اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف لندن سے نیویارک پہنچ گئے ہیں جہاں وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کرینگے۔


تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نیویارک میں اپنے قیام کے دوران دیگر ملکوں کے رہنماؤں سے اہم دوطرفہ ملاقاتیں کرینگے۔
وزیراعظم آج اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی طرف سے دیے جانے والے استقبالیے میں شرکت کریں گے اور فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکخواں سے بھی ملاقات کریں گے۔
شہبازشریف آج آسٹریا کے چانسلر اور سپین کے صدر سے بھی ملاقاتیں کرینگے ۔ وہ یورپی یونین کونسل کے صدرچارلس Michael سے ملاقات کریں گے ۔ وزیراعظم غذائی تحفظ کے بارے میں عالمی سربراہ اجلاس میں بھی شرکت کرینگے۔
بدھ کے روز شہبازشریف آئی ایم ایف کی کی مینجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا اور عالمی بنک کے صدر ڈیوڈ ملز سے ملاقات کرینگے۔ شہبازشریف ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان اور ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی سے بھی ملاقات کریںگے ۔ وہ کل وہ ترکیہ کے صدر اور ان کی اہلیہ کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے۔
وزیراعظم کی دیگر مصروفیات میں ملائیشیا کے وزیراعظم اسماعیل صابری یعقوب، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر، مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس اور نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی سے ملاقاتیں شامل ہیں۔
شہبازشریف چین، جاپان اور لکسمبرگ کے وزرائے اعظم سے بھی ملاقاتیں کرینگے۔وزیراعظم جمعہ کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرینگے۔امریکا میں اپنے قیام کے دوران شہبازشریف معروف امریکی صحافیوں کو انٹرویوز بھی دینگے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف جمعہ کی شب ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات میں شرکت کیلئے لندن پہنچے تھے۔ وزیراعظم نے ویسٹ منسٹر ایبے میں ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات میں پاکستان کی نمائندگی کی۔
لندن میں وزیراعظم شہباز شریف نے ہفتہ کو پارٹی قائد نواز شریف سے بھی ملاقات کی تھی۔

بسنت کو محفوظ بنانے کے لیےپنجاب حکومت کا مانیٹرینگ سمیت ہر لحاظ سے جامع پلان تیار
- 9 گھنٹے قبل

پاکستان کا شام کی وحدت، خود مختاری اور علاقائی سالمیت برقرار رکھنے کا مطالبہ
- 12 گھنٹے قبل

تیراہ میں آپریشن صوبائی حکومت کی مشاورت سے ہورہا ہے، اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد اللہ
- 6 گھنٹے قبل

گوگل نےپرسنلائزڈ انٹیلی جنس فیچر کو گوگل سرچ کے آئی موڈ کا حصہ بنا دیا
- 11 گھنٹے قبل

متنازعہ ٹویٹ کیس :پولیس نے وکیل ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی گرفتار کر لیا
- 12 گھنٹے قبل

مراد علی شاہ کاہر دکان دار کو پہلے مرحلے میں پانچ لاکھ روپے دینے اورپلازہ کی تعمیر کا اعلان
- 10 گھنٹے قبل

اہم پی ٹی آئی رہنما کا پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان
- 6 گھنٹے قبل

مری میں برفباری ، اب تک ڈیڑھ فٹ برف ریکارڈ،محکمہ موسمیات کی مزید بارشوں کی پیشگوئی
- 12 گھنٹے قبل

چترال: گھر پر برفانی تودہ گرنے سےایک خاندان کے 9 افراد جاں بحق، ایک بچہ زخمی
- 8 گھنٹے قبل

محسن نقوی سے صومالی وزیر داخلہ کی ملاقات، دہشت گردی ،انتہا پسندی کے خلاف مشترکہ حکمت عملی پر اتفاق
- 11 گھنٹے قبل

پاک فوج کی برف باری کے دوران کالام، مہمند اور تیراہ میں پھنسے شہریوں اور سیاحوں کیلئے امدادی سرگرمیاں جاری
- 9 گھنٹے قبل

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس، سانحہ گل پلازہ پر متفقہ قرارداد سمیت متعدد اہم بلز منظور،اپوزیشن کا شورشرابہ
- 9 گھنٹے قبل




.jpg&w=3840&q=75)


