جی این این سوشل

پاکستان

وزیراعظم کی مریم کے داماد سے متعلق گفتگو کی مبینہ آڈیو ٹیپ سامنے آگئی

وزیراعظم کی مریم کے داماد سے متعلق گفتگو کی مبینہ آڈیو ٹیپ سامنے آگئی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وزیراعظم کی مریم کے داماد سے متعلق گفتگو کی مبینہ آڈیو ٹیپ سامنے آگئی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

وزیراعظم شہباز شریف کی مبینہ آڈیو ٹیپ سامنے آگئی۔

آڈیو ٹیپ میں ایک شخص سے گفتگو میں مبینہ طور پرشہباز شریف کو بتایا جارہا ہےکہ مریم نواز اپنے داماد کیلئے بھارت سے پاور پلانٹ درآمد کرنے کا کہہ رہی ہیں۔

اس پر مبینہ طورپر شہباز شریف جواب دیتے ہیں وہ ہمارے داماد ہیں، آپ ان کو ایشوز بتادیں، پلانٹ بھارت سےآدھا آگيا ہے، وہ مانتے ہیں کہ یہ ایشو گلے پر جائے گا، آپ ان سے بات کریں، میں ترکی سے واپس آؤں گا تو بلاکر انہیں سمجھا دوں گا۔

اس پر دوسرا شخص شہباز شریف کو مشورہ دیتاہے کہ یہ کام اسحاق ڈار سے کروالیں تو شہباز شریف کہتے ہیں ٹھیک ہے ایسے کرلیں۔

پاکستان

پاکستانی سفیر سلجوق مستنصر تارڑ کیمیائی ہتھیاروں کے کنونشن کی کانفرنس کے چیئرمین منتخب

پاکستان کو پہلی مرتبہ کیمیائی ہتھیاروں کے کنونشن کی کانفرنس آف سٹیٹس پارٹیز (سی ایس پی) کی چیئر کا اعزاز حاصل ہوا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستانی سفیر سلجوق مستنصر تارڑ کیمیائی ہتھیاروں کے کنونشن کی کانفرنس  کے چیئرمین منتخب

کیمیائی ہتھیاروں کی روک تھام کی تنظیم (او پی سی ڈبلیو )کے لیے پاکستان کے مستقل مندوب سفیر سلجوق مستنصر تارڑ کو کیمیائی ہتھیاروں کے کنونشن (سی ڈبلیو سی) کی سالانہ کانفرس کا چیئرمین منتخب کرلیا گیا ہے۔

کیمیائی ہتھیاروں کے بین الاقوامی کنونشن کی سالانہ کانفرس دی ہیگ میں منعقد ہوئی جس نے کیمیائی ہتھیاروں کی روک تھام کی عالمی تنظیم (او پی سی ڈبلیو) میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر سلجوق مستنصر تارڑ کو ریاستی فریقین کی کانفرس نے چیئر منتخب کرلیا۔

پاکستان کو پہلی مرتبہ کیمیائی ہتھیاروں کے کنونشن کی کانفرنس آف سٹیٹس پارٹیز (سی ایس پی) کی چیئر کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔ 193 ممبران پر مشتمل کانفرس نے ایک سال کے لئے چیئر کا انتخاب کرنا ہوتا ہے۔

ہر سال چیئر دنیا کے ایک علاقے سے انتخاب کی جاتی ہے۔ اس سال ایشیاء کی باری تھی اور ایشیائی گروپ نے سفیر سلجوق مستنصر تارڑ کونامزد کیا تھا جس کو کانفرس نے منتخب کیا۔ کیمیائی ہتھیاروں کی پیداوار، بڑھاؤ اور ذخیرہ اندازی کی روک تھام کے کنونشن(سی ڈبلیو سی) کی193ریاستوں نے توثیق کی ہے۔

یہ کنونشن بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہرقسم کے ہتھیاروں کی روک تھام کے لئے ایک جامع معاہدہ سمجھا جاتا ہے۔ پاکستان نے(سی ڈبلیو سی) کی1997 میں توثیق کی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

افغانستان اپنے ملک میں دہشتگردی کے خلاف اقدامات کرے ،ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نے ایک بار پھر افغان حکام سے کہا ہے کہ وہ اپنی سرزمین سے کارروائیاں کرنے والی دہشت گرد تنظیموں کےخلاف فوری اور مؤثر اقدامات کریں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

افغانستان اپنے ملک میں دہشتگردی کے خلاف اقدامات کرے ،ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نے ایک بار پھر افغان حکام سے کہا ہے کہ وہ اپنی سرزمین سے کارروائیاں کرنے والی دہشت گرد تنظیموں کےخلاف فوری اور مؤثر اقدامات کریں۔

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے آج(جمعہ) اسلام آباد میں ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں افغانستان میں دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانوں کی موجودگی پر تشویش کا اظہارکیا ۔انہوں نے کہا کہ یہ دہشت گرد پاکستان پر حملے کررہے ہیں جس کے نتیجے میں قیمتی جانوں کا نقصان ہورہا ہے۔

 ترجمان نے کہا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ پر امن اور دوستانہ تعلقات چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے عالمی سطح پر اس بات پر زور دیا ہے کہ افغانستان کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کی فراہمی جاری رہنی چاہیے۔

ایک سوال کے جواب میں ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ پاکستان نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت منصوبوں اور ان پر کام کرنے والے کارکنوں کے تحفظ کا پختہ عزم کررکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان میں سی پیک یا سرمایہ کاری کے دیگر منصوبوں کےخلاف کسی بھی دہشت گرد تنظیم کے مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گے۔

بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ترجمان نے بھارت پرظالمانہ قوانین ختم کرنے اور مقبوضہ خطے میں احتجاج کو دبانے کےلئے دہشت گردی کو ترک کرنے پر زو ر دیا۔

ترجمان نے غزہ میں مستقل جنگ بندی اور پائیدارقیام امن کےلئے  پاکستان کے عزم کاا عادہ کیا۔

 مغربی کنارے میں اسرائیل کی بڑھتی ہوئی جارحیت پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے کہا عالمی برادری اس سلسلے میں فلسطینیوں کےخلاف اسرائیلی کارروائیاں بند کرانے کےلئے فوری اور فیصلہ کن اقدامات کرے۔

 انہوں نے کہا  پاکستان مقبوضہ فلسطین میں جاری جنگی جرائم کے مکمل احتساب کا مطالبہ کرتا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

کاروباری ہفتے کے آخری روز  ڈالر کی قدر میں مزید کمی

انٹر بینک میں 20پیسے سستا ہو کر 284.97 روپے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50پیسے سستا ہو کر 286روپے پر بند ہوا، اسٹیٹ بینک

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کاروباری ہفتے کے آخری روز  ڈالر کی قدر  میں مزید کمی

کاروباری ہفتے کے آخری روز  ڈالر کی قدر مزید کم ہو گئی۔انٹر اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید سستا ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 20پیسے سستا ہوا جس کے تحت ڈالر 285.17سےکم ہو کر 284.97 روپے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50پیسے سستا ہو کر 286روپے پر بند ہوا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر  مارکیٹ 1159 پوائنٹس کے اضافے سے 61 ہزار 691 پوائنٹس پر بند ہوئی ۔دن بھر مجموعی طور پر 387 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ۔ 297 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 74 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔مارکیٹ میں 52 کروڑ 67 لاکھ شیئرز کی لین دین ہوئی  آج کے دن 21 ارب 10 کروڑ سے زائد کا کاروبار ہوا ۔ مارکیٹ کی بلند ترین سطح 61,779 جبکہ کم ترین سطح 60,576 رہی ۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll