جی این این سوشل

پاکستان

سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں تیزی سے جاری ہیں : این ایف آر سی سی

اسلام آباد: ین ایف آر سی سی کے مطابق ملک کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں وفاقی و صوبائی حکومتیں،مسلح افواج اور امدادی ادارے ریسکیو، ریلیف اور بحالی کے کاموں پر مامور ہیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں تیزی سے  جاری ہیں : این ایف آر سی سی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

نیشنل فلڈ ریسپانس اینڈ کوآرڈینیشن سنٹر (این ایف آر سی سی ) کے مطابق ملک کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مجموعی طور پر 12735 کلومیٹر سڑکوں اور 374 پلوں کو نقصان پہنچا ہے ، سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں سندھ کے علاقے قنبر شہداد کوٹ، جیکب آباد،لاڑکانہ ، خیر پور، دادو، نوشہرو فیروز، ٹھٹھہ اور بدین جبکہ بلوچستان کے متاثرہ علاقوں میں کوئٹہ، نصیرآباد، جعفر آباد، جھل مگسی، بولان، صحبت پور اور لسبیلہ ، اور خیبر پختونخوا کے علاقوں میں دیر، سوات، چارسدہ، کوہستان، ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان اورپنجاب میں ڈی جی خان اور راجن پور شامل ہیں۔

پاک فوج کی متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری تیزی سے جاری ہیں۔متاثرین کے انخلا کے لئے آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹرز کی اب تک 569 پروازیں چلائی گئیں۔24 گھنٹوں کے دوران 12 پروازوں کی مدد سے 18.4 ٹن راشن متاثرین کو پہنچایا گیا۔آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹرز اب تک 4653 متاثرین کوریسکیو کر چکے ہیں، سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں پاک فوج کے147 ریلیف کیمپس کام کر رہے ہیں،ملک بھر میں پاک فوج کے 220 ریلیف آئٹمز کولیکشن پوائنٹس پر امدادی اشیا کی وصولی اور تقسیم کا عمل بھی جاری ہے۔

این  ایف آر سی سی کے مطابق اب تک 9563.6 ٹن راشن اور1619.7 ٹن اشیائے ضرورت کے ساتھ 9177878 ادویات جمع کی جا چکی ہیں،9365 ٹن خوراک، 1585 ٹن اشیائے ضرورت اور 8832678 ادویات تقسیم کی جا چکی ہے۔پاک فوج کے 300 سے زیادہ میڈیکل کیمپس میں 3 لاکھ 19 ہزار 49 متاثرین کا علاج معالجہ، مفت ادویات کی بھی فراہمی جاری ہے۔

پاک بحریہ کے 4 فلڈ ریلیف کوآرڈینیثن سنٹر اور 18 سنٹرل کولیکشن پوائنٹس بھی متحرک ہیں، بحریہ کی جانب سے 1600 ٹن راشن، 5512 خیمے اور 717756 لٹر پینے کا صاف پانی تقسیم کیا جا چکا ہے۔

پاک بحریہ کی جانب سے 11 ٹینٹ سٹیز میں 19727 کو رہائش فراہم کی جا چکی ہے۔پاک بحریہ کی 23 ایمرجنسی ریسپانس ٹیمیں 10 اضلاع میں مصروف عمل ہیں اور اب تک 15358 افراد کو ریسکیو کیا گیا ہے۔پاک بحریہ کی ایمرجنسی ریسپانس ٹیمز 46 موٹرائزڈ کشتیوں اور 2 ہوور کرافٹس کے ساتھ کام کر رہی ہیں،اندرون سندھ میں پاک بحریہ کے 2 ہیلی کاپٹر بھی مصروف عمل ہیں ۔

پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹرزنے 62 پروازوں کی مدد سے 475 افراد کو ریسکیو کیا۔پاک نیوی کے ہیلی کاپٹرز کی مدد سے 4811 پیکٹس راشن بھی تقسیم کیاگیا۔پاک بحریہ کی 8 غوطہ خور ٹیموں کے متاثرہ علاقوں میں 27 ڈائیونگ آپریشنزکئے گئے ۔پاک نیوی کے 70 میڈیکل کیمپس میں 68179 مریضوں کو سہولیات فراہم کی جا چکی ہیں۔

پاک فضائیہ کی جانب سے اب تک 4853 خیمے اور خوراک کے 416221 پیکٹس تقسیم کئے گئے۔ پاک فضائیہ نے 3202.67 ٹن راشن اور 242824 لٹر صاف پانی بھی متاثرین کوفراہم کیا۔پاک فضائیہ کے 45 میڈیکل کیمپش میں 58353 مریضوں کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی جا چکی ہیں۔

پاک فضائیہ کی 20 خیمہ بستیوں میں 19807 افراد کو رہائش فراہم کی گئی،54 ریلیف کیپمس بھی قائم کئے گئے۔پاک فضائیہ کے طیاروں ا ور ہیلی کاپٹرز کی 257 پروازوں کی مدد سے 1521 افراد کو ریسکیو کیا گیا۔

این ایف آر سی سی نے محکمہ موسمیات کے حوالے سے بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شمال مشرقی پنجاب،بالائی خبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش جبکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم خشک رہنے کا امکان ہے۔

 

تجارت

چین کی سمارٹ فون کمپنی شیاؤمی نے اپنی پہلی الیکٹرک گاڑی متعارف کروا دی

شیاؤمی کی گاڑی ’سپیڈ الٹرا(ایس یو 7) کی قیمت 29 ہزار 900 ڈالر ہوگی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چین کی سمارٹ فون کمپنی شیاؤمی نے اپنی پہلی الیکٹرک گاڑی متعارف کروا دی

بیجنگ: چین کی سمارٹ فون کمپنی شیاؤمی نے اپنی پہلی الیکٹرک گاڑی ایس یو 7 متعارف کروا دی۔

بی بی سی کے مطابق شیاؤمی کے چیف ایگزیکٹو لی جون نے کہا ہے کہ کمپنی نے ایک ایسے وقت میں الیکٹرک کار متعارف کروائی ہے جب دُنیا بھر میں ان گاڑیوں میں لوگوں کی دلچسپی میں کمی دیکھنے میں آئی ہے اور ان گاڑیوں کی قیمتوں پر بھی کمپنیوں کے درمیان ایک رسہ کشی کی صورتحال بن چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایس یو 7کا فون اور لیپ ٹاپ سے منسلک آپریٹنگ سسٹم اور اس میں نصب دیگر ڈیوائسز صارفین کی ای ویز میں دلچسپی بڑھا دیں گی۔

ابتدائی طور پر شیاؤمی کی گاڑی ’سپیڈ الٹرا(ایس یو 7) کی قیمت 29 ہزار 900 ڈالر ہوگی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

عدلیہ کی آزادی  پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، سپریم کورٹ اعلامیہ

ایگزیکٹو کی جانب سے ججز کے عدالتی کاموں میں مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی، اعلامیہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عدلیہ کی آزادی  پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، سپریم کورٹ اعلامیہ

اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کی جانب سے لکھے گئے خط کے تناظر میں چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی زیر صدارت فل کورٹ اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق عدلیہ کی آزادی  پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا، ایگزیکٹو کی جانب سے ججز کے عدالتی کاموں میں مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز کی جانب سے لکھے گئے خط کے تناظر میں چیف جسٹس نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد سپریم کورٹ کا فل کورٹ اجلاس بلایا۔ چیف جسٹس کی زیر صدارت فل کورٹ اجلاس میں سپریم کورٹ کے تمام ججز نے شرکت کی۔

فل کورٹ سیشن کے اعلامیے کے مطابق 26 مارچ کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز کا خط موصول ہوا، معاملے کی سنگینی کے باعث چیف جسٹس نے اسی روز اسلام آباد کے 6 ججز کا اجلاس بلایا جس میں ہر جج کو انفرادی طور پر سنا گیا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ وزیراعظم سے ملاقات کے بعد فل کورٹ اجلاس دوبارہ بلایا گیا۔ اجلاس میں ججز کو وزیراعظم سے ملاقات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ فل کورٹ اجلاس میں چھ ججوں کے خط میں اٹھائے گئے مسائل پر غور کیا گیا۔ وزیراعظم سے ملاقات میں واضح کیا گیا کہ عدلیہ کی آزادی پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا، ایگزیکٹو کی جانب سے ججز کے عدالتی کام میں مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز کے خط کے معاملے پر گزشتہ روز بھی چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا فل کورٹ اجلاس ہوا۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ IHC کے چھ ججوں نے سپریم جوڈیشل کونسل (SJC) کو خط لکھا اور مطالبہ کیا کہ ہم تحقیقات کے حوالے سے جسٹس ریٹائرڈ شوکت عزیز صدیقی کے موقف کی مکمل حمایت کریں۔ اگر عدلیہ کی آزادی میں مداخلت کی جا رہی تھی تو آزادی سلب کرنے والے کون تھے؟ ان کی حمایت کس نے کی؟ سب کا احتساب ہونا چاہیے تاکہ دوبارہ ایسا نہ ہو، ججز کے لیے ضابطہ اخلاق میں کوئی رہنمائی نہیں ہے کہ ایسی صورت حال کو کیسے رپورٹ کیا جائے۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

پی سی بی نے پاک آئرلینڈ ٹی 20 سیزیز کے شیڈول کا اعلان کر دیا

  پاکستان اور آئرلینڈ کی ٹیمیں 10، 12 اور 14 مئی کو ٹی20 میچز میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی سی بی نے پاک آئرلینڈ ٹی 20 سیزیز کے شیڈول کا اعلان کر دیا

پاک آئرلینڈ ٹی 20 سیزیز کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا، 5 سال بعد پاکستانی کرکٹ ٹیئم  تین میچوں پر مشتمل ٹی20 سیریز کیلئے آئرلینڈ کا دورہ کرے گی۔

بورڈ کے اعلامیے کے مطابق  پاکستان اور آئرلینڈ کی ٹیمیں 10، 12 اور 14 مئی کو ٹی20 میچز میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی، سیریز کی میزبانی آئرش بورڈ کرے گا۔

دونوں ٹیموں کے مابین سیریز امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ٹی20 ورلڈکپ سے قبل پریکٹس کا حصہ ہیں، آئرلینڈ روانہ ہونے سے قبل قومی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ ٹی20 میچز کی سیریز کھیلے گی، جو اپریل میں شیڈول ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll