لاہور: سینئر صحافی و تجزیہ کار عمران یعقوب خان نے کہا ہے کہ پاکستانی مسلم لیگ نواز (مسلم لیگ ن) نے سیاسی گفتگو کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک نئی حکمت عملی تشکیل دی ہے اور وہ ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال سے فائدہ اٹھائے گی۔

جی این این کے پروگرام "ویو پوائنٹ" میں سینئر صحافی اور تجزیہ کار عمران یعقوب خان نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے اندر پیپلز پارٹی کے ساتھ پڑنے والی پھوٹ سے کافی خوش اور مطمئن ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے لئے بہتر ہے کہ وہ پنجاب میں پیپلز پارٹی کو سپورٹ فراہم کرنے کے بجائے اکیلی اڑان اڑے، جس کے ذریعے پیپلز پارٹی مزید طاقتور ہوسکتی تھی اس سے بہتر ہے کہ مسلم لیگ ن پنجاب میں اکیلےاڑان لے۔
عمران یعقوب خان نے مزید بتایا کہ حمزہ شہباز نے بھی پارٹی کارکنوں اور قائدین سے دوبارہ رابطہ قائم کرنا شروع کردیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی نئی پالیسی کے مطابق ، اب پارٹی وقت کو ضائع نہیں کرے گی اور کسی دوسری پارٹی کے لئے میدان خالی نہیں چھوڑے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے بھی اگلے انتخابات کی تیاری شروع کردی ہے۔
ن لیگ کی نئی حکمت عملی۔۔۔ مریم کی لندن روانگی۔۔۔ واقفان حال کی بڑی خبر @imranyaqubkhan @pmln_org @MaryamNSharif #ViewPoint #GNN pic.twitter.com/FUoWeb7rHf
— GNN (@gnnhdofficial) April 2, 2021
انہوں نے انکشاف کیا کہ مسلم لیگ ن اپنے نمائندوں کے علاوہ جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے ناراض ممبران اور پی ڈی ایم میں دراڑ پڑنے کے بعد پریشان ہونے والے افراد سے ملاقات کی منتظر ہے۔
لہذامسلم لیگ (ن) موجودہ صورتحال کو اپنی کمزوری بنانے کی بجائے اپنی طاقت بنانے جا رہی ہے۔

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 days ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 2 days ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 days ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 2 days ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 2 hours ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 days ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 2 days ago

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 2 hours ago

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 7 hours ago

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 7 hours ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 2 days ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 2 days ago



