اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر داخلہ احتساب شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین کو کچھ خدشات ہیں کہ شاید ان کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے،کسی کو ٹارگٹ نہیں کیا جا رہا ہے قانون کے مطابق کارروائی ہو رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے مشیر داخلہ احتساب شہزاد اکبر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکس کی مد میں کلیکشن پچھلے ادوار سے 100 فیصد زیادہ تھیں،گزشتہ سال کے واجبات تمام کسانوں کو ادا ہو چکے ہیں۔نیب کو سبسڈی سے متعلق چیزیں بھیجی گئیں کہ اگر بدعنوانی ہو تو اس پر کارروائی کرے۔
شہزاد اکبر نے کہا کہ شوگر انکوائری کمیشن کی رپورٹ مئی 2020 میں آئی تھی۔ ایف آئی اے کو دو معاملات بھیجے گئے، شوگر انکوائری کمیشن کی رپورٹ میں منی لانڈرنگ اور دیگر معاملات سامنے آئے۔
وفاقی حکومت نے شوگر کمیشن کی رپورٹ پر کارروائی کی منظوری دی۔کمیشن کی رپورٹ پر کارروائی کو اسلام آباد، لاہور اور سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ احتساب کا کام آسان نہیں اس میں آپ دوست نہیں بنا سکتے۔حکومت کو رپورٹ ملی ہے کہ سٹہ باز رمضان میں چینی اور مہنگی کی جائیگی جس کے بعد کارروائی کی جا رہی ہے۔
حکومت نے 7دن کے اندر مذاکرات کا تحریری جواب دینا ہے، عمر ایوب
- 2 گھنٹے قبل
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی رجحان
- ایک گھنٹہ قبل
اسٹیبشلمنٹ سے براہ راست مذاکرات خوش آئند ہیں، بیرسٹر گوہر کی آرمی چیف سے ملاقات کی تصدیق
- 4 گھنٹے قبل
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ کل سنایا جائےگا
- ایک گھنٹہ قبل
بھارتی اداکار سیف علی خان گھر میں ڈکیتی مزاحمت پر شدید زخمی، ہسپتال منتقل
- 6 گھنٹے قبل
مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں دوسرے روز پھر بڑا اضافہ
- 3 گھنٹے قبل
پاراچنار جانے والے گاڑیوں کے قافلے پر ایک بار پھر فائرنگ
- 4 گھنٹے قبل
گوشوارے جمع نہ کرانے پر 139 اراکین اسمبلی کی رکنیت معطل
- 3 گھنٹے قبل
اپوزیشن کے تحریری مطالبات کا جواب دینے کیلئے کمیٹی تشکیل
- ایک گھنٹہ قبل
عدالت دیکھناچاہتی ہے کہ ٹرائل میں شہادتوں پر کیسے فیصلہ ہوا، آئینی بینچ
- 6 گھنٹے قبل
ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 22 خوارج ہلاک جبکہ 18 زخمی
- 2 گھنٹے قبل
حکومت کے ساتھ مذاکرات میں پی ٹی آئی نے تحریری مطالبات پیش کردیے
- 4 گھنٹے قبل