Advertisement
Mobin
Advertisement
پاکستان

عمران خان کی موجودہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو توسیع دینے کی تجویز

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان نے موجودہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو توسیع دینے کی تجویز دے دی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 سال قبل پر ستمبر 13 2022، 4:21 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
عمران خان کی موجودہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو توسیع دینے کی تجویز

نجی ٹی وی کو انٹرویو میں عمران خان کا کہنا تھاکہ سال 2010 اور موجودہ سیلاب میں بہت زیادہ تباہی ہوئی، سندھ میں سیلاب سے زیادہ تباہی ہوئی، سندھ میں پانی کھڑا ہونے سے چاول کی فصل کاشت نہیں ہوپائے گی، سیلاب کا طویل مدتی حل ڈیمز ہیں، 50 سال میں کوئی بڑا ڈیم نہیں بنا۔

ان کا کہنا تھاکہ سندھ کا سب سے بڑا مسئلہ پانی کی نکاسی نہ ہونا ہے، کراچی میں نالوں پر گھر بن جاتے ہیں، جب تک باقاعدہ نکاسی آب کا نظام نہیں بنتا مسئلہ رہے گا۔

معیشت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھاکہ دوسرا امتحان آرہا ہے ہماری معیشت تیزی سے نیچے جارہی ہے، آئی ایم ایف کا پروگرام سائن کیا، پیٹرول اور بجلی کی قیمت تین گنا بڑھادی، آئی ایم ایف پروگرام کے بعد بھی روپے کی قدر نیچے جارہی ہے ، مجھے خوف ہے جس طرف یہ جارہے ہیں اس حکومت کے پاس کوئی حل نہیں، ایک طرف سیلاب اور اگر دیوالیہ بھی ہوگئے تو یہ بڑی تباہی ہوگی۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ ملک میں سیاسی استحکام صرف الیکشن سے آسکتا ہے، جب ہم گئے تو ڈالر 178 روپے کا تھا ، گروتھ ریٹ 6 فیصد تھی، چار بڑی فصلوں کی ریکارڈ پیداوار تھی، گاڑیوں کی ریکارڈ فروخت تھی، ہمارے دور میں تیل 103 ڈالر سے 115 پر گیا تھا۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھاکہ میں نے کہا تھاسیاسی عدم استحکام آیا تو معیشت کسی سے نہیں سنبھالی جائے گی جن کے پاس طاقت ہے ان کو خبردار کیا تھا، اسٹیبلشمنٹ کو سمجھانے کیلئے شوکت ترین کو بھی بھیجا، ان کے پاس سوائے اپنے کرپشن کیسز معاف کرانے کے کوئی پلان نہیں تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمام کریڈٹ ایجنسیوں نےان کوڈاؤن گریڈ کردیا، ان سے معیشت سنبھالی نہیں گئی، اسٹاک مارکیٹ نیچے آیا ، آئی ایم ایف نے ان پر دباؤ ڈالا تو انھوں نے قیمتیں بڑھا دیں،  پاکستان کو 30 ارب ڈالر بیرونی قرض چاہیے، ورلڈ بینک، آئی ایم ایف، ایشین ڈیولپمنٹ فنڈ کے پیسے بھی مل جائیں تو مشکل سے سات 8 ارب ڈالر ہوں گے، سات یا 8 ارب ڈالر مل بھی جائیں تو باقی پیسے کہاں سے آئیں گے؟

عمران خان کا کہنا تھاکہ جن لوگوں نے اچھی بھلی حکومت گراکر ان کو لے کر آئے ان کو خود سے آج سوال پوچھنا چاہیے کہ کیا وہ پاکستان کا سوچ رہے تھے؟  یا تو یہ لوگ بہت بڑے ذہین ہوتے ان کا ٹریک ریکارڈ ہوتا کہ ملک کو بہتر کیا ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ 32سال ان دونوں خاندانوں نے پاکستان پر حکومت کی، جن لوگوں نے ملک کے ادارے تباہ کیا ، کرپشن کی ،کیا آج ان کے پاس کوئی حل ہوگا؟ کیا وہ لوگ ذمہ دار نہیں جنھوں نے سازش کی اور ملک کو آج کہاں پہنچا دیا، آج جو مہنگائی آئی ہے پاکستان میں پہلے کبھی نہیں تھی ، پاکستان کے پاس کوئی ایزی آپشن نہیں جو بھی آئے گا اس کیلئے مسائل کا پہاڑ ہوگا۔

سیاسی استحکام کے حوالے سے پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھاکہ جب بھی ملک کو سدھاریں گے تو پہلا طریقہ کار سیاسی استحکام ہوگا، اگر سیاسی استحکام نہیں تو معاشی استحکام نہیں آنا، آج تمام پاکستانیوں کو پریشان ہونا چاہیے، پاکستان جس طرف جارہا ہے ملک سب کے ہاتھ سے نکل جائے گا۔

’اسٹیبلشمنٹ امپائر بن کرآگئے ہم گارنٹی دیتےہیں یہ آدمی ٹھیک ہوگا‘
الیکشن کمیشن کے حوالے سے عمران خان کا کہنا تھاکہ کبھی کسی الیکشن کمیشن کواتنا جانبدار نہیں دیکھا، شہباز شریف نے الیکشن کمشنر کیلئے اپنے نام دیے  اور ہم نے اپنے دیے جس پر ڈیڈلاک ہوگیا، ہمیں ان کے نام منظور نہیں تھے اور انہیں ہمارے، ایسے میں اسٹیبلشمنٹ امپائر بن کرآگئے ہم گارنٹی دیتےہیں یہ آدمی ٹھیک ہوگا۔

ان کا کہنا تھاکہ ضمنی انتخابات میں الیکشن کمیشن نے ہمیں ہرانے کیلئے پورا زور لگایا، اس الیکشن کمیشن نےووٹنگ مشین پراجیکٹ سبوتاژ کیا۔

فری اینڈفیئرالیکشن کرائیں اگریہ جیت جاتے ہیں تواپناآرمی چیف اپائنٹ کریں: عمران خان
آرمی چیف کی تقرری کے معاملے پر سابق وزیراعظم کا کہنا تھاکہ دنیا میں وہ قوم اوپر جاتی ہے جس میں میرٹ ہو، میں نے کہا کہ آرمی چیف کا عہدہ اہم ہے میرٹ پر ہونا چاہیے، میں نےکہا نہ آصف زرداری اور نہ نوازشریف اس میرٹ کیلئے کوالیفائیڈ ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ آصف زرداری تیس سال سے پیسے چوری کررہا ہے، ان کی ترجیح میرٹ نہیں اپنا پیسہ بچانا ہے، یہ میری حکومت گراکر اوپر بیٹھے ہیں یہ پاکستان کیلئے نہیں تھا، ہماری 155 اور ن لیگ کی 85 نشستیں ہیں ان کی کوالیفیکیشن کیسے ہے؟  فری اینڈفیئرالیکشن کرائیں اگریہ جیت جاتے ہیں تو پھر اپناآرمی چیف اپائنٹ کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس کی پرویژن نکل سکتی ہے یہ کوئی بڑی بات نہیں ملک کی بہتری کے لیے جبکہ وکلا نے بتایا کہ اس کی پرویژن نکل سکتی ہے۔

اس موقع پر عمران خان سے سوال کیا گیا کہ ایکسٹینشن دے دی جائے ؟ جب تک الیکشن نہیں ہوتے؟ تو اس پر انہوں نے جواب میں کہا کہ میں نے ابھی اس پر تفصیل میں نہیں سوچا۔

ان کا کہنا تھاکہ نئے آرمی چیف کا معاملہ نئی حکومت آنے تک مؤخر کردینا چاہیے، نئی حکومت نئے آرمی چیف کا انتخاب کرے۔

ان کا کہنا تھاکہ میں الیکشن پر بات کرنے کیلئے تیار ہوں، میں امریکا مخالف نہیں ہوں۔

توہین عدالت کیس کے حوالے سے عمران خان کا کہنا تھاکہ میں نےکہا میں افسوس کا اظہار کرتاہوں کوئی بات بری لگی ہےتوواپس لیتاہوں، جب مجھےپتاچلاوہ اس سےزیادہ آگےجاناچاہتےہیں تومیں نےکہامیں بات کرناچاہتاہوں۔

ان کا کہنا تھاکہ مجھے موقع ملتا تو شاید وہ کہہ دیتا جو وہ چاہتے لیکن انھوں نے مجھے موقع نہیں دیا۔

Advertisement
Moib
کئی روز کی مسلسل کمی کے بعد سونا آج پھر ہزاروں روپے مہنگا، نئی قیمت کیا ہو گئی؟

کئی روز کی مسلسل کمی کے بعد سونا آج پھر ہزاروں روپے مہنگا، نئی قیمت کیا ہو گئی؟

  • ایک گھنٹہ قبل
آپریشن ’غضب للحق‘: شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی فضائی و زمینی کارروائیاں جاری، متعدد ٹھکانے تباہ

آپریشن ’غضب للحق‘: شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی فضائی و زمینی کارروائیاں جاری، متعدد ٹھکانے تباہ

  • 2 گھنٹے قبل
جنگ کا 8 واں روز: امریکا اور اسرائیل کےفضائی حملے جاری، ایران کی بھرپور جوابی کارروائی

جنگ کا 8 واں روز: امریکا اور اسرائیل کےفضائی حملے جاری، ایران کی بھرپور جوابی کارروائی

  • ایک گھنٹہ قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

  • 3 گھنٹے قبل
ایران اب ہمسایہ ممالک کو نشانہ نہیں بنائے گا، ایرانی صدر نے پڑوسیوں سے معافی مانگ لی

ایران اب ہمسایہ ممالک کو نشانہ نہیں بنائے گا، ایرانی صدر نے پڑوسیوں سے معافی مانگ لی

  • 2 گھنٹے قبل
 آپریشن غضب للحق: فغان طالبان رجیم کے 527 کارندے ہلاک،755 سے زائد زخمی :عطاتاڑر

 آپریشن غضب للحق: فغان طالبان رجیم کے 527 کارندے ہلاک،755 سے زائد زخمی :عطاتاڑر

  • 20 گھنٹے قبل
جاپان کو سننی خیز مقابلے کے شکست،پاکستان نے 8 سال بعد ہاکی ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرلیا

جاپان کو سننی خیز مقابلے کے شکست،پاکستان نے 8 سال بعد ہاکی ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • 20 گھنٹے قبل
کوہستان کرپشن اسکینڈل کیس میں گرفتار ملزم جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے 

کوہستان کرپشن اسکینڈل کیس میں گرفتار ملزم جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے 

  • 2 گھنٹے قبل
جی ایچ کیو حملہ کیس:عمر ایوب، مراد سعید، شبلی فراز، سمیت 47 اشتہاریوں کو 10، 10 سال قید کی سزا

جی ایچ کیو حملہ کیس:عمر ایوب، مراد سعید، شبلی فراز، سمیت 47 اشتہاریوں کو 10، 10 سال قید کی سزا

  • 2 گھنٹے قبل
فلمی دنیا میں کامیابی کے بعد لالی وڈ  اداکارہ صائمہ نور نے بیوٹی سیلون کھول لیا

فلمی دنیا میں کامیابی کے بعد لالی وڈ اداکارہ صائمہ نور نے بیوٹی سیلون کھول لیا

  • ایک گھنٹہ قبل
شہباز شریف کی محسن نقوی کی رہائش گاہ آمد،خیریت دریافت کی،صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار

شہباز شریف کی محسن نقوی کی رہائش گاہ آمد،خیریت دریافت کی،صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار

  • 20 گھنٹے قبل
افغانستان میں شہریوں کا تحفظ اولین ترجیح ہے، صرف خارجی دہشتگردوں کو نشانہ بنایاجا رہا ہے، پاکستان 

افغانستان میں شہریوں کا تحفظ اولین ترجیح ہے، صرف خارجی دہشتگردوں کو نشانہ بنایاجا رہا ہے، پاکستان 

  • ایک گھنٹہ قبل
Advertisement