پاکستان
الیکشن ایکٹ سے پہلے اسحاق ڈارنااہل تھے،اب اہل کیسے ہوئے؟ فیصلہ محفوظ
انتخابی ترمیمی ایکٹ سے پہلے اگر اسحاق ڈار نااہل تھے تو اب اہل کیسے ہوگئے؟ الیکشن کمیشن نے حلف نہ اٹھانے پر اسحاق ڈار کی نشست خالی قرار دینے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

سابق وزیرخزانہ کے وکیل نے کہا کہ اسحاق ڈار پر آرڈیننس کا اطلاق نہیں ہوتا۔ اسحاق ڈار کا نوٹیفکیشن معطل تھا توحلف کیسے لیتے؟ ممبربلوچستان کا کہنا تھا کہ سوال یہی ہے کہ اسحاق ڈار نااہل ہوچکے ہیں یا نہیں۔
الیکشن کمیشن میں اسحاق ڈار کی سینیٹ نشست خالی قرار دینے کے کیس کی سماعت کے دوران اسحاق ڈار کے وکیل سلمان اسلم بٹ کمیشن میں پیش ہوئے،
ممبرالیکشن کمیشن سندھ نثار درانی نے کہا کہ اسحاق ڈار کا ایک کیس کل بھی مقرر ہے۔ وکیل بولے وہ کیس مختلف ہے، ممبربلوچستان کا کہنا تھا کہ 60 دن میں حلف نہ لینے پر نشست خالی قرار دینے کا آرڈیننس آیا تھا۔ وکیل نے کہا کہ آرڈیننس کی مدت ویسے ہی پوری ہوچکی ہے۔
الیکشن کمیشن سینیٹ نشست خالی قرار دینے کا نوٹس واپس لے، کوئی رکن پانچ سال بھی حلف نہ اٹھائے تو نااہل نہیں ہوسکتا۔ ممبرخیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن قانون کی تشریح نہیں کر سکتا۔
پاکستان
نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا گوشت کی ایکسپورٹ بڑھانے کیلئے پلان طلب
میٹ ایکسپورٹ میں بہت پوٹینشل ہے اور ایکسپورٹ کو 5 ارب ڈالر تک بڑھایا جا سکتا ہے، بریفنگ

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے گوشت کی ایکسپورٹ 5 گنا بڑھانے کیلئے قابل عمل پلان طلب کر لیا۔ میٹ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے 21 رکنی وفد نےملاقات میں لائیوسٹاک پروڈکشن بڑھانے کیلئے تجاویز پیش کیں۔
محسن نقوی نے لائیوسٹاک پروڈکشن کے لئے ایف ایم ڈی کمپارٹمنٹ بنانے کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت کی اور مویشی منڈی میں بے جا ٹیکسز وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا۔
ملاقات کے دوران بریفنگ میں وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ پاکستان سے 500 ملین ڈالر کا میٹ ایکسپورٹ کیا جا رہا ہے، لاہور سے 300 ملین ڈالر کا میٹ ایکسپورٹ ہو رہا ہے، میٹ ایکسپورٹ میں بہت پوٹینشل ہے اور ایکسپورٹ کو 5 ارب ڈالر تک بڑھایا جا سکتا ہے۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ میٹ ایکسپورٹ بڑھانے کے لئے تمام ممکنہ سہولتیں دیں گے، گوشت کی ایکسپورٹ بڑھانے کے لئے وفاق سے بھی رابطہ کیا جائے گا، میٹ پروڈکشن اور ایکسپورٹ بڑھنے سے فارمر خوشحال ہوگا۔ میٹ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کی قابل عمل تجاویز پر فوری اقدامات کئے جائیں گے۔
پاکستان
سندھ کے مختلف شہروں میں سندھی کلچر ڈے منایا جا رہا ہے
کراچی میں مرکزی تقریب کراچی پریس کلب کے قریب منعقد ہوگی، جس میں شہریوں کی بڑی تعداد شرکت کرتی ہے

سندھ کلچر ڈے کی مناسبت سے کراچی سمیت صوبے بھر میں ریلیاں اور تقریبات کا انعقاد کیا جارہا ہے۔
کراچی میں مرکزی تقریب کراچی پریس کلب کے قریب منعقد ہوگی، جس میں شہریوں کی بڑی تعداد شرکت کرتی ہے۔
جیکب آباد میں سندھی کلچر ڈی کے حوالے سے نجی اسکول میں شاندار تقریب کا انعقاد کیا جہاں پر بچوں نے ثقافتی لباس زیبِ تن کرکے ثقافت کو اجاگر کیا، ہر طرف اجرک ٹوپی اور سندھ کے ثقافت کے رنگ بکھر گئے۔
شاندار تقریب میں ثقافتی کھانے بھی تیار کئے گئے، اسکول کے بچوں نے ثقافتی لباس زیب تن کرکے ٹیبلوز پیش کئے۔
حیدرآباد میں بھی یوم ثقافت سندھ انتہائی جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے حیدرآباد میں مرکزی اسٹیج سجایا گیا ہے جہاں نوجوان سندھی گیتوں پر والہانہ رقص کیا۔سندھی ٹوپی اجرک کے ساتھ ثقافتی دن منانے والوں نے کوئٹہ پریس کلب میں تقریب کا انعقاد کیا اور ایک دوسرے کو اجرک ٹوپی پہنا کر مبارک باد دی۔
اس دن کو منانے والوں کا کہنا تھا کہ ملک میں ثقافت کا فروغ کرے بھائی چارے کی فضا کو پروان پڑھایا جاسکتا ہے۔
پاکستان
پاکستان نے سفارتی سطح پر بھارت کوشکست دے دی
پاکستان اقوام متحدہ کے تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی ادارے یونیسکو کے ایگزیکٹو بورڈ برائے سال 2027-2023 کیلئےدوبارہ منتخب ہوگیا

پاکستان کی عالمی سطح پرکامیابی پاکستان نے سفارتی سطح پر بھارت کوشکست دے دی، پاکستان بھارت کو ہرا کر یونیسکو کا وائس چیئرمین منتخب ہوگیا۔
پاکستان یونیسکو کے ممبر ایگزیکٹو بورڈ اور بھارت کو ہرا کر وائس چیئرمین منتخب ہو گیا۔ بھارت نے پاکستان کو عالمی سطح پر اکیلا کرنے کی بھرپور کوشش کی۔پاکستان اقوام متحدہ کے تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی ادارے یونیسکو کے ایگزیکٹو بورڈ برائے سال 2027-2023 کیلئےدوبارہ منتخب ہوگیا ہے۔ دفتر خارجہ کی ترجمان نے اسلام آباد میں بتایا کہ پاکستان کا عالمی ادارے کے تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تنظیم کے ایگزیکٹو بورڈ کےلئے دوبارہ منتخب ہونا، دراصل اقوام متحدہ میں اس کی دیرینہ حمایت اور تعمیری کردار کا ثبوت ہے۔
نومبر 2023 میں اقوام متحدہ کی سرپرستی میں گروپ الیکشن کا انعقاد ہوا، پاکستان 2027-2023 کیلئے یونیسکو کے ایگزیکٹو بورڈ کے طور پر دوبارہ منتخب ہوگیا۔15نومبر کو ہونے والے الیکشن میں پاکستان نے سب سے زیادہ 154 ووٹ حاصل کیے۔ یونیسکو کے ایگزیکٹو بورڈ کیلئے پاکستان کا دوبارہ انتخاب ملک کیلئے کئی ممکنہ فوائد کا حامل ہے۔
یونیسکو کا ایگزیکٹو بورڈ تنظیم کی پالیسیوں اور پروگراموں کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ پاکستان عالمی سطح پر تعلیم، ثقافت، سائنس اور مواصلات کے مسائل پر وکالت اور تعاون کیلئے کردار ادا کرے گا۔ یونیسکو کے ایگزیکٹو بورڈ کی رکنیت سفارتی تعلقات کو بڑھانے کا موقع فراہم کرے گی۔پاکستان نے ایشیا پیسیفک گروپ کی جانب سے ایگزیکٹو بورڈ میں اہم پوزیشن کیلئے ہندوستان کو شکست دی۔
58رکنی ایگزیکٹو بورڈ میں سے پاکستان نے 38 ووٹ حاصل کیے،58رکنی ایگزیکٹو بورڈ میں بھارت صرف 18 ووٹ حاصل کر سکا۔یہ بھارت کے لیے ایک بہت بڑی شکست تھی۔پاکستان یونیسکو کے مینڈیٹ کو مضبوط بنانے اور پالیسی سازی میں اپنا کردار ادا کرے گا۔یہ کامیابی ملک کے لیے باعث فخر ہے ،عالمی سطح پر بڑی کامیابی ہے۔
-
پاکستان ایک دن پہلے
کوپ 28 کانفرنس سے بہت زیادہ توقعات وابستہ ہیں ،انوارلحق کاکڑ
-
تجارت ایک دن پہلے
سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی
-
علاقائی 2 دن پہلے
کل بروز ہفتہ تعلیمی ادارے بند رہیں گے، کابینہ کمیٹی برائے انسداد سموگ
-
دنیا ایک دن پہلے
بنگلہ دیش میں 5.5 شدت کا زلزلہ
-
دنیا ایک دن پہلے
بنگلادیش نیشنل پارٹی نے عام انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا
-
تجارت 2 دن پہلے
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان، پٹرول کے نرخ برقرار
-
تفریح ایک دن پہلے
اینیمل باکس آفس کلیکشن کا پہلا دن: رنبیر کپور کی فلم نے شمالی امریکہ میں تاریخ رقم کی
-
پاکستان 3 گھنٹے پہلے
الیکشن کمیشن کا قومی اسمبلی کی نشستوں میں کمی کا اعلان