پاکستان
پاکستان قدرتی آفات کے لحاظ سے ہائی رسک پر،ہرسال2ارب ڈالر کا نقصان
ایشیائی ترقیاتی بینک نے خبر دارکیا ہے کہ پاکستان قدرتی آفات کے لحاظ سے ہائی رسک پر ہے.
قدرتی آفات کے بارے میں ایشیائی ترقیاتی بینک نے رپورٹ جاری کردی۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں سیلاب کی تباہی زلزلے سے زیادہ ہے جب کہ پاکستان میں ہرسال قدرتی آفات سے 2ارب ڈالر کا نقصان ہوتا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان میں قدرتی آفات سے ہر سال اوسطاً 863افرادجاں بحق ہوتے ہیں۔ قدرتی آفات کی تباہی سے پاکستان میں غربت بڑھتی ہے۔سیلاب، فصلیں ، گھراورسامان سب تباہ کردیتا ہے۔
پاکستان میں سیلاب وزلزلے کے باعث سب سے زیادہ لوگ غربت کا شکار ہیں۔ بلوچستان، خیبرپختونخوا اور سندھ میں زیادہ تر لوگ غربت کا شکار ہیں۔ سیلاب پاکستان کے پسماندہ اضلاع کو مزید پسماندہ کردیتا ہے۔
ایشیائی ترقیاتی بینک رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ پاکستان میں فصلوں کی انشورنس بہت محدود ہے، پاکستان میں صرف 2لاکھ 27ہزار کسانوں کی فصل انشورڈ ہے۔
رپورٹ میں پاکستان میں سیلاب اور زلزلوں سے نمٹنے کے لیے کیے گئے اقدامات کو غیر تسلی بخش قرار دیا گیا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق سیلاب اور زلزلے سے بچاؤ کیلیے ڈیزاسٹر رسک فنانس اپروچ کو وسیع کرنے کی ضرورت ہے۔
و اضح رہے کہ ملک میں حالیہ سیلاب سے تقریباً 33 ملین افراد متاثر ہوئے ہیں۔ تقریباً 20 لاکھ گھر اور کاروبار تباہ ہوئے۔ 7000 کلومیٹر سڑکیں بہہ گئیں اور 256 پل ٹوٹ گئے ہیں۔
پاکستان
جلاؤ گھیراؤ کیس: اعظم سواتی کے جسمانی ریمانڈ میں مزید توسیع
عدالت نے اعظم سواتی کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے 13 نومبر کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا
پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی میں پیش کیا گیا،جہاں اے ٹی سی جج امجد علی شاہ نے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پرسماعت کی۔
انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے 5 اکتوبر کو ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کیس کی سماعت کی، پولیس نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں مزید توسیع کی درخواست کی،جس پر عدالت نے اعظم سواتی کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا، اور اعظم سواتی کو دوبارہ 13 نومبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
اعظم سواتی پر دہشتگردی کی دفعات کے تحت تھانہ ٹیکسلا میں مقدمہ درج ہے، اوراعظم سواتی پر جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ، ہنگامہ آرائی اور کار سرکار میں مداخلت کا الزام ہے۔
واضح رہے کہ روز قبل ٹیکسلا پولیس کی جانب سے سابق وفاقی وزیر اعظم سواتی کو اٹک جیل سے رہا ہوتے ہی گرفتار کر لیا گیا تھا۔
جرم
سی ٹی ڈی اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں2 اہم خوارجی ہلاک
ایف سی اہلکاروں نے جان کی قربانی دے کر دہشت گردوں کے عزائم کو خاک میں ملایا،شہدا کے خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں
ڈیرہ اسماعیل خان میں سی ٹی ڈی اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں2 اہم خوارجی ہلاک ہوگئے۔
ہلاک خوارجی فورسز کو انتہائی مطلوب تھے،بتایاگیا ہے کہ سی ٹی ڈی نے ایک اطلاع پر تحصیل داربن کلاچی میں دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کی جہاں دہشتگردوں نے سی ٹی ڈی اہلکاروں پرفائرنگ شروع کر دی ۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے دوران اہم خوارجیوں کو ہلاک کر دیاگیا۔ دہشت گردوں کی شناحت یوسف ساکن کلاچی اور ظاہر خان ساکن کلاچی سے ہوئی ہے۔سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کے عزائم خاک میں ملانے کیلئے سیکورٹی فورسز پرعزم ہیں۔ملک سے دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے فورسز اپنی کارروائیاں جاری رکھیں گی۔
خیال رہے کہ دو روز قبل بھی ڈی آئی خان میں ایف سی کی گاڑی پر خارجیوں کی فائرنگ کے نتیجے میں 2 اہلکار شہید ہوگئے تھے۔بتایا گیا تھا کہ ڈی او ایف سی درازندہ کے سکواڈ کی گاڑی درابن کی طرف روانہ تھی کہ گنڈی عاشق کے قریب نامعلوم مسلح دہشت گردوں نے گاڑی پر فائرنگ کی گئی تھی۔ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق خوارج کی فائرنگ سے 4ایف سی اہلکار زخمی بھی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔ شہدا میں سپاہی شیر الرحمان اور سپاہی سید امین شامل تھے۔
سپاہی شیر الرحمان کا تعلق جنوبی وزیرستان او ر سپاہی سید امین کا تعلق صوابی سے تھا۔ زخمیوں میں حوالدار امتیاز،سپاہی محب شاہ،سپاہی صاحب دین اور سپاہی فضل کریم شامل تھے۔ترجمان کے مطابق چاروں زخمیو ں کو علاج کیلئے ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا تھا۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے بھی ڈی آئی خان میں ایف سی کے 2 اہلکاروں کی شہادت پر خراج عقیدت پیش کیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ شہید سپاہی شیر الرحمان اور سید امین شہید کی عظیم قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔
ایف سی اہلکاروں نے جان کی قربانی دے کر دہشت گردوں کے عزائم کو خاک میں ملایا،شہدا کے خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں،ہماری تمام تر ہمدردیاں شہدا کے خاندانوں کے ساتھ ہیں۔شہداءکے خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔زخمی سپاہیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں،زخمی سپاہیوں کے علاج معالجے میں کوئی کسر اٹھانہ رکھی جائے گی۔
پاکستان
ٹرمپ حکومت آنے سے پاک امریکہ تعلقات پر کوئی فرق نہیں پڑے گا،دفتر خارجہ
پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی قیاس آرائیاں غلط ہیں، ممتاز زہرا بلوچ
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ ٹرمپ حکومت کے آنے سے پاکستان اور امریکا کے تعلقات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، تعلقات مزید بہتر ہوں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات اندرونی معاملات میں عدم مداخلت پر مبنی ہیں،اور پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی قیاس آرائیاں غلط ہیں،
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور صدر مملکت نے نو منتخب امریکی صدر کو دوسری بار صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے، امریکہ میں نئی حکومت آنے سے دو طرفہ تعلقات پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔
ایک سوال کے جواب میں ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ حریت رہنما یاسین ملک کی بھوک ہڑتال پر شدید تشویش ہے، حریت رہنما یاسین ملک کو فوری طور پر صحت کی سہولتیں فراہم کی جائیں۔
مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے ترجمان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر پربھارتی قبضےکے حوالے سےپاکستان کامؤقف جانا پہچانا ہے، ہم مقبوضہ جموں و کشمیر پر اپنے موقف پر قائم ہیں، بھارت کو سمجھنا چاہیے بہیمانہ حربوں سے کشمیریوں کےجذبات نہیں کچل سکتا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین سکیورٹی صورتحال بات چیت کر رہے ہیں ، وزیر اعظم نے چینی سفارت خانے کو چینی باشندوں کی سکیورٹی کی یقین دہانی کرائی ہے۔
-
پاکستان 2 دن پہلے
جوڈیشل کمیشن اجلاس: جسٹس امین الدین خان آئینی بینچز کے سربراہ مقرر
-
پاکستان 2 دن پہلے
وزیر اعظم کا وفاقی کابینہ میں ردوبدل کا عندیہ
-
دنیا ایک دن پہلے
مصر کی فوج کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوگیا، جس کے باعث 2 پائلٹ جاں بحق
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی فی تولہ قیمت میں سینکڑوں روپے کمی
-
تجارت ایک دن پہلے
پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں براہ راست 48 فیصداضافہ
-
تجارت 6 گھنٹے پہلے
سونا ہزاروں روپے سستا ہو گیا
-
پاکستان 2 دن پہلے
اعظم سواتی رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار
-
تجارت 2 دن پہلے
مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی