اسلام آباد : وفاقی وزیر اسد عمر نے برطانیہ کی طرف سے پاکستان کو ریڈ لسٹ میں شامل کرنے کے فیصلے پر سوال اٹھا دیا۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور این سی اوسی سربراہ اسد عمر نے برطانوی فیصلے پر سوال اٹھایا ہے، انہوں نے کہا کہ ہر ملک کو اپنے شہریوں کی صحت کی حفاظت کے لیے فیصلے کرنے کا حق ہے۔برطانیہ کی جانب سے پاکستان سمیت کچھ ممالک کو ریڈ لسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔ اسد عمر نے مزید کہا کہ اس فیصلے سے یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیاجن ممالک کو ریڈ لسٹ میں شامل کیا گیا ہے ان کا انتخاب سائنس کو مدِ نظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے یا خارجہ پالیسی کو؟
Every country has a right to take decisions to safeguard the health of their citizens. However, the recent decision by UK govt to add some countries including Pakistan on the red list raises a legitimate question whether choice of countries is based on science or foreign policy pic.twitter.com/BAzaW1Lc8l
— Asad Umar (@Asad_Umar) April 3, 2021
واضح رہےکہ کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر برطانیہ نے پاکستان کو سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ میں شامل کیا ہے۔برطانوی حکومت نےپاکستان، بنگلہ دیش اور کینیا پر سفری پابندی لگا دی ہے جبکہ ریڈ لسٹ میں شامل ملکوں سے یا ان ملکوں کا دس دن کے دوران سفر کرنے والوں کے برطانیہ داخلے پر پابندی ہوگی۔
رپورٹ کے مطابق سفری پابندیوں کی ریڈلسٹ میں شامل ممالک سے صرف برطانوی اور آئرش شہریوں کو ملک میں داخلے کی اجازت ہو گی، ریڈلسٹ میں شامل ممالک سے برطانیہ آنے والے برطانوی شہریوں کو 10 دن قرنطینہ کرنا ہو گا۔

پاک فوج کے عظیم ہیرو لانس نائیک محمد محفوظ شہیدکا 54 واں یومِ شہادت آج منایا جا رہا ہے
- 18 گھنٹے قبل

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع، نوٹس چسپاں
- 18 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز ہزاروں روپے کا اضافہ ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 18 گھنٹے قبل

ویٹرنری یونیورسٹی کاسولہواں کانووکیشن:1,750 طلبہ کو ڈگر یا ں اورپوزیشن ہولڈرز63 طلبہ کو میڈلز د یئے گئے
- 11 گھنٹے قبل

روس قومی مفادات پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا ،یوکرین میں اپنے اہداف کو جلد حاصل کرلیں گے،پیوٹن
- 17 گھنٹے قبل
پاکستان میں ہونے والی بیرونی سرمایہ کاری میں 25 فیصد کمی،اسٹیٹ بینک رپورٹ
- 12 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف نے حلال گوشت کی برآمدی پالیسی کی منظوری دے دی
- 17 گھنٹے قبل

جعلی ڈگری کیس: ہائیکورٹ نے جسٹس طارق جہانگیر ی کوجج کے عہدے سے نا اہل قرار دے دیا
- 17 گھنٹے قبل

اسلام آباد : ڈی جی آئی ایس پی آر کی کامسیٹس یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلبہ کیساتھ خصوصی نشست
- 18 گھنٹے قبل

پنجاب کے بعد وفاقی تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان
- 18 گھنٹے قبل

بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے خصوصی تقریب کا انعقاد،مسلم، ہندو، سکھ اور مسیحی رہنماؤں کی شرکت
- 12 گھنٹے قبل

پاکستان کا بھارت کی جانب سے دریائے چناب کے بہاؤ میں غیر معمولی تبدیلی پرشدید تحفظات کا اظہار
- 16 گھنٹے قبل










