکھ روپے) کا اضافہ ہوا۔

ٹرمپ میڈیا کا اسٹاک، جو ”DJT“ کی علامت کے تحت تجارت کرتا ہے، کی قیمت میں پری مارکیٹ ٹریڈنگ کے دوران 35 فیصد کا اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کی کل مالیت 9 ارب ڈالر ہوگئی۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ٹرمپ قدامت پسند سوشل میڈیا کمپنی میں غالب شیئر ہولڈر ہیں، حالانکہ اس کی آمدنی کم ہے اور کمپنی مالی نقصان کا شکار ہے۔

ٹروتھ سوشل کا مقصد ایسے پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے جہاں قدامت پسند آوازیں زیادہ مؤثر طریقے سے سنی جا سکیں، خاص طور پر ایسے وقت میں جب روایتی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ٹرمپ اور ان کے حامیوں کو اکثر پابندیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ یہ کمپنی اپنے آغاز سے ہی متنازعہ رہی ہے، اور اس کی کارکردگی اور مستقبل کے بارے میں مختلف آراء موجود ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وفاقی حکومت کا 9 نومبر کو ملک بھر عام تعطیل کا اعلان

کیبنٹ ڈویژن نے یوم اقبال کے موقع پر عام تعطیل سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وفاقی حکومت کا 9 نومبر کو  ملک بھر عام تعطیل کا اعلان

وفاقی حکومت نے 9 نومبر کو علامہ اقبال کے یوم پیدائش پر ملک بھر عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔

کیبنٹ ڈویژن نے عام تعطیل سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ یوم پیدائش پر یوم اقبال کے حوالے سے تقریبات منعقد کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ 9 نومبر کو پورے پاکستان میں شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کا یومِ پیدائش منایا جائے گا۔

شاعر مشرق، مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال 9 نومبر 1877 کوسیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم آبائی شہر سے حاصل کرنے کے بعد 1905 میں برطانیہ سے وکالت اور بعد میں جرمنی سے فلسفے میں پی ایچ ڈی کی ڈگری بھی حاصل کی۔

مصور پاکستان علامہ اقبال 21 اپریل 1938 کو لاہور میں خالق حقیقی سے جا ملے، انہیں بادشاہی مسجد کے پہلو میں دفن کیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

چینی شہریوں اور منصوبوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے، محسن نقوی

سی پیک منصوبوں کی سکیورٹی کے لیے تمام ممکن اقدامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے، وفاقی وزیر داخلہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چینی شہریوں اور منصوبوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے، محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ہم ترقی اور سکیورٹی کو مربوط کرنے کے چینی تصور سے پوری طرح متفق ہیں، چینی شہریوں اور منصوبوں کی حفاظت کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے۔

چینی سفارت خانے آمد پر سفیر جیانگ زی ڈونگ سے ملاقات کے دوران وزیر داخلہ نے کہا کہ سی پیک منصوبوں کی سکیورٹی کے لیے تمام ممکن اقدامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے، حفاظتی اقدامات کو مزید بہتر اور مضبوط بنایا جا رہا ہے تاکہ چینی شہریوں کے لیے محفوظ و پر امن ماحول کو یقینی بنایا جا سکے۔

محسن نقوی نے کہا کہ کراچی واقعے میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا، پاکستان اور چین آہنی بھائی اور پائیدار شرکت دار ہیں۔کراچی میں گارڈ کی فائرنگ سے دو چینی شہریوں کے زخمی ہونے کے واقعے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے زخمی چینی شہریوں اور انکی فیملیز سے دلی ہمدردی کا اظہار اور واقعے کی تفصیلات اور تحقیقات میں پیش رفت سے چینی سفیر کو آگاہ بھی کیا۔

وزیر داخلہ نے چین کے سفیر، حکومت اور زخمی چینی شہریوں کے خاندانوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے جلد صحتیابی کے لیے دعا کی اور مستقبل میں ایسے واقعات کو روکنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

اس موقع پر، چینی سفیر کا کہنا تھا کہ مشترکہ کوششوں سے پاک چین دوستی مسلسل پروان چڑھ رہی ہے اور عملی تعاون میں  جامع پیش رفت ہوئی ہے، اس تناظر میں ایک محفوظ اور مستحکم تعاون کا ماحول انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین دوطرفہ سکیورٹی تعاون کو مزید آگے بڑھانے اور پاکستانی اداروں کی صلاحیتوں میں اضافے  کے لیے تیار ہے۔

چینی سفیر نے چینی وزیراعظم کے دورہ پاکستان پر بہترین انتظامات پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا جبکہ صدر مملکت آصف علی زرداری کی صحت کے متعلق دریافت کیا اور جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔ چینی سفیر نے کہا کہ چینی صدر شی جن پنگ نے صدر پاکستان کو خط لکھا ہے اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll