اٹلی : یورپ میں کورونا وائرس کی تیسری لہر جاری ہے ، وبا کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر ایسٹر کے موقع اٹلی میں نئی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔
برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق اٹلی کو کورونا وائرس کی تیسری لہر کا سامنا ہے اور یومیہ 20ہزار نئے متاثرین سامنے آ رہے ہیں۔صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے اٹلی کی حکومت نے ایسٹر کے موقع پر کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے تین روزہ سخت لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے۔ جس کے تحت تمام شہر اب ’ریڈ زون‘ میں شامل ہیں جو کہ پابندیوں کا سب سے سخت درجہ ہے۔
ملک میں غیر ضروری نقل و حرکت پر پابندی عائد کی گئی ہے، لیکن لوگوں کو اپنے گھروں میں دو افراد کے ساتھ ایسٹر کا کھانا کھانے کی اجازت ہے ۔اس کے ساتھ ساتھ گرجا گھر بھی کھلے ہیں، لیکن شرکت کرنے والوں کو ہدایت کی جا رہی ہے کہ وہ اپنے علاقے میں ہی چرچ سروس میں شرکت کریں۔ چھٹیوں کے اختتام پر مختلف علاقوں میں مہینے کے آخر تک ’اورنج زون‘ یا ’ریڈ زون‘ کی پابندیاں نافذ رہیں گی ۔ اٹلی میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر ایک لاکھ 10ہزار 328 افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور 36 لاکھ 29 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں ۔
دوسری جانب دنیا بھر میں کورونا کا قہر برقرار، مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ عالمی وبا کے سبب دنیا میں 13 کروڑ 8 لاکھ 7 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 28 لاکھ 50 ہزار 385 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تاحال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سےمرنے والوں کی کل تعداد 5 لاکھ 67 ہزار 610 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 3 کروڑ 13 لاکھ 14 ہزار سے زائد متاثر ہیں۔
کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر آگیا ہے، برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 29 لاکھ 12 ہزار زائد ہو گئی ہے اور 3 لاکھ 28 ہزار 366 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 23 لاکھ 91 ہزار سے زائد ہے اور ایک لاکھ 64 ہزار 141 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
فرانس میں 47 لاکھ 41 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 96 ہزار 280 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ فرانس میں کیسز بڑھنے پر 6 سے زائد لوگوں کے ایک جگہ جمع ہونے پر پابندی لگا دی گئی ہے ۔ روس میں 45 لاکھ 63 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 99 ہزار 633 ہے۔ برطانیہ میں 43 لاکھ 53 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور ایک لاکھ 26 ہزار 816 اموات ہوچکی ہیں۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس سال 2019 دسمبر میں چین میں رپورٹ ہوا، 11 مارچ 2020 کو اسے ’’عالمی وبا‘‘ قرار دیا گیا۔ اب تک 185سے زائد ممالک اس عالمی وبا کا شکار ہوچکے ہیں۔
جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس کی سماعت 22 جنوری تک ملتوی
- 13 hours ago
190 ملین پاؤنڈ کیس کی تحقیقات برطانوی ایجنسی نے خود کیں ہیں ، وفاقی وزیر اطلاعات
- 12 hours ago
نائب وزیراعظم کی مراکش کشتی حادثہ متاثرین کی بھرپور اور بروقت مدد کی ہدایت
- 10 hours ago
جب بھی اقتدار میں آئے ہیں ہم نے معیشت کی مضبوطی پر کام کیا ہے ، رانا تنویر
- 13 hours ago
کراچی کے علاقے نارتھ کراچی سے لاپتہ بچے صارم کی لاش مل گئی
- 8 hours ago
غزہ کی جنگ بندی مسئلہ فلسطین کے جامع حل کا پیش خیمہ ثابت ہو گی، منیر اکرم
- 13 hours ago
30 لاکھ روپے سے زائد کا پیکج لینے والے عازمین کا حج سیکیورٹی کلیئرنس سے مشروط
- 10 hours ago
مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس پیر کو طلب
- 8 hours ago
پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ فلم و نشریات میں روڈ سیفٹی کے موضوع پر ورکشاپ کا انعقاد
- 14 hours ago
تجارتی جہازوں پر حملے ایک سنگین عالمی چیلنج کے طور پر ابھرے
- 13 hours ago
کمبائنڈ ٹاسک فورس کی کمان رائل نیوزی لینڈ نیوی کے حوالے
- 10 hours ago
پاکستان بار کونسل کی جانب سے 190ملین پاؤنڈ کیس فیصلے کے حوالے سے اعلامیہ جاری
- 10 hours ago