علاقائی
کراچی اور اسلام آباد میں ڈینگی کے حملے تیز
کراچی : صوبائی دارالحکومت کراچی اور اسلام آباد میں ڈینگی کے وار جاری ہیں، کراچی میں ایک دن میں مزید 87 افراد ڈینگی میں مبتلا ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق حالیہ مون سون بارشوں کے بعد ملک بھر میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ ہوگیا ہے ۔ کراچی میں ڈینگی زور پکڑنے لگا ، ڈینگی وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ علاقہ ضلع شرقی ہے جہاں 45 کیس رپورٹ ہوئے ، ضلع وسطی میں 33،ضلع جنوبی میں 17 اور ضلع کورنگی میں 6 کیس رپورٹ ہوئے۔
ضلع مغربی، ضلعی ملیر اور ضلع کیماڑی میں ڈینگی کا ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے ۔ شہر میں دو ماہ کے دوران ڈينگی سے 29 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جن میں چھ بچے بھی شامل ہیں۔
رواں سال کراچی میں ڈینگی وائرس کے مریضوں کی تعداد 2829 کیس رپورٹ ہوئے ہیں ۔
دوسری جانب چوبیس گھنٹوں کے دوران وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی کے 49 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔ ڈی ایچ او کے مطابق اسلام آباد میں ڈینگی کی مجموعی تعداد 465 تک جا پہنچی ہے ۔ اسلام آباد میں ڈینگی سے اب تک ایک شخص کا انتقال ہوا ہے ۔
لاہور میں 50 اور راول پنڈی میں 39 کیسز سامنے آئے ہیں۔ پنجاب بھر کے اسپتالوں میں ڈینگی کے 425 مریض زیرِ علاج ہیں۔
خیال رہے کہ پاکستان میں ڈینگی کا پہلا کیس 1994 ء میں کراچی میں سامنے آیا لیکن بڑے پیمانے پر ڈینگی بخار 2010ء اور 2011ء میں نمودار ہوا۔ ایک محدود اندازے کے مطابق 2011ء میں 370 کے قریب مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ 15ہزار افراد اس سے متاثر ہوئے ۔
دنیا
امریکی الیکشن:امریکن پاکستانی نژاد نے میدان مار لیا
امریکن پاکستانی نژاد سلمان بھوجانی مسلسل دوسری بار رکن ریاستی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں
امریکی الیکشن میں امریکن پاکستانی نژاد سلمان بھوجانی نے فتح حاصل کر لی۔
امریکی ریاست ٹیکساس میں ریاستی اسمبلی کے لیے ڈیموکریٹک امیدوار پاکستانی امریکن سلمان بھوجانی کامیاب ہوگئے، سلمان بھوجانی مسلسل دوسری بار ریاستی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ ٹیکساس کی ریاستی اسمبلی کے رکن سلمان بھوجانی نے حالیہ امریکی صدارتی انتخابات میں مسلم امریکیوں کی شمولیت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا تھا کہ مسلمانوں کی اقتدار کے ایوانوں میں آواز اس وقت انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔
سلمان بھوجانی نے اپنے جاری ویڈیو پیغام میں کہاکہ مجھے ٹیکساس اسٹیٹ کا پہلا مسلمان نمائندہ ہونے پر فخر ہے، اس وقت مسلم امریکی کمیونٹی ایک اہم موڑ پر ہے جہاں انتخابی نتائج کے مقامی اور عالمی سطح پر دوررس اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
کھیل
ورلڈ اسنوکر چمپئین شپ:پاکستان کے محمد آصف چمپئین بن گئے
پاکستانی کیوئسٹ محمد آصف تیسری بار ورلڈ اسنوکر چیمپئن بن گئے، محمد آصف نے فائنل میں ایرانی کیوئسٹ کو شکست دی
ورلڈ اسنوکر چمپئین شپ:پاکستان کے محمد آصف چمپئین بن گئے۔
محمد آصف نے فائنل میں ایرانی کیوئسٹ کو شکست دی۔
پاکستانی کیوئسٹ محمد آصف تیسری بار ورلڈ اسنوکر چیمپئن بن گئے، محمد آصف نے فائنل میں ایرانی کیوئسٹ کو شکست دی۔
بیسٹ آف نائن پر مشتمل فریمز کے فائنل میں محمد آصف نے ایرانی کیوئسٹ کے خلاف 5-3 سے فتح سمیٹی۔
واضح رہے کہ محمد آصف اس سے قبل 2012 اور 2019 میں بھی ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ جیت چکے ہیں۔
دنیا
امریکی انتخابات: ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے 47 ویں صدر منتخب
ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے 277 جبکہ کملہ ہیرس نے 226 ووٹ حاصل کیے
امریکہ میں ہونے والے صدراتی انتخابات میں سابق امریکی صدر اور ری پبلکن امیدوارڈونلڈ ٹرمپ نے میدان مار لیا ہے،انہوں نے ڈیمو کریٹک امیدوار کملا ہیرس کو شسکت دے کردوسری بار صدر منتخب ہونے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے 47 ویں صدر منتخب ہو گئے ہیں، اپنے عہدے کا حلف اگلے سال اٹھائیں گے۔
امریکی صدارتی انتخاب میں538 میں سے اب تک ڈونلڈ ٹرمپ نے 277 اور کملا ہیرس نے 226 الیکٹورل ووٹ حاصل کرلیے ہیں۔ امریکی صدر منتخب یونے کے لیے امیدوار کو 270 ووٹ حاصل کرنا ہوتے ہیں اور ٹرمپ نے امریکی انتخابات میں 277 الیکٹوریل ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی ہے، جبکہ ان کی مد مقابل امیدوار کملہ ہیرس 226 ووٹ ہی حاصل کر سکی،
واضح رہے کہ ٹرمپ اس سے قبل بھی امریکی صدر رہ چکے ہیں،
تمام سوئنگ اسٹیٹس میں ڈونلڈ ٹرمپ نے میدان مار لیا ہے، ایری زونا، جارجیا، مشی گن، نیواڈا، شمالی کیرولینا، پینسلوینیا اور وسکونسن وہ سات ریاستیں ہیں جن کو ’سوئنگ سٹیٹس‘ کہا جاتا ہے اور انہی کے پاس وائٹ ہاؤس کی کنجیاں ہیں۔
ساتوں ریاستوں میں مجموعی طور پر 93 الیکٹورل ووٹ درکار ہوتے ہیں۔
سوئنگ ریاستوں میں جارجیا میں 16، کیرولینا 16، پنسلوینیا 19 الیکٹورل ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جبکہ ایری زونا میں 11 ، وسکونسن اور نیواڈا میں بھی ڈونلڈ ٹرمپ کو برتری حاصل ہے، کملا ہیرس نے مشی گن میں 15 ووٹ لیے،جس کے بعد ان کے مجموعی الیکٹوریل ووٹس کی تعداد 577 ہو گئی ہے
امریکا کے صدارتی انتخابات میں ساڑھے 16 کروڑ ووٹرز نے حق رائے دہی کااستعمال کیا جبکہ قبل از وقت ووٹنگ میں 8کروڑ سے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کرچکے تھے۔
واضح رہے کہ ٹرمپ اس سے قبل بھی امریکی صدر رہ چکے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ 20جنوری 2025 کو دوسری دفعہ اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔
سینیٹ میں ری پبلکنز کی جیت
دوسری جانب امریکی سینیٹ میں بھی ڈونلڈ ٹرمپ کو کاملا ہیرس کی پارٹی پر برتری حاصل ہے، امریکی سینیٹ میں ری پبلکنز نے 100میں سے 51 نشستیں لے کر سادہ اکثریت حاصل کرلی ، اب کسی بھی نشست کے ریپبلکن پارٹی کے پاس جانے کی صورت میں ڈیموکریٹس کی اکثریت خطرے میں پڑ جائے گی۔
جبکہ ایوان نمائندگان میں 435 نشستوں میں سے ری پبلکن کے182 اور ڈیموکریٹس کی 150 نشستیں ہیں ۔
-
علاقائی 18 گھنٹے پہلے
اسموگ: پنجاب حکومت کا پرائمری سے ہائیر سیکنڈری تک اسکولز بندکرنے کا فیصلہ
-
تجارت ایک دن پہلے
پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں براہ راست 48 فیصداضافہ
-
پاکستان 2 دن پہلے
پاک بحریہ کی جانب سے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
-
دنیا 2 دن پہلے
ایران میں ہیلی کاپٹر حادثے میں پاسداران انقلاب کے بریگیڈیئر جنرل حامد مازندرانی شہید
-
پاکستان ایک دن پہلے
اعظم سواتی رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار
-
تجارت ایک دن پہلے
مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی
-
تجارت 2 دن پہلے
عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی فی بیرل قیمت میں کمی ، پاکستان میں بھی قیمتوں میں کمی متوقع
-
پاکستان 2 دن پہلے
حکومت کا سروسز چیف کی مدت ملازمت 3 سے بڑھا کر 5سال کرنے کا امکان