Advertisement
علاقائی

چغتائی لیبارٹری میں کورونا ویکسینیشن کا آغاز

لاہور : لاہور کی نجی لیبارٹری نے کورونا ویکسینیشن کا آغاز کردیا، نجی لیب میں روسی ویکسین سپوٹنک لگائی جائے گی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 years ago پر Apr 4th 2021, 9:52 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق  لاہور کی نجی لیبارٹری  میں کورونا ویکسینیشن کا آغاز کردیا گیا،  نجی لیب میں آج رات سے ویکسینیشن کا آغاز ہوگا۔ نجی لیب میں روسی ویکسین سپوٹنک لگائی جائے گی، 12250 روپے میں ویکسین کی دو خوراکیں لگیں گی۔

سی ای او چغتائی لیب کا کہنا ہے کہ  18 سال سے زائد عمر کے افراد ویکسین لگواسکیں گے۔

واضح رہے کہ حکومت    پاکستان نے 10 مارچ سے  60 سال سے زائد عمر کے افراد کیلئے کورونا ویکسینیشن شروع کی تھی  اور اس کے بعد 30 مارچ  سے  50 سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسینیشن شروع ہوئی ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید84 افراد چل بسے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 14 ہزار697 ہوگئی ہےجبکہ  متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 82 ہزار 888 ہو گئی ہے ۔ ملک بھرمیں فعال کیسز کی تعداد 56 ہزار 347  ہے ۔ این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونامثبت کیسزکی شرح 9.4فیصدرہی ۔

پنجاب

پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد  2 لاکھ 28 ہزار 356 ہوگئی جبکہ صوبے میں اب تک 6 ہزار485افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔

سندھ

سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد  2 لاکھ 66 ہزار 173 ہوگئی جبکہ صوبے میں اب تک 4 ہزار 504 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

خیبرپختون خوا

خیبرپختون خوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد90 ہزار  262ہوچکی ہے ۔ صوبے میں 2382افراد چل بسے۔

بلوچستان

بلوچستان میں کورونا وائرس کے اب تک 19 ہزار 679کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صوبے میں 209 مریض چل بسے ۔

اسلام آباد

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مجموعی طورپرمتاثرہ افراد کی تعداد 60 ہزار 197جبکہ اموات کی تعداد572 تک جاپہنچی ۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں اب تک 5 ہزار 045افراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں جبکہ 103افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔

آزاد کشمیر

آزاد جموں کشمیرمیں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد 13 ہزار376ہوچکی ہے جبکہ358 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

ملک بھرمیں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ہے، این سی اوسی کے مطابق  ملک بھر میں اب تک 6لاکھ9ہزار691مریض کورونا کو شکست دے چکے ہیں ۔  این سی اوسی کے مطابق  ملک میں24گھنٹےمیں کوروناکے50ہزار186ٹیسٹ کیےگئے ہیں ۔  ملک کے 631ہسپتالوں  میں  کورونا کے 3901  مریض  زیرعلاج ہیں ۔

خیال  رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا ۔

Advertisement
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

  • a day ago
پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

  • a day ago
پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

  • 10 hours ago
پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

  • 11 hours ago
ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

  • a day ago
وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

  • 12 hours ago
ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

  • 6 hours ago
ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

  • 8 hours ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

  • 11 hours ago
جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

  • 12 hours ago
مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

  • 2 days ago
پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • a day ago
Advertisement