جی این این سوشل

پاکستان

امریکہ نے پاکستان کو اسلحہ فراہمی سے متعلق بھارتی اعتراض مسترد کر دیا

واشنگٹن: امریکہ نے پاکستان کو اسلحہ فراہمی سے متعلق بھارتی اعتراض یکسر مسترد کر دیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

امریکہ نے پاکستان کو اسلحہ فراہمی سے متعلق بھارتی اعتراض مسترد کر دیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان اور خطے کے دیگر ممالک کو دہشت گردی کے خطرات لاحق ہیں اور دہشت گردی کے خطرات کسی کے مفاد میں نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ایف 16 کا پروگرام دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے کے لیے ہے اور ایف 16 پروگرام دہشت گردی سے نمٹنے کی صلاحیت کو تقویت دیتا ہے۔

انٹونی بلنکن نے کہا کہ پاکستان کے لیے یہ کوئی نئے طیارے، نیا نظام یا نئے ہتھیار نہیں ہیں بلکہ پاکستان کے ساتھ ایف 16 طیاروں کا ایک پائیدار پروگرام عرصے سے موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو دیئے جانے والے ہتھیاروں کو برقرار رکھنا ہماری ذمہ داری ہے اور ہم جسے بھی فوجی سازو سامان دیتے ہیں اس کو برقرار رکھنا ہمارا فرض ہے۔

جرم

گوجرانوالہ میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ سے 4 افراد قتل

ملزمان میں مقتولین کا ایک بھائی اورچچا کے بیٹے شامل ہیں، پولیس

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

گوجرانوالہ میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ سے 4 افراد قتل

گوجرانوالہ : گوجرانوالہ کے علاقے اقبال ٹاؤن میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ کا دلخراش واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 4 افراد کو قتل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے گھر میں سوئے ہوئے افراد پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو سگے بھائی اور دو کزن موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ ملزمان میں مقتولین کا ایک بھائی اورچچا کے بیٹے شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق دونوں خاندانوں میں کافی عرصے سے جھگڑہ چل رہا تھا ۔ پولیس نے واقعے کی جائے وقوع کو گھیرے میں لے لیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرگرم عمل ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

چوری شدہ پینٹنگ کا معاملہ، ڈراما انتظامیہ کا اظہار لاتعلقی

2016 میں جامعہ جامشورو میں اپنی پینٹنگز بنائیں تھیں اور 2017 میں کراچی میں ایک نمائش میں پیش کی تھیں، صفدر علی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چوری شدہ پینٹنگ کا معاملہ، ڈراما انتظامیہ کا اظہار لاتعلقی

کراچی : حال ہی میں ایک ڈرامے میں سندھ کے مصور صفدر علی کو 7سال بعد دو گمشدہ فن پارے مل گئے ہیں، تاہم ڈراما پروڈکشن ’بگ بینگ انٹرٹینمنٹ‘ نے معاملے پر اظہار لاتعلقی کا اعلان کیا ہے۔

حالیہ دنوں نجی ٹی وی چینل پر نشر ہونے والا اداکار فہد مصطفیٰ اور ہانیہ عامر کا ڈرامہ سیریل ’کبھی میں کبھی تم‘ شائقین میں انتہائی مقبول ہورہا ہے۔

سندھ کے ایک نوجوان مصور صفدر علی کو اپنے دو گمشدہ فن پارے ایک مقبول ٹی وی ڈرامے میں دیکھ کر دھچکا لگا۔ صفدر علی کا کہنا ہے کہ انہوں نے 2016 میں جامعہ جامشورو میں اپنی پینٹنگز بنائیں تھیں اور 2017 میں کراچی میں ایک نمائش میں پیش کی تھیں۔ تاہم، نمائش کے بعد انہیں بتایا گیا تھا کہ ان کی پینٹنگز گم ہو چکی ہیں۔

حالیہ دنوں جب وہ ایک مقبول ٹی وی ڈرامے "کبھی میں کبھی تم" دیکھ رہے تھے تو انہوں نے حیران کن طور پر اپنی گمشدہ پینٹنگز ڈرامے کے ایک سین میں بیک ڈراپ کے طور پر استعمال ہوتی ہوئی دیکھی اور انہوں نے ڈرامے کی پروڈکشن کمپنی "بگ بینگ انٹرٹینمنٹ" سے وضاحت طلب کی ہے۔

ڈرامے کی پروڈکشن کمپنی نے اس معاملے پر اظہار لاتعلقی کیا ہے اور کہا ہے کہ انہیں اس بارے میں کوئی معلومات نہیں ہے۔ تاہم مصور کا کہنا ہے کہ اس واقعے سے واضح ہے کہ ان کی پینٹنگز کو بغیر اجازت کے استعمال کیا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی ، آج سیمی فائنل میں پاکستان اور چین ٹیمیں آمنے سامنے ہو ں گی

دوسرے سیمی فائنل میں بھارت اور جنوبی کوریا کی ٹیمیں آپس میں مقابلہ کریں گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی ، آج سیمی فائنل میں پاکستان اور چین ٹیمیں آمنے سامنے ہو ں گی

چین : ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں آج پاکستان اور چین کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ پاکستانی ٹیم گروپ مرحلے میں چین کو شکست دے چکی ہے اور سیمی فائنل میں بھی اسی لے کو برقرار رکھنے کی کوشش کرے گی۔ دوسرے سیمی فائنل میں بھارت اور جنوبی کوریا کی ٹیمیں آپس میں مقابلہ کریں گی۔

پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ طاہر زمان کا کہنا ہے کہ چین کو گروپ میچ میں بڑے فرق سے شکست دی گئی تھی اس لیے سیمی فائنل میں زیادہ دباؤ نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم میں پنالٹی کارنر کے شعبے میں بہتری لانے پر کام کیا جا رہا ہے اور دفاعی کھلاڑیوں کو بھی جارحانہ انداز اپنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

طاہر زمان نے یہ بھی کہا کہ کچھ سینئر کھلاڑیوں کی عدم موجودگی کی وجہ سے ٹیم کا توازن متاثر ہوا ہے لیکن امید کرتے ہیں کہ آنے والے وقت میں ٹیم مزید بہتر ہوگی۔

واضح رہے کہ پاکستان نے گروپ مرحلے میں صرف بھارت سے شکست کھائی تھی اور باقی تمام میچ جیتے تھے۔ بھارت نے گروپ مرحلے کے تمام میچ جیت کر اپنی طاقت کا مظاہرہ کیا ہے۔

پاکستان اور چین کے درمیان میچ پاکستان کے وقت کے مطابق دوپہر ساڑھے بارہ بجے شروع ہوگا۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll