نیویارک : اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 77 واں سالانہ اجلاس کل ( منگل) کو شروع ہو گا۔اجلاس میں امن و سلامتی سے متعلق امور پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ کورونا وائرس کی عالمگیر وبا کے بعد پہلی بار اس اجلاس میں رکن ممالک کے سربراہان مملکت و حکومت اور دیگر عہدیدار شرکت کر رہے ہیں۔


تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب میں پاکستان میں حالیہ تباہ کن سیلاب میں ماحولیاتی تبدیلیوں کے کردار کو اجاگر کریں گے ۔ نیویارک میں اقوام متحدہ کےصدر دفتر میں اجلاس کے کے لئے سخت حفاظتی اقدامات کئےگئے ہیں
اجلاس میں متوقع طور پر زیر بحث آنے والے مسائل میں دنیا کے مختلف حصوں میں جاری تنازعات، ماحولیاتی تبدیلیاں ، کورونا وائرس کی عالمگیر وبا کے باعث غربت، بھوک اور عدم مساوات میں ہونے والا اضافہ جس سے محروم طبقات خاص طور سے متاثرہ ہو رہے ہیں
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے اے پی پی کوبتایا کہ اس اجلاس میں ماحولیاتی تبدیلیوں پر بحث ہمارے لئے خصوصی اہمیت کی حامل ہو گی ۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کے 23 ستمبرکو جنرل اسمبلی سے خطاب میں پاکستان میں سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی اور ماحولیاتی تبدیلیوں اور عالمی حدت میں اضافے کے خطرات کو اجاگر کیا جائے گا ۔ اجلاس میں ماحولیاتی تبدیلیوں کے نتیجے میں کساد بازاری کے خطرے پر بھی غور ہو گا ۔ اجلاس میں زیر بحث آنے والے دیگر مسائل میں مسئلہ کشمیر،مسئلہ فلسطین، افغانستان، ایران کے جوہری معاہدے پر مذاکرات اور کوریائی خطے کی صورتحال شامل ہیں۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب نے کہاکہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر، وزیر اعظم افریقی یونین، یورپی یونین اور امریکا کی طرف سے مشترکہ طور پر منعقد ہونے والی گلوبل فوڈ سیکورٹی سمٹ اور کوپ ۔27میں شرکت کریں گے ۔
انہو ں نے کہا کہ گلوبل فوڈ سکیورٹی سمٹ اور کوپ ۔27 موسمیاتی تبدیلی پر تبادلہ خیال، بین الاقوامی برادری سطٖح پر درپیش اہم چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے موثر اقدامات پر غور و فکر کرنے کے لیے اہم پلیٹ فارمزثابت ہوں گے ۔ وزیراعظم مختلف ممالک کے اپنے ہم منصبوں، جنرل اسمبلی کے صدر، سیسابا کوروس، اقوام متحدہ کے سربراہ کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی تنظیموں، بین الاقوامی مالیاتی اداروں اور مخیر تنظیموں کے سربراہان سے ملاقاتیں کریں گے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے دیے گئے استقبالیہ کے دوران رہنماؤں کو بات چیت کا موقع بھی ملے گا اور وزیراعظم شہباز شریف بین الاقوامی میڈیا سے بھی بات چیت کریں گے۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری جی ۔77 اور چین کے وزرا خارجہ کےسالانہ اجلاس اور او آئی سی وزراخارجہ کے سالانہ کوارڈینیشن اجلاس کی صدارت کے ساتھ ساتھ کئی اعلیٰ سطح کے اجلاسوں میں شرکت ، متعدد ممالک کے وزرا خارجہ سے ملاقاتیں ، تھنک ٹینک سے خطاب اور او آئی سی رابطہ گروپ برائے جموں و کشمیر کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 9 گھنٹے قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 15 گھنٹے قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 13 گھنٹے قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 3 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 14 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 5 گھنٹے قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 14 گھنٹے قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 3 دن قبل





