پاکستان کو ماحولیاتی کانفرنس میں نہ بلانے پر ہونیوالے شور پر حیران ہوں : وزیراعظم
اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے امریکا کی جانب سے ماحولیاتی تغیرات کانفرنس میں پاکستان کو دعوت نہ ملنے پر ہونے والے شور پر حیرانگی کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں کہا کہ ماحولیاتی تغیرات کےحوالےسےایک اجلاس میں پاکستان کو مدعو نہ کئےجانےپر لگائی جانےوالی بےڈھب صدائیں سن کرحیران ہوں۔ہماری حکومت اپنی آنے والی نسلوں کے لیے ماحولیاتی تبدیلی کے مہلک اثرات کو کم کرنے اور انہیں سرسبز و شفاف پاکستان فراہم کرنے کے عزم پر عمل پیرا ہے۔
میں ماحولیاتی تغیرات کےحوالےسےایک اجلاس میں پاکستان کو مدعو نہ کئےجانےپر لگائی جانےوالی بےڈھب صدائیں سن کرحیران ہوں۔میری حکومت کی ماحولیاتی پالیسیز کا کُلیِّ مدار تو ماحولیاتی تغیرات کےمہلک اثرات کم کرنےکیلئےایک سرسبز و شفاف پاکستان اپنی آئندہ نسلوں کے حوالے کرنے کا ہمارا عزم ہے۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 3, 2021
انہوں نے مزید کہاکہ اس سلسلے میں ہم نے سرسبز پاکستان، بلین ٹرین سونامی، فطرت پر مبنی حل اور دریاؤں کی صفائی جیسے اقدامات اٹھائے، خیبر پختونخوا سے بلین ٹری سونامی منصوبے سے ابتدا کرتےہوئے گزشتہ 7 سالوں کے دوران بہت تجربہ حاصل کیا ہے ۔ ہماری پالیسیوں کا اعتراف کیاجارہا ہے اور اسے سراہا جارہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان ایسے کسی بھی ملک کی مدد کیلئے تیار ہے جو ہمارے تجربات سے استفادہ کرناچاہتا ہے۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ عالمی برادری اگر ماحولیاتی تغیرات کے مہلک اثرات سے نمٹنے میں سنجیدہ ہے تو میں ماحولیاتی تغیرات کے حوالے سے اقوام متحدہ کے 2021 میں ہونے والے اجلاس (COP26) میں اپنی ترجیحات کی بھرپور وضاحت کرچکا ہوں۔
عالمی برادری اگر ماحولیاتی تغیرات کے مہلک اثرات سے نمٹنے میں سنجیدہ ہے تو میں ماحولیاتی تغیرات کے حوالے سے اقوام متحدہ کے 2021 میں ہونے والے اجلاس (COP26) میں اپنی ترجیحات کی بھرپور وضاحت کرچکا ہوں۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 3, 2021
واضح رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے ماحولیاتی تبدیلی پر اپریل 22-23 کو ایک ورچوئل سمٹ (اجلاس) کا اعلان کیا ہے اور اس سلسلے میں 40 عالمی رہنماؤں کو مدعو کیا گیا ہے۔ اس ورچوئل اجلاس میں اس حوالے سے آگاہی دی جائے گی کہ ماحولیاتی تبدیلی کو روکنے سے بہتر نوکریاں فراہم کی جاسکیں گی، اعلیٰ ٹیکنالوجی تیار ہو گی اور کمزور ممالک کی مدد ہو سکے گی۔ وائٹ ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق صدر بائیڈن چاہتے ہیں کہ عالمی رہنما اس سمٹ کو ایک موقع سمجھیں جہاں وہ بتا سکتے ہیں کہ ان کے ممالک کیسے ماحولیاتی تبدیلی کو روکنے کے لیے بہتر کردار ادا کر رہے ہیں۔

سونے کی قیمت میں ہزارں روپے کا اضافہ، چاندی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر
- 12 گھنٹے قبل

دہشتگردوں کی پناہ گاہوں کے خاتمے، ہر قسم کی معاونت روکنے کیلئے ٹھوس عالمی اقدامات ناگزیر ہیں،دفتر خارجہ
- ایک دن قبل
چین میں پاک بحریہ کی چوتھی ہنگورکلاس آبدوز غازی کی لانچنگ تقریب، ایک اور سنگ میل عبور
- 8 گھنٹے قبل

انڈر19 ایشیا کپ: پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو 70 رنز سے شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- ایک دن قبل

پاکستان،روس کا باہمی تعاون کومزید فروغ دینے کی خواہش کا اظہار
- 13 گھنٹے قبل

بلوچستان:ضلع بارکھان میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.1 ریکارڈ
- 11 گھنٹے قبل

مسیحی برادری کی موجیں، صوبائی حکومت نےکرسمس پر اضافی چھٹی کا اعلان کر دیا
- ایک دن قبل
این ڈی ایم اے نے غزہ کے لئے امدادی سامان کی ایک اورکھیپ روانہ کردی
- 10 گھنٹے قبل

سڈنی حملہ آور ساجداکرم کا تعلق بھارت کے شہر حیدرآباد سے تھا، بھارتی میڈیا خود حقائق سامنے لے آیا
- ایک دن قبل
بونڈی بیچ حملے میں ہلاک افراد کی تدفین کا آغازکر دیا گیا
- 12 گھنٹے قبل

وزیراعلیٰ مریم نواز نے بےگھر صنعتی ورکرز کیلئے نئے تعمیر شدہ 720 فلیٹس کی قرعہ اندازی کر دی
- ایک دن قبل

محکمہ موسمیات کی 20 دسمبر سے بارشوں کی پیشگوئی
- 9 گھنٹے قبل









