اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نےتمام بحری ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ سمندری چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے ساتھ ساتھ پائیدار جہاز رانی کی صنعت کیلئے سازگار ماحول کو فروغ دینے کے لئے بین الاقوامی قواعد و ضوابط اور بہترین طریقوں کو اپنانے میں تعاون کریں۔


بین الاقوامی سمندری تجارت کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ سمندری تجارت کا عالمی دن ہر سال جہاز رانی کی صنعت، سمندری تحفظ، سیکورٹی اور سمندری ماحولیات کے تحفظ کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے منایا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی معیشت کا انحصار میری ٹائم انڈسٹری پر ہے کیونکہ زیادہ تر مصنوعات اسی کے ذریعے بھیجی جاتی ہیں۔بین الاقوامی سمندری تجارت عالمی معیشت اور قوموں کو مواصلات ، تجارت اور سپلائی چین کے سمندری راستوں سے جوڑتی ہے ، تجارت اور ترقی پر اقوام متحدہ کی کانفرنس (یو این سی ٹی اے ڈی) کے مطابق اشیا کی بین الاقوامی تجارت کے حجم کا 80 فیصد سے زیادہ سمندری راستے سے ہوتا ہے اور ترقی پذیر ممالک کے لئے یہ شرح اس سے بھی زیادہ ہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان سمیت زیادہ تر معیشتوں کے لئے بحری تجارت ملکی معیشت کیلئے اہم ہے جو اقتصادی صلاحیت کے حصول، ترقی کو فروغ دینے ، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور تجارتی سامان کے لئے عالمی روابط قائم کرنے، مسابقتی فائدہ مند اشیاء کی برآمدات کے ذریعے منافع کے حصول میں مدد گار ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بڑھتے ہوئے روایتی اور غیر روایتی سمندری چیلنجوں کے ساتھ ساتھ آلودگی میں اضافہ ، موسمیاتی تبدیلیوں سے جہاز رانی کی آزادی اور سمندری ماحول متاثر ہو رہا ہے، اپنی وسعت اور تنوع کی وجہ سے یہ تمام بحری ممالک کی اجتماعی ذمہ داری ہے کہ وہ سمندری چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے ساتھ ساتھ ایک پائیدار شپنگ انڈسٹری کے لئے سازگار ماحول کو فروغ دینے کے لئے بین الاقوامی قواعد و ضوابط اور بہترین طریقوں کو اپنانے میں تعاون کریں۔
صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ اقوام متحدہ نے 26۔2022 کے درمیان 2.4 فیصد سالانہ کی شرح سے سمندری تجارت میں توسیع کے ساتھ اس شعبے کے اندر معتدل مستحکم ترقی کی پیشنگوئی کی ہے ، جیسا کہ اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف کے پروگرام میں ایک پائیدار سمندری معیشت کو اجاگر کیا گیا ہے جو سمندری ماحولیاتی نظام کو بحال، تحفظ اور برقرار رکھتی ہے، یہ صاف ستھری ٹیکنالوجیز، قابل تجدید توانائی اور زیر استعمال مواد کے پھیلائو پر منحصر ہے تاکہ وقت کے ساتھ ساتھ معاشی اور سماجی استحکام کو محفوظ بنایا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ سرسبز جہاز رانی کیلئے نئی ٹیکنالوجیز 2022 سمندر کے عالمی دن کا موضوع ہے جو مستقبل میں بحری شعبے کی پائیدار سبز منتقلی کی ضرورت کی عکاسی کرتا ہے ، یہ موضوع پائیدار بحری شعبے کی اہمیت اور وبائی امراض کے بعد کی دنیا میں بہتر اور سرسبز بنانے کی ضرورت پر توجہ مرکوز کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے ، پاکستان ایک پائیدار مستقبل کیلئے جہاز رانی کے شعبے کی سرسبز و شاداب منتقلی کی فعال طور پر حمایت کرتا ہے اور بحری جدت، تحقیق اور ترقی، اور نئی ٹیکنالوجیز کے مظاہرے اور اسے بروئے کار لانے پر زور دیتا ہے۔
ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ آج کے دن پاکستان آلودگی پر قابو پانے اور ماحولیات کے تحفظ سے متعلق بین الاقوامی حکومتوں کے مطابق متنوع اور موثر تجارتی بحری بیڑے اور دیگر سمندری اثاثوں کو برقرار رکھتے ہوئے عالمی سمندری تجارت میں ایک نمایاں اور کلیدی شراکت دار بننے کا عہد کرتا ہے ، ہم بالعموم سمندری شعبہ بالخصوص شپنگ انڈسٹری کی ترقی کے لئے مکمل تعاون فراہم کرتے ہیں، ہم صاف ستھرے اور سرسبز ماحول کے لئے سمندری آلودگی کے خاتمے کے لئے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ سمندری ماحولیاتی نظام کے تحفظ کے علاوہ پاکستان کے بحری شعبے میں صلاحیت کی تعمیر کے لئے پائیدار ترقی کے حصول کے لیے تمام متعلقہ فریقوں کی مخلصانہ کوششوں کے منتظر ہیں۔

انجینئرڈاکٹر رانا عبدالجبارقائداعظم تھرمل پاورلمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹوآفیسر مقرر
- 17 hours ago

ابھرتی ہوئی گلوکارہ فرزین نور نے اپنی خوبصورت آواز سے میوزک شائقین کو اپنا گرویدہ بنالیا
- an hour ago

گھریلو ملازمین، ڈرائیورز اور سیکیورٹی گارڈز کی رجسٹریشن معاشرتی تحفظ کے لیے نہایت ضروری ہے،فیصل کامران
- 17 hours ago

کابینہ کی منظوری کےبعد27 ویں آئینی ترمیم کا مسودہ سینیٹ میں پیش، اپوزیشن کا شور شرابہ
- 18 minutes ago

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر لعل محمد خان انتقال کر گئے
- an hour ago

پاکستان مسلم لیگ ق نے 27 ویں آئینی ترمیم کی حمایت کا اعلان کر دیا
- a minute ago

27ویں آئینی ترمیم پر صدر زرداری کو بھی اعتماد میں لیا، وزیر اعظم شہباز شریف
- an hour ago

وزیراعظم کی آذری صدر سے ملاقات، آرمی چیف بھی ہمراہ، دو طرفہ تعاون اور دیگر امور پر تبادلہ خیال
- 17 hours ago

پاک افغان مذاکرات میں ڈیڈ لاک برقرار، ثالثی پر ترکیہ اور قطر کے مشکور ہیں،عطا تارڑ
- 17 hours ago

پاک بحریہ کے جہاز’پی این ایس سیف ‘کا بیرون ملک تعیناتی کے دوران مالدیپ کا دورہ
- 15 hours ago

وفاقی کابینہ نے 27 ویں آئینی ترمیم کی منظور ی دے دی، آج سینیٹ میں پیش کی جائے گی
- an hour ago

ہانگ کانگ سپر سکسز: پاکستان نے جنوبی افریقہ کو شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی
- 5 minutes ago













.jpg&w=3840&q=75)
