کھیل
پاکستان کی کرکٹ نوید سخن
حالیہ جاری ٹی ٹونٹی ایشیاء کپ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی ولولہ انگیز کارکردگی نے جہاں پورے عالم کی نظریں اپنی طرف کی ہیں وہیں ملک کی بائیس کروڑ عوام میں جزبہ امڈ آیا ہے۔
پاکستان بھر میں جس طرح سیاسی بونچال کی باتیں کی جاتی تھیں بالکل اس ہی طرح کرکٹ کی جیت اور کھلاڑیوں کی پرفارمنس کا خوب تزکرہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔
ہر گلی کوچے کی بیٹھک میں دوستوں کی نشست میں ہر کہیں پسندیدہ کھلاڑی کی ہر کھیلی گئی بال اور مخالف ٹیم کو دیا گیا ٹف ٹائم زبان زد عام دکھائی دیتا ہے۔
دیس کے پرچم میں ہرارنگ جس طرح امن کا ضامن ہے بالکل اس ہی طرح گرین شرٹس والے شاہین قوم کے سکون اور خوشی کا باعث ہے اور پھر یقینا یہ ہی وجہ ہے کہ آئندہ سری لنکا کیساتھ کھیلا جانے والا فائینل میچ عوام کی دھڑکن بنا ہوا ہے۔
عوام کے ٹیم کیلئے والہانہ محبت کے جزبات دیکھ کر یوں دکھائی دے رہا ہے کہ اس بار ساری قوم کسی ایک ملنے والی خوشی پر نہ صرف مطمئن ہیں بلکہ یکجا ہیں کہ ہمارے دیس کا سکھ دکھ ہمارا اپنا ہے۔
گزشتہ دنوں میں دو ہمسایہ ممالک انڈیا اور افغانستان سے کرکٹ کے میدان میں ملنے والی جیت سے جہاں ملک میں خوشی کی لہر آئی ہے وہیں آئندہ سری لنکا کے ساتھ فائنل میں کھلاڑیوں پر پریشر بھی کافی بڑھ چکا ہے۔
افغانستان کے ساتھ کھیلے گئے میچ میں آخری اوور کی دو بالز میں جس طرح نسیم شاہ نے12 رنز کئے اور داد لی بالکل ویسے ہی انڈیا کیخلاف کھیلے گئے میچ میں فخرزمان نے کیچ چھوڑ کر آٹھ رن انڈیا کے پلڑے میں ڈال دیا تو تنقید کا موزوں بنے۔
سری لنکا کیخلاف پاکستان کے فائنل میچ سے قبل اسٹریلین میتھیو ہیڈن کا ٹیم کی کارکردگی میں مزید بہتری لانے کیلئے جائن کرنا یقینا ایک خوش آئند بات ہے جو کہ آئندہ ٹی ٹونٹی ورلڈ میں پاکستانی ٹیم کے مینٹور کے فرائض سرانجام دیں گے۔
میتھیو ہیڈن جیسا کہ پچھلے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں بھی پاکستان کے بیٹنگ کوچ تھے لیکن اس بار پاکستانی ٹیم کی پوزیشن بہتر ہونے کے باعث امید کی جارہی ہے کہ اسٹریلین منٹور پاکستانی ٹیم میں مزید نکھار لائے گا۔
آئندہ فائنل جس پر پوری قوم کی نظریں مرکوز ہیں تو یہاں شاید بابر اعظم کو بھی پچھلے میچوں کی کارکردگی سے سیکھتے ہوئے کچھ مختلف کرکے پرفارم کرنا ہوگا اور اس اہم بات کا زکر بھی یہاں بے حد ضروری ہے کہ وہ تمام کھلاڑی جن کے گزشتہ میچز میں نام ابھر کر سامنے آئیں ہیں .
ان ان میں خوش دل شاہ،آصف علی،شاداب خان،محمد نواز شامل ہیں۔پاکستان کی جس طرح بیٹنگ لائن اور باولنگ لائن میں بہتری آئی ہے اس سے لگتا یہ ہی کہ آئندہ سری لنکا کیخلاف اور ٹی ٹونٹی کپ میں اہم کارکردگی دکھائے گا۔
پاکستانی ٹیم کی گزشتہ میچوں کی پرفارمنس اور کھلاڑیوں کی بہتر کارکردگی سے عوامی حلقے اس بات کی امید لگائے ہیں کہ اس بار ایشیاء کپ وطن عزیز کیلئے خوشیوں کا سماء لائے گا۔
پاکستان
مولانا فضل الرحمان لندن پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع
ہیتھرو ایئرپورٹ پہنچنے پر ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے جے یو آئی کے رہنماؤں کا استقبال کیا
جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان لندن پہنچ گئے، جہاں وہ 10 روز قیام کریں گے۔
جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ مفتی راشد سومرو اور مفتی ابرار بھی لندن پہنچے ہیں، ہیتھرو ایئرپورٹ پہنچنے پر ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے جے یو آئی کے رہنماؤں کا استقبال کیا۔
ہیتھرو ایئرپورٹ پر جمعیت علمائے اسلام برطانیہ کے مفتی خالد محمود اور دیگر عہدیداران بھی استقبال کے لیے موجود تھے جبکہ مولانا فضل الرحمان برطانیہ میں 10روز قیام کریں گے۔
پارٹی رہنماؤں کا کہنا ہے مولانا فضل الرحمان کی نجی دورے میں مختلف ملاقاتیں ہوں گی۔
دنیا
ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہوتے ہی ان کے اثاثوں میں اربوں ڈالر کا اضافہ
نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سوشل میڈیا کمپنی ٹروتھ سوشل کی مالیت میں ایک ارب ڈالر (تقریباً 2 کھرب، 77 ارب 83 کروڑ 74 لاکھ روپے) کا اضافہ ہوا
ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہوتے ہی ان کے اثاثوں میں اضافہ ہوگیا
نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سوشل میڈیا کمپنی ٹروتھ سوشل کی مالیت میں ایک ارب ڈالر (تقریباً 2 کھرب، 77 ارب 83 کروڑ 74 لاکھ روپے) کا اضافہ ہوا۔
ٹرمپ میڈیا کا اسٹاک، جو ”DJT“ کی علامت کے تحت تجارت کرتا ہے، کی قیمت میں پری مارکیٹ ٹریڈنگ کے دوران 35 فیصد کا اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کی کل مالیت 9 ارب ڈالر ہوگئی۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ ٹرمپ قدامت پسند سوشل میڈیا کمپنی میں غالب شیئر ہولڈر ہیں، حالانکہ اس کی آمدنی کم ہے اور کمپنی مالی نقصان کا شکار ہے۔
ٹروتھ سوشل کا مقصد ایسے پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے جہاں قدامت پسند آوازیں زیادہ مؤثر طریقے سے سنی جا سکیں، خاص طور پر ایسے وقت میں جب روایتی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ٹرمپ اور ان کے حامیوں کو اکثر پابندیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ یہ کمپنی اپنے آغاز سے ہی متنازعہ رہی ہے، اور اس کی کارکردگی اور مستقبل کے بارے میں مختلف آراء موجود ہیں۔
پاکستان
جلاؤ گھیراؤ کیس: اعظم سواتی کے جسمانی ریمانڈ میں مزید توسیع
عدالت نے اعظم سواتی کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے 13 نومبر کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا
پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی میں پیش کیا گیا،جہاں اے ٹی سی جج امجد علی شاہ نے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پرسماعت کی۔
انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے 5 اکتوبر کو ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کیس کی سماعت کی، پولیس نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں مزید توسیع کی درخواست کی،جس پر عدالت نے اعظم سواتی کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا، اور اعظم سواتی کو دوبارہ 13 نومبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
اعظم سواتی پر دہشتگردی کی دفعات کے تحت تھانہ ٹیکسلا میں مقدمہ درج ہے، اوراعظم سواتی پر جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ، ہنگامہ آرائی اور کار سرکار میں مداخلت کا الزام ہے۔
واضح رہے کہ روز قبل ٹیکسلا پولیس کی جانب سے سابق وفاقی وزیر اعظم سواتی کو اٹک جیل سے رہا ہوتے ہی گرفتار کر لیا گیا تھا۔
-
پاکستان 2 دن پہلے
وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی
-
دنیا ایک دن پہلے
مصر کی فوج کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوگیا، جس کے باعث 2 پائلٹ جاں بحق
-
پاکستان 2 دن پہلے
حکومت کا سروسز چیف کی مدت ملازمت 3 سے بڑھا کر 5سال کرنے کا امکان
-
تجارت 23 گھنٹے پہلے
سونے کی فی تولہ قیمت میں سینکڑوں روپے کمی
-
پاکستان ایک دن پہلے
پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
-
تجارت 2 دن پہلے
عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی فی بیرل قیمت میں کمی ، پاکستان میں بھی قیمتوں میں کمی متوقع
-
پاکستان ایک دن پہلے
وزیر اعظم کا وفاقی کابینہ میں ردوبدل کا عندیہ
-
تجارت 2 گھنٹے پہلے
سونا ہزاروں روپے سستا ہو گیا