لندن : ملکہ الزبتھ دوئم کی آخری رسومات آج ادا کی جائیں گی۔ ملکہ الزبتھ کی یاد میں پاکستانی وقت کے مطابق رات بارہ بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔


رپورٹس کے مطابق ملکہ الزبتھ دوم کو شمعیں روشن کر کے خراج عقیدت بھی پیش کیا گیا ۔ ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم کو ان کی پسندیدہ قیام گاہ ونڈزر کیسل میں سپرد خاک کرنے کے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں ۔ شاہ چارلس ان کی بادشاہت کے خاتمے کا رسمی اعلان کریں گے جس کے بعد شاہی سُنار ملکہ کا تاج ان کے تابوت سے ہٹا دیں گے۔
ویسٹ منسٹرہال کے دروازے پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 10بجےبند کردئیے جائیں گے ، ملکہ کے تابوت کے ساتھ شاہی جلوس دوپہر2بجکر44 منٹ پر منسٹرایبی روانہ ہوگا جبکہ تابوت کے ساتھ رائل نیو ی اورمیرینزکے ارکان سمیت بینڈ بھی ہوگا ۔
پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر2 بجکر52 منٹ پر ملکہ کا تابوت ویسٹ منسٹرایبی پہنچے گا ، دوپہر 3بجےویسٹ منسٹرکے ڈین ڈیوڈہوئل کی قیادت میں آخری رسومات شروع ہوں گی۔
پاکستانی وقت کے مطابق 3بجکر 55 منٹ پر ملکہ کے اعزاز میں 2 منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی اور شام 4بجےبگل کی آواز اور برطانیہ کا قومی ترانہ پر آخری رسومات اختتام پذیر ہوں گی ۔ بگ بین کے گھنٹے کی آوازپر ملکہ کا تابوت لندن کی سڑکوں سے ہوتا ہوا5بجے ویلنگٹن آرچ پہنچے گا ، پاکستانی وقت کے مطابق شام7بجکر 6 منٹ پر ملکہ برطانیہ کا تابوت وینڈسرکیسل پہنچے گا۔
رات 8 بجے سینٹ جارج چیپل میں آرچ بشپ آف کینٹربری کی دعائیہ سروس ہوگی ، رات ساڑھے 11بجے ملکہ کو کنگ جارج میوریل چیپل میں دفنایا جائے گا ۔ ملکہ الزبتھ کو شوہر کے پہلو میں سپرد خاک کیا جائے گا۔
ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات برطانیہ بھر کے 125 سنیما گھروں میں دکھائی جائے گی۔
برطانوی حکومت کے مطابق پارکس، چوک، گرجا گھروں میں بھی آخری رسومات دیکھنے کے لیے اسکرینیں لگائی جائیں گی ۔ ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات کو ٹی وی چینلز پر بھی براہ راست دکھایا جائے گا۔
دوسری جانب ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات پر تاریخ کی سخت ترین سیکیورٹی انتظامات بھی کیے گئے ہیں ، 10ہزار پولیس اہلکارسیکیورٹی کی ذمے داریاں نبھائیں گے ۔ میٹ پولیس کے علاوہ برطانیہ کی تمام 43 ریجنل پولیس فورسز سے اضافی اہلکار طلب کر لیے گئے ہیں ، رضاکار اور فوجی اہلکاربھی سیکیورٹی آپریشن میں شامل ہیں ۔ ملکہ کے تابوت کو لندن سے ونڈسرلے جایا جائے گا جہاں مزید 2000 پولیس اہلکارتعینات ہیں۔
یاد رہے کہ 2012 کے بعدیہ برطانوی تاریخ میں سب سے بڑاپولیس آپریشن ہوگا۔

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 3 گھنٹے قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 8 گھنٹے قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- ایک دن قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 7 گھنٹے قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 4 گھنٹے قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 2 دن قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- ایک دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- ایک دن قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 9 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 9 گھنٹے قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 8 گھنٹے قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- ایک دن قبل








