لاہور : چینی سکینڈل کیس میں سیشن کورٹ نے تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین اوران کے بیٹے علی ترین کی عبوری ضمانتیں منظور کرلیں۔

تفصیلات کے مطابق سیشن عدالت میں چینی سکینڈل کیس کی سماعت ہوئی ،جہانگیر ترین اور علی ترین سیشن عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے جہانگیر ترین اور علی ترین کی 7 اپریل تک عبوری ضمانتیں منظور کر لیں ۔ سیشن عدالت نے پولیس کو جہانگیر ترین اور علی ترین کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔عدالت نے آئندہ سماعت پر ایف آئی اے سے ریکارڈ طلب کرلیا جبکہ جہانگیر ترین اور علی ترین کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا بھی حکم دے دیا ۔۔عدالت نے دونوں کو 5،5 لاکھ روپے مچلکے جمع کرانے کا بھی حکم جاری کیا ۔
واضح رہے کہ31مارچ کو ایف آئی اے کی جانب سے تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین اوران کے بیٹے علی ترین پر منی لانڈرنگ اور فراڈ کے مقدمات درج کیے گئے تھے ۔ ایف آئی اے نے سوا تین ارب روپے کے مالیاتی فراڈ اور منی لانڈرنگ پر جہانگیر ترین اور فیملی کے دیگر افراد پر مقدمہ درج کیا۔ دائر ایف آئی آر میں چینی کی ذخیرہ اندوزی ،خوردبرداوردھوکادہی کاالزام لگایا گیاہے ۔ مقدمہ میں سابق سیکرٹری ایگری کلچر رانا نسیم کو بھی شامل کیا گیا ۔ایف آئی اے کے مطابق رانا نسیم ہی اصل میں شوگر مل مافیا کی سرپرستی کرتے رہے ہیں۔ جہانگیر ترین نے اپنے داماد کی کاغذ بنانے والی بند فیکٹری میں جے ڈی ڈبلیو کمپنی سے سوا تین ارب منتقل کیے۔ بند فیکٹری میں منتقل ہونے والی رقم بعد ازاں فیملی ممبران کے اکاؤنٹس میں منتقل ہوئی۔ جہانگیر ترین کی فیکٹری میں 26 فیصد پبلک شئیر ہولڈرز ہیں۔ دوسرے مقدمہ میں جہانگیر ترین ، انکے بیٹے علی ترین اور دو بیٹیوں کے نام بھی شامل ہیں ۔ اس سے قبل جہانگیر ترین کے خلاف درج کیے گئے مقدمے میں ایف آئی اے نے 7 اعشاریہ 4 ملین ڈالرز کی منی لانڈرنگ کر کے رقم برطانیہ منتقل کرنے اور وہاں جائیدادیں خرید نے کا الزام عائد کیا تھا۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے الزامات کو بےبنیاد اور من گھڑت قرار دے دیا ۔پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین نے مبینہ فراڈ اور منی لانڈرنگ مقدمات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ میرے اور میرے بچوں پر غلط ایف آئی آرز درج کی گئیں، تمام شیئرز قانونی، کھاتے قانون کے مطابق منتقل کیے گئےاور بیرون ملک منتقل کی گئی رقم پر ٹیکس ادا کیا گیا ہے ۔

امریکا میں ٹک ٹاک آپریشنز جلد فروخت ہونیکا امکان،معاہدے پر دستخط
- 8 گھنٹے قبل
تائی پے کے میٹرو اسٹیشن پر حملہ، 9 افراد زخمی، 4 کی حالت تشویشناک
- 5 گھنٹے قبل

پاکستان میں اینٹی بائیوٹک ادویات کے غلط استعمال سے انفیکشنز میں اضافہ،رپورٹ
- 7 گھنٹے قبل

خصوصی بچوں کی تربیت ، انہیں بااعتماد اور خودمختار بنانا فرض حکومت ِ وقت پر فرض ہے ،وزیراعظم
- 9 گھنٹے قبل

ایم کیو ایم کے بانی رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کی اہلیہ انتقال کر گئیں
- 3 گھنٹے قبل

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بنگلا دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا
- 6 گھنٹے قبل

9 مئی کیس: شاہ محمود قریشی مقدمے سے بری، اعجاز چودھری، یاسمین راشد، اور دیگر کو 10،10 سال قید کی سزا
- 9 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی تاجک وزیر ِثقافت سےملاقات، تجارت، توانائی سمیت کثیرالجہتی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 4 گھنٹے قبل

وزیر اعظم کی آسٹریلوی ہائی کمشنر سے ملاقات، تجارت، سرمایہ کاری اور شعبہ جاتی تعاون بڑھانے پر زور
- 9 گھنٹے قبل

شدید دھند کے باعث لاہور سیالکوٹ موٹر وے کو بند کر دیا گیا
- 6 گھنٹے قبل

توہینِ مذہب کیس: یوٹیوبر رجب بٹ کی عبوری ضمانت منظور
- 10 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کےشدید جھٹکے
- 10 گھنٹے قبل









