اسحاق ڈار کے وزیر خزانہ بننے کے فوری بعد مارکیٹ میں پاکستانی بانڈ کریش کر گئے،فواد چوہدری
یہ صورتحال تشویشناک ہے اور اس سال پاکستان نے 30 بلین ڈالر واپس کرنے ہیں،رہنما تحریک انصاف


سابق وزیر اطلاعات اور تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار کے وزارت کے حلف اٹھانے کے فوراً بعد مارکیٹ میں پاکستانی بانڈ کریش کر گئے ہیں،
یہ صورتحال تشویشناک ہے اور اس سال پاکستان نے 30 بلین ڈالر واپس کرنے ہیں۔ فواد چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آئی ایم ایف اوردیگراداروں سے 7 سے 10 ارب ڈالر کا انتظام ہو گا جبکہ باقی بانڈ اور مارکیٹ سے لینے ہوتے ہیں۔
دن بدن صورتحال خراب سے خراب تر ہوتی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز سینیٹر اسحاق ڈار نے وفاقی وزیر خزانہ کا حلف اٹھایا۔وزیر خزانہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کچھ دن دیں،
معیشت بہترکرنے کی کوشش کریں گے۔سب سے پہلے شرح سود کو نیچے لائیں گے،عمران خان نے ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا،آج بھی اگر معاشی مشکلات ہیں تو یہ عمران خان کی وجہ سے ہیں۔
پاکستان کے 5 سال ضائع ہو گئے اور ملک اب 30 سال پیچھے جا چکا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ پاکستان ڈیفالٹ سے دور ہوگیا ہے۔کیس کی وجہ سے انہوں نے تکالیف برداشت کیں،
انتقام اس حد تک پہنچ چکا ہے کہ مجرم پھرتے ہیں اور شریف مشکلات کا سامنا کرتے ہیں۔میں نے کبھی اپنے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے میں تاخیر نہیں کی۔ملک اس وقت مس مینجمنٹ کا شکار ہے،پاکستان میں معاشی استحکام کیلئے اقدامات کرنے ہوں گے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ عمران خان نے جاتے جاتے معیشت کو نقصان پہنچا یا،وہ کہتے رہے ہیں کہ میں نے بارودی سرنگ بچھا دی ہے۔میرے خلاف کیس کو 10منٹ میں ہوا میں اُڑ جانا چاہیے تھا۔جو کہہ رہے ہیں کہ ڈیل ہوئی ہے ان سے پوچھیں کہ مجھے پاسپورٹ کیوں نہیں دیا گیا۔
وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ مفتاح اسماعیل نے اپنے تجرنے کی بنیاد پر معیشت بہترکرنے کی کوشش کی،وہ ہماری معاشی ٹیم کا حصہ رہیں گے۔
4 سال کی خراب معیشت کو 6 ماہ میں ٹھیک نہیں کیا جاسکتا۔سیاست کو ایک طرف کرکے ملکی مفاد کے لیے کام کرنا ہوگا،پیٹرول کی قیمتوں پر ابھی کچھ کہا نہیں جا سکتا۔

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 10 گھنٹے قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 6 گھنٹے قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- ایک دن قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 10 گھنٹے قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- ایک دن قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- ایک دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 9 گھنٹے قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 9 گھنٹے قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 10 گھنٹے قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 2 دن قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- ایک دن قبل








