پاکستان
ڈار بھی خوار ہوگا الیکشن وقت سے پہلے ہونگے، شیخ رشید
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار بھی خوار ہوگا الیکشن وقت سے پہلے ہوں گئے۔

شیخ رشید نے اپنے آفیشل اکاونٹ سے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ بجلی آٹا گیس عوام کا مسئلہ ہے، آڈیو وڈیو اِن کی سیاست کو لے ڈوبے گی، جو آڈیو ویڈیو کا یہ کام کرتے تھے اُس میں خود پھس گئے ہیں، 15 اکتوبر سے 15 نومبر تک تمام اہم فیصلے ہو جائیں گئے۔
سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ آج 2 بجےمظفر آباد پریس کلب میں پریس کانفرس سے خطاب کروں گا۔
ڈار بھی خوار ہوگا۔الیکشن وقت سے پہلے ہونگے۔بجلی آٹا گیس عوام کا مسئلہ ہےآڈیو ویڈیو اِن کی سیاست کو لے ڈوبے گی۔جو آڈیو ویڈیو کا یہ کام کرتے تھے اُس میں خود پھنس گئے ہیں15 اکتوبر سے 15 نومبر تک تمام اہم فیصلے ہو جائیں گے۔آج 2 بجے مظفر آباد پریس کلب میں پریس کانفرس سےخطاب کروں گا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) September 28, 2022
پاکستان
پاکستان کیلئے آئی ایم ایف سے قرض کی منظوری
پاکستان کیلئے 3ارب ڈالر اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ پروگرام کے تحت اگلی قسط کی منظوری متوقع ہے

میڈیا ذرائع کے مطابق امریکی جریدے بلوم برگ کی جانب سے پاکستان کیلئے 70 کروڑ ڈالر کی اگلی قسط کی منظوری کے معاملے پر آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 11 جنوری 2024 کو ہوگا۔
اجلاس میں پاکستان میں کی جانے والی اسٹاف لیول میٹنگ کے فیصلوں کو حتمی شکل دی جائے گی اور پاکستان کیلئے 3ارب ڈالر اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ پروگرام کے تحت اگلی قسط کی منظوری متوقع ہے، منظوری کے بعد پاکستان کو 70 کروڑ ڈالر کی قسط ملے گی۔
رواں سال جولائی میں آئی ایم ایف نے پاکستان کے ساتھ تین ارب ڈالر کے بیل آوٹ پیکج معاہدہ کیا تھا، جس کے تحت پاکستان کو قرض پروگرام میں سے 1.2 ارب ڈالر پہلے ہی مل چکے ہیں ، مزید 70کروڑ ڈالر ملنے سے جاری کردہ رقم 1.9 ارب ڈالر ہو جائے گی، بقیہ تیسری قسط آنے والی حکومت کی دی جائے گی۔
پاکستان
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا بین الاقوامی انسانی حقوق کی تقریب سے خطاب
صدر مملکت نے کہا کہ جب بھی اقلیتوں کے خلاف کوئی واقعہ ہوتا ہے تو پوری ریاستی انتظامیہ حرکت میں آجاتی ہے

صدر مملکت ڈاکٹڑ عارف علوی نے کہا ہے کہ اقلیتوں سمیت معاشروں کے مختلف طبقوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے پاکستان کے پاس جامع قانون موجود ہے۔
انہوں نے آج اسلام آباد میں بین الاقوامی انسانی حقوق کے سلسلے میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی اقلیتوں کے خلاف کوئی واقعہ ہوتا ہے تو پوری ریاستی انتظامیہ حرکت میں آجاتی ہے۔
صدر نے ایک ایسا نظام قائم کرنے پر بھی زور دیا جس میں جنگ کی کوئی گنجائش نہ ہو۔ انہوں نے غزہ میں صورتحال پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ خواتین اور بچوں سمیت نہتے لوگوں کو شہید کیا جارہا ہے۔
انسانی حقوق کے نگران وزیر خلیل جارج نے اس موقع پر کہا کہ اقلتیں آزادانہ طور پر اپنی مذہبی رسومات کی ادائیگی کررہی ہیں اور اپنے تہوار منارہی ہیں جو ملک میں آزادی اور سیکورٹی کے احساس کا مظہر ہے۔
پاکستان
اسمبلی ممبران کے اثاثوں کے گوشوارے 2023،22جمع کر انے کی آخری تاریخ 31 دسمبر مقرر
فارم بی الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ویب سائٹ سے بھی ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ اراکین پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی ممبران کے اثاثوں اور واجبات کے گوشوارے برائے مالی سال 23۔2022 کے جمع کرانے کی حتمی تاریخ 31 دسمبر 2023ہے۔
جمعہ کو الیکشن کمیشن سے جاری بیان کے مطابق الیکشن ایکٹ 2017 کی دفعہ 137 کے تحت تمام اراکین پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی کے ممبران کے لئے لازم ہے کہ وہ اپنے بشمول شریک حیات و زیر کفالت بچوں کے اثاثوں اور واجبات کے گوشوارے برائے مالی سال 2022-23مجوزہ فارم بی کی صورت میں مقررہ تاریخ سے پہلے یا 31دسمبر 2023 تک الیکشن کمیشن کے پاس جمع کرا دیں۔
اس حوالے سے تیار کردہ ہدایات/رہنمائی کے ساتھ مقررہ فارم بی الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ اسلام آباد، متعلقہ صوبائی الیکشن کمشنر کے دفاتر، سینٹ سیکرٹریٹ، قومی و صوبائی اسمبلیوں کے سیکرٹریٹ سے مفت حاصل کیا جا سکتا ہے۔ مزید برآں فارم بی الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ویب سائٹ سے بھی ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔
-
تجارت 2 دن پہلے
پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے 63000 پوائنٹس کا سنگ میل عبور کرلیا
-
دنیا 2 دن پہلے
امریکہ کا اسرائیل کے زیر قبضہ مغربی کنارے میں تشدد میں ملوث اسرائیلی افراد پر ویزا پابندی کا اعلان
-
تجارت 2 دن پہلے
اے ڈی بی نے پاکستان کےلئے 65کروڑ 88 لاکھ ڈالر کے قرض کی منظوری دے دی
-
ٹیکنالوجی 2 دن پہلے
اسپاٹی فائے” نے اپنے ایک ہزار 500 ملازمین کو فارغ کردیا
-
پاکستان 2 دن پہلے
ن لیگ کے سابق یوسی چیئرمین سید ابرارشاہ بیٹے سمیت اسلام آباد میں قتل
-
تجارت 17 گھنٹے پہلے
پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر نمایاں کمی
-
دنیا 20 گھنٹے پہلے
ہنگری کے وسطی اور مغربی حصوں میں شدید برف باری سے نظام زندگی درہم برہم
-
پاکستان 2 دن پہلے
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال