واشنگٹن :تباہ کن طوفان ایان (Ian) امریکی ریاست فلوریڈا کے جنوب مغربی حصے سے ٹکرا گیا ہے۔


خبررساں ادارے کے مطابق 241 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی آندھی کے سبب کئی مقامات پر حادثات بھی ہوئے ہیں ۔ کئی مقامات پر درخت اکھڑ گئے ، کیٹیگری فور طاقت کے اس طوفان کی وجہ سے ریاست کے مختلف علاقوں میں شدید بارش جاری ہے جس سے نشیبی علاقوں کو سیلاب کا سامنا ہے۔

یہ خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ بارش کی وجہ سے صنعتی علاقوں میں زہریلا فاضل مادہ مختلف جگہوں پر پھیل سکتا ہے ۔ طوفان کے باعث مختلف علاقوں میں دس لاکھ سے زائد شہری بجلی سے محروم ہیں ۔

طوفان کی شدت اس قدر ہے کہ ٹیمپا بے سے پانی کو بھی اس نے دھکیل دیا ہے جس کی وجہ سے بعض حصوں میں پانی ایک فٹ سے بھی کم ہوگیا ہے۔
طوفان کی شدت کو دیکھتے ہوئے شمالی اور جنوبی کیرولائنا ریاستوں میں پہلے ہی ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ امریکی حکام نےشہریوں پر زور دیا ہےکہ وہ محفوظ پناہ گاہوں میں رہیں۔

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 5 گھنٹے قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 31 منٹ قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 6 گھنٹے قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- ایک دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- ایک دن قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 6 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 6 گھنٹے قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- ایک دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 گھنٹے قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 2 دن قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 5 گھنٹے قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- ایک دن قبل








