جی این این سوشل

پاکستان

پاکستان :  کورونا سے اموات اور کیسز میں کمی کا رجحان 

اسلام آباد: ملک میں کورونا وائرس کے وار  تھمنے لگے ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  مثبت کیسز کی شرح   میں کمی آئی ہے ۔ 

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان :  کورونا سے اموات اور کیسز میں کمی کا رجحان 
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

قومی ادارہ صحت  کے مطابق  ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 1 مریض انتقال کر گیا جبکہ  72 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔ 

ملک میں گزشتہ24گھنٹوں میں کورونا کے  13 ہزار311  ٹیسٹ کیے گئے ہیں ۔ملک میں  گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران  مثبت کیسز کی شرح  0.54 فیصدر رہی ۔ 

قومی ادارہ صحت  کے مطابق ملک میں کوروناکے82 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔ 

 

قومی ادارہ صحت  کے مطابق ملک میں ویکسینیشن کے اہل عوام  کو کووڈ 19 کے خلاف مکمل ویکسین بھی لگا دی گئی ہے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز کے مطابق 2020ء میں اس وبائی مرض کے پھیلاؤ کے بعد سے رواں سال مارچ میں کیسز کی تعداد کم  ترین سطح پر تھی لیکن اب ان کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

 واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا۔

پاکستان

توشہ خانہ ٹوکیس: عمران خان کی درخواست ضمانت سماعت کے لیے مقرر

اسلام آباد ہائیکورٹ میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت 12 نومبر  کو ہو گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

توشہ خانہ ٹوکیس: عمران خان کی درخواست ضمانت سماعت کے لیے مقرر

اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست ضمانت 12 نومبر کو سماعت کے لیے مقرر کر دی۔

عدالت عالیہ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت کریں گے۔ عدالت نے اس حوالے سے  ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کر رکھا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل  اسپیشل جج سینٹرل نے عمران خان کی درخواست  ضمانت مسترد کر دی تھی جبکہ ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ ٹوکیس میں ضمانت منظور ہو چکی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

موسم

لاہور آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر

محکمہ ماحولیات کا کہنا ہے آئندہ دنوں میں سموگ کی شرح میں مزید اضافے کا امکان ہے، شہری احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور ماسک کا استعمال لازمی کریں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور آلودہ ترین شہروں میں پہلے  نمبر  پر

:بھارت سے آنیوالی سموگ آلود ہواؤں سے لاہور شدید متاثر ہو کر رہ گیا، آج بھی آلودہ ترین شہروں میں پہلا نمبر برقرار ہے۔

شہر کا اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس995 تک جا پہنچا ہے جبکہ ڈی ایچ اے سموگ سے سب سے زیادہ متاثر علاقہ ہے جہاں ایئرکوالٹی انڈیکس 1588 ریکارڈ کیا گیا ہے، اسی طرح شملہ پہاڑی کے اطراف میں اے کیو آئی 1465، عسکری 10 کا ایئر کوالٹی انڈیکس 1232 ریکارڈ ہوا ہے۔

دوسری جانب بھارتی دارالحکومت نئی دہلی338 اے کیو آئی کے ساتھ دنیا کا دوسرا آلودہ ترین شہر ہے جبکہ لاہور آئندہ تین دن تک تیز ہواؤں کی زد میں رہے گا جس سے سموگ کی صورت حال بدترین ہونے کا خدشہ ہے۔

محکمہ ماحولیات نے آئندہ دنوں میں سموگ کی شرح میں مزید اضافے کی پیشگوئی کی ہے اور شہریوں کو ماسک اور عینک کے استعمال کا مشورہ بھی دیا ہے۔

محکمہ ماحولیات کا کہنا ہے آئندہ دنوں میں سموگ کی شرح میں مزید اضافے کا امکان ہے، شہری احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور ماسک کا استعمال لازمی کریں۔

لاہور میں سموگ کے باعث آنکھوں اور گلے کے انفیکشن کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے، ایک ماہ میں ایک لاکھ سے زائد شہری متاثر ہوئے ہیں، سموگ کے پیش نظر محکمہ ماحولیات نے گرین لاک ڈاؤن بڑھانے پر غور شروع کر دیا۔  

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

 وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات

 گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبائی حکومت کو وفاق سے متعلق جو مسائل ہیں، ان کے حل کیلئے وفاق سے رابطہ کیا جائے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور  کی  گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات

 وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی ہے، جس میں  صوبے میں امن وامان کی صورتحال اور دیگر مسائل پر بات چیت  کی گئی۔

 تفصیلات کےمطابق   ملاقات میں صوبے کی معاشی ترقی کیلئے قیام امن ناگزیر ہونے، وفاق سے قیام امن اور مسائل، سکیورٹی کیلئے دستیاب وسائل کے حصول کیلئے باہمی کوششوں پر بھی متحد ہونے پر اتفاق کیا گیا ، علاوہ ازیں صوبے میں سیاحت کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

 گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبائی حکومت کو وفاق سے متعلق جو مسائل ہیں، ان کے حل کیلئے وفاق سے رابطہ کیا جائے گا۔

ملاقات میں خیبرپختونخوا اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر احمد کنڈی،آئی جی خیبرپختونخوا اختر حیات خان گنڈاپور بھی موجود تھے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll