اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہے گا۔


محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ وسطی و جنوبی حصوں میں گرم رہے گا ۔ تاہم خطہ پوٹھوہار، بالائی خیبر پختو نخوا، کشمیراور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیزہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
خیبر پختو نخوا صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا تاہم ایبٹ آباد ، مانسہرہ ،سوات،دیر اور چترال میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
آج (جمعرات) صبح ریکارڈ کیا گیا بعض شہروں کا درجہ حرارت کچھ یوں ہے : اسلام آباد22 ڈگری سینٹی گریڈلاہور 25کراچی 27 پشاور 23 ، کوئٹہ 12، گلگت اور مری 15 اورمظفرآباد 19 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔
محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں سرینگر، پلوامہ اور بارہ مولہ میں مطلع جزوی طورپرابرآلود رہنے ، تیز ہوائیں چلنے اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ جموں، Leh، اننت ناگ اور شوپیاںمیں مطلع جزوی طورپر ابر آلود رہے گا۔

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 5 گھنٹے قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 5 گھنٹے قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 4 گھنٹے قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 5 گھنٹے قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- ایک دن قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- ایک دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- ایک دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- ایک گھنٹہ قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 4 گھنٹے قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 2 دن قبل

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- 2 دن قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- ایک دن قبل








