علی امین گنڈا پور کا بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے حکومت کو 90 دن کا الٹی میٹم
منزل حاصل کریں گے یا سیاست چھوڑ دیں گے، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا


وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے حکومت کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کیلئے 90 دن کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ یا ہم نہیں یا تم نہیں، منزل حاصل کریں گے یا سیاست چھوڑ دیں گے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ ہمارے ارکان فعال نہ کئے تو ہم ان کے وہاں سارے فارغ کر دیں گے، ان کے جو اپوزیشن میں چیئرمین بنے ہوئے ہیں وہاں سب کو فارغ کردوں گا، پنجاب اسمبلی کے ارکان کو معطل کرنا لاقانونیت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے مینڈیٹ پر پہلی بار ڈاکہ نہیں مارا گیا، 2013 میں مینڈیٹ چوری کیا پھر 2018 میں اکثریت کم کرنے کے لئے سسٹم بٹھایا گیا، بانی کا عزم ہے سیاست نہیں ملک کو ٹھیک کرنا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کہتے ہیں آؤ میں مذاکرات کیلئے تیار ہوں، عمران خان کہتے ہیں ثابت کر دو میں نے کوئی سازش کی ہے جو سزا دو گے مجھے قبول ہوگی، ہم نے تو جبر برداشت کیا ہے مگر آپ سے برداشت نہیں ہوگا۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ناجائز کرو گے تو ناجائز ہم بھی کریں گے، ہمارا لیڈر بے گناہ جیل میں ہے، اس پر کوئی کیس نہیں ہے۔
مولانا فضل الرحمان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونوا کا کہنا تھا کہ مولانا خود جعلی مینڈیٹ پر ہیں، عوام نے مولانا فضل الرحمان کو مسترد کیا، مولانا اپنے اندر تبدیلی لے آئیں تو بہت اچھا ہوگا، انہوں نے لوگوں کو گمراہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کا پنجاب سے موازنہ کریں گے تو یہ زیادتی ہوگی، لاہور میں جلسہ کرنا آئینی حق ہے، حکومت نے اجازت دی تو شکریہ کہوں گا، جلسہ کرنے دیا گیا تو تحفہ بھی دوں گا۔

پولیس ایف آئی آر درج کرنے کی پابند ہے، انصاف کے دروازے بند نہ کیے جائیں: سپریم کورٹ
- 4 گھنٹے قبل

سیکریٹری جنرل یو این کا اسحاق ڈار سے ٹیلی فونک رابط،تنازعات کے حل کیلئے عزم کا اعادہ
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان، ازبکستان کے وزرائے خارجہ کا رابطہ؛ ریلوے منصوبے اور علاقائی تعاون پر گفتگو
- 4 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
میرے بھائی کے خلاف الیکشن جیت کر دکھائیں، علی امین کا فضل الرحمان کو چیلنج
- 4 گھنٹے قبل

وفاقی حکومت کا ایف سی کو ملک گیر فیڈرل فورس میں تبدیل کرنے کا فیصلہ
- 4 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی تحریک پر سوالات: عالیہ حمزہ کا لاعلمی کا اظہار، قیادت سے وضاحت طلب
- 4 گھنٹے قبل

26 ارکان کی معطلی کامعاملہ: اسپیکر پنجاب اسمبلی سے اپوزیشن رہنماؤں کی ملاقات بے نتیجہ ختم
- 4 گھنٹے قبل

جے یو آئی کا علی امین گنڈاپور پر وار: چند ماہ کا مہمان وزیراعلیٰ قرار دے دیا
- 4 گھنٹے قبل

محسن نقوی کی ایرانی وزیر داخلہ سے ملاقات،دو طرفہ تعلقات اور زائرین کے مسائل پر تبادلہ خیال
- 4 گھنٹے قبل

تحریک انصاف کو مذاکرات کی میز پر لوٹنا ہوگا، اسٹیبلشمنٹ کا کوئی کردار نہیں: طلال چوہدری
- 4 گھنٹے قبل

رہنما تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم کے گھر پولیس کا چھاپہ
- 3 گھنٹے قبل

ایرانی صدر مسعود پزشکیان اسرائیلی حملے میں زخمی، ترک میڈیا نے انکشاف کر دیا
- 4 گھنٹے قبل