جی این این سوشل

کھیل

ٹی ٹوئنٹی سیریز : پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چھٹا میچ کل کھیلا جائے گا

لاہور : پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیمیں 7 ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کے چھٹے میچ میں کل (جمعہ کو) قذافی سٹیڈیم لاہور میں  کھیلا جائے گا ۔ 

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ٹی ٹوئنٹی سیریز : پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چھٹا میچ کل کھیلا جائے گا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق شام 7 بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگا ۔ پاکستان کو انگلینڈ کے خلاف 7 میچوں کی سیریز میں 2-3 کی برتری حاصل ہے۔

انگلینڈ نے پہلے ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ میں پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی  ، دوسرے میچ میں گرین شرٹس نے جاندار کم بیک کرتے ہوئے مہمان ٹیم کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کر دی تھی  ، انگلینڈ ٹیم نے تیسرے میچ میں گرین شرٹس کو 63 رنز سے شکست دے کر ایک مرتبہ پھر 1-2 کی برتری حاصل کی تاہم پاکستان ٹیم نے چوتھے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد مہمان برطانوی ٹیم کو 3 رنز سے شکست دے کر 7 میچوں کی سیریز 2-2 سے برابر کر دی ہے۔

پاکستان ٹیم نے انتہائی دلچسپ مقابلے کے بعد مہمان ٹیم کو سیریز کے چھٹے میچ میں 6 رنز سے شکست دے کر سیریز میں ایک مرتبہ پھر 2-3 کی برتری حاصل کرلی ہے۔ 

دونوں ٹیموں کے درمیان شائقین کرکٹ کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار میچز دیکھنے کو مل رہے ہیں ، پاکستان کے مایہ ناز بلے باز بابر اعظم انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں گرین شرٹس کی قیادت کر رہے ہیں ۔ برطانوی ٹیم کپتان جوز بٹلر کی پانچویں میچ تک واپسی نہ ہونے پر ان کی غیر موجودگی میں مایہ ناز آل رائونڈر معین علی نے انگلینڈ ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں۔

انگلینڈ ٹیم کو سیریز میں کم بیک کرنے کے لئے چھٹا میچ جیتنا ضروری ہوگا جبکہ پاکستان ٹیم چھٹا میچ جیت کر 7 میچوں کی سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کر سکتی ہے۔ اس اعتبار سے دونوں ٹیموں کے درمیان چھٹا میچ اہمیت کا حامل ہے اور شائقین کرکٹ کو دلچسپ اور کانٹے دار مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔ 

مہمان ٹیم کی سکیورٹی کے لئے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔ ٹی ٹونٹی سیریز کے تمام میچز شام کو شروع ہونے کے باعث تمام میچز فلڈ لائٹس میں کھیلے جائیں گے۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان 7میچوں کی سیریز کا ساتواں اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 2 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

دنیا

جاپان میں6.9 شدت کا زلزلہ 

زلزلے کے جھٹکے جاپان کے شہر بونین جزائر میں محسوس کئے گئے، زلزلے کا مرکز سطح سے 503 کلومیٹر گہرائی میں تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جاپان میں6.9 شدت کا زلزلہ 

جاپان کے بونین جزائر میں6.9 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ شنہوا نےجاپان کے موسمیاتی ایجنسی کے حوالے سے بتایا کہ جاپان کے جزائر بونین، یااوگاسوارا جزائر میں آج زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی شدت ریکٹر سکیل پر9.6 ریکارڈ کی گئی ہے۔

وسطی ٹوکیو میں بھی زلزلے کے کمزور جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں تاہم سونامی کی کوئی وارننگ جاری نہیں کی گئی، زلزلے کا مرکز سطح سے 503 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیراعظم آج سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہوں گے، اہم ملاقاتیں شیڈول

دورہ سعودی عرب کے دوران وزیراعظم شہباز شریف ریاض میں عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کریں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعظم آج سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہوں گے، اہم ملاقاتیں شیڈول

وزیراعظم شہباز شریف آج سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہو ں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف دوہ سعودی عرب کے موقع پر دونوں ممالک میں مشترکہ تجارت کے اربوں ڈالرز کے معاہدوں کو حتمی شکل دیں گے۔

دورہ سعودی عرب کے دوران شہباز شریف 28 اور 29 اپریل کو ریاض میں عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے سرمایہ کاری اور سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان پر تبادلہ خیال ہو گا۔  اس کے علاوہ وزیراعظم کی آئی ایم ایف کے سربراہ کرسٹالینا جارجیوا سے بھی ملاقات متوقع ہے۔

شہباز شریف کی ملاقات سعودی عرب کے توانائی کے وزیر عبدالعزیز بن سلمان السعود سے بھی ہو گی، پاکستانی وفد کی ملاقات سعودی تجارت کے وزیر ڈاکٹر ماجد بن عبداللہ سے بھی ہو گی۔

وزیراعظم کی سربراہی میں وفد کی ملاقات سعودی وزیر خزانہ فیصل بن فدیل اور منصوبہ بندی کے وزیر سلطان عبدالرحمان سے بھی ہو گی، پاکستانی وفد کی ملاقات سعودی وزیر صنعت اور قدرتی وسائل سے ہو گی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ماحولیات کے وزیر اور دوسری کئی اہم سعودی تاجروں سے ملاقاتیں شیڈول ہیں۔ وزیر خارجہ، وزیر خزانہ، وزیر انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی، وزیر پٹرولیم، سیکرٹری خارجہ اور ڈپٹی چیئرمین پلاننگ بھی وفد کا حصہ ہوں گے۔

پاکستانی وفد 29 اپریل کو وطن واپس روانہ ہو گا۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

طوفان اور سیلابی صورتحال : این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا

29 اپریل تک ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، این ڈی ایم اے کی پیشگوئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

طوفان اور سیلابی صورتحال : این ڈی ایم اے نے  الرٹ جاری کر دیا

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے ) نے ملک بھر میں 29 اپریل تک شدید بارشوں کے ساتھ سیلابی صورتحال کے حوالے سے الرٹ جار کر دیا۔
محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں ایک بار پھر سے آندھی، جھکٹر، گرج چمک کے ساتھ بارش اور سیلابی صورتحال کی پیش گوئی کردی جس پر این ڈی ایم اے نے بھی ہدایات جاری کر دی۔

ترجمان نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کا کہنا ہے کہ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق  29 اپریل تک ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

27 اپریل کو بلوچستان نوشکی، پشین،ہرنائی، ژوب، بارکھان،، گوادر، کیچ آواران کے مقامی اور برساتی ندی نالوں میں سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔

این ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ 27 تا 28 اپریل کے دوران دیر، سوات، چترال، مانسہرہ اور کوہستان کے مقامی ندی نالوں میں موسلادھار بارش کے باعث سیلابی صوتحال بھی متوقع ہے۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سیاح و مسافر پہاڑی علاقوں میں غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں، سفر ضروری ہو تو موسم اور راستوں کی صورتحال سے آگاہ رہیں، بہائو تیز ہونے کی صورت میں برساتی ندی نالوں کو پار کرنے سے گریز کریں۔

انہوں نے مزید ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اپنی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے بجلی کے کھمبوں ، کچی عمارتوں، ٹوٹی دیواروں اور چھتوں سے دور رہیں۔ موسم برسات میں نقصان سے بچائو کیلئے چھتوںاور بیرونی دیواروں کی واٹر پروفنگ کو یقینی بنائیں، نکاسی آب کو یقینی بنانے کیلئے بروقت ضروری اقدامات کریں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll