سیلاب کی تباہ کاریاں : ملک بھرمیں جاں بحق افراد کی تعداد ایک ہزار 486 ہوگئی
اسلام آباد: ملک بھر میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد ایک ہزار 486 ہوگئى۔


ملک میں بارشوں اور سیلاب کے باعث نقصانات پر این ڈی ایم اے نے تازہ رپورٹ جاری کردی۔گزشتہ 24گھنٹے میں بارشوں اور سیلاب سے مزيد 5 افراد جاں بحق ہوئے۔
خيبرپختونخوا میں بارشوں اور سیلا ب سے 2 اور بلوچستان میں 3 افراد جان کی بازی ہارگئے جس کے بعدملک بھر میں
سیلا ب سے جاں بحق افراد کی تعداد ایک ہزار 486 ہوگئى ہے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں اور سیلا ب سے سندھ میں638 افراد جاں بحق ہو چکے ۔ خيبرپختونخوا میں اموات کی تعداد305 تک جا پہنچی ہے۔بلوچستان میں 281 اور پنجاب میں 191 ، گلگت بلتستان میں 22 اورآزاد کشمیر میں48 افرادجاں بحق ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں زخمى افراد کی مجموعی تعداد 12 ہزار 749 ہو گئى۔
این ڈی ایم اے کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں 12ہزار718 کلو ميٹر سڑکیں بارشوں اور سيلاب سے متاثر ہو چکی ہیں جبکہ 9 لاکھ 18 ہزار 473 مويشيوں کو نقصان پہنچا۔
ملک بهر میں 80 اضلاع بارشوں اور سيلاب سے تاحال متاثر ہيں۔ جبکہ مجموعی طور پر 3 کروڑ 30 لاکھ 46 ہزار 329 افراد بارشوں سے متاثر ہوئے۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر اور قومی سلیکٹرمحمد الیاس انتقال کر گئے
- 18 hours ago
کراچی شدید سرد موسم کی لپیٹ میں،کم سے کم درجہ حرارت6 ڈگری تک چلا گیا
- 21 hours ago

وفاقی حکومت کا بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے نہ کرنے کا فیصلہ
- 21 hours ago

ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال سے عوام کو سہولیات کی فراہمی مزید سہل اور ڈیجیٹائزیشن کے عمل میں تیزی لائی جائے،وزیراعظم
- 14 hours ago

ٹرمپ نے خود کو وینزویلا کا قائم مقام صدر ڈکلیئر کردیا
- 18 hours ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے انڈونیشیا کے وزیر دفاع کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
- 14 hours ago

اسلام آباد کے بعد لاہور میں گیس لیکج دھماکا،8 افراد جھلس کر زخمی
- 17 hours ago

وزیراعظم کا نیووٹیک کی کارکردگی پر اظہارِ اطمینان، تکنیکی و فنی پروگرامز کے نئے اہداف کا تعین کرنے کی ہدایت
- 16 hours ago

صدر مملکت نے نے اسلام آباد مقامی حکومت آرڈیننس پر دستخط کر دیے
- 20 hours ago

ٹانک اور لکی مروت میں پولیس پر حملے، ایس ایچ او سمیت 6 اہلکار شہید، 3 زخمی
- 21 hours ago
ہری پورمیں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مشہور ٹک ٹاکر جاں بحق
- 20 hours ago

نئے کرنسی نوٹ تیار، چھپائی کیلئے اسٹیٹ بینک کو حکومت کی اجازت کا انتظار
- 18 hours ago






.webp&w=3840&q=75)


