جی این این سوشل

پاکستان

سیلاب زدگان کیلئے 133 پروازیں امدادی سامان لیکر پاکستان پہنچ گئیں : دفتر خارجہ

اسلام آباد: سیلاب متاثرین کے لئے بیرون ملک سے امدادی پروازوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، اب تک مختلف ملکوں سے 133 پروازیں متاثرین کے لئے امدادی سامان لیکر پاکستان پہنچ گئی ہیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سیلاب زدگان کیلئے 133 پروازیں امدادی سامان لیکر پاکستان پہنچ گئیں : دفتر خارجہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

دفتر خارجہ کے ترجمان کی طرف سےجاری اعداد و شمار کے مطابق سیلاب زدگان کے لئے متحدہ عرب امارات سے اب تک مجموعی طور پر 41 ، ترکیہ سے 14 ، چین سے 4 ، ازبکستان سے ایک، قطر سے 4 ، فرانس سے ایک، یونیسیف کی 3، اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے ادارہ ( یو این ایچ سی آر)  کی 14پروازیں، ترکمانستان کی ایک ، اردن کی ایک ، عالمی ادارہ خوراک کی تین ، امریکا کی 21،  برطانیہ کی ایک، نیپال کی ایک، اومان کی 8 ،  روس، یونان اور اٹلی کی ایک ایک اور سعودی عرب کی 10 پروازیں امدادی سامان لیکر پاکستان پہنچی ہیں۔

انڈونیشیا سے بھی 2  پروازیں سیلاب زدگان کے لئے امدادی سامان لیکر اب تک پاکستان آئی ہیں ۔ امدادی پروازوں کے علاوہ ایران سے 100 ٹن امدادی سامان ٹرکوں کے ذریعے پاکستان پہنچا ہے۔

سیلاب زدگان کے لئے ترکیہ کی جانب سے تین ریل گاڑیوں اور دو ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان پاکستان بھیجا گیا ہے ۔

پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لئے تاجکستان سے 87 ٹرکوں کے ذریعے امدادی سامان بھیجا گیا ہے ۔ متحدہ عرب امارات اور اومان سے امدادی سامان لے کر ایک ایک بحری جہاز بھی پاکستان پہنچے ہیں ۔ 

پاکستان

نواز شریف کو پانامہ کیس میں اقامہ پر سزا دینا ججز کی غلطی تھی، علیمہ خان

اگر اصل کیس میں سزا ہوتی تو آج یہ ایسے نہ پھر رہے ہوتے، ہمشیرہ عمران خان

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نواز شریف کو پانامہ کیس میں اقامہ پر سزا دینا ججز کی غلطی تھی، علیمہ خان

بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان  نے کہا کہ نواز شریف کو پانامہ کیس میں اقامہ پر سزا دینا ججز کی غلطی تھی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ  پاناما کیس میں جج نے غلطی کی تھی، جس کیس میں سزا دی وہ اقامہ تھا، اصلی کیس پر نواز شریف کو سزا نہیں سنائی گئی، اگر اصل کیس میں سزا ہوتی تو آج یہ ایسے نہ پھر رہے ہوتے۔

انہوں نے کہا کہ 6 ججز کے خط نے بہت سارے افراد کو بھی بےنقاب کیا ، جب تک جج انصاف کیلئے کھڑے نہیں ہوتے تو انصاف نہیں ملتا، جج افتخار چودھری کے ساتھ کھڑے ہوئے آج وکلا کو ان ججز سے یکجہتی کرنی چاہیے۔

علیمہ خان نے کہا کہ اگر آپ کیس سن لیں اسد مجید کے بیان سے کوئی شک باقی نہیں رہےگا، سائفر کیس میں 10 سال کی سزا اور غداری کیس دفن ہو جائیں گے، ڈونلڈ لو کو بچانے کے لیے یہ کیس چلایا جا رہا ہے،انہوں نے سوال کرتے ہوئے مزید کہا کہ سائفر کی نو کاپیاں ہوئیں، پوچھیں کتنی واپس آئی ہیں، سائفر کی باقی کاپیاں کہاں ہیں؟

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کی میانوالی میں درج مقدمہ میں گرفتاری

انسداد دہشت گردی عدالت نے تھانہ شادمان حملہ کیس میں دونوں رہنماؤں کی درخواست ضمانت منظور کی تھی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کی میانوالی میں درج مقدمہ میں گرفتاری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کا نام 9 مئی کے مقدمات میں شامل، پولیس گرفتاری کے لیے لاہور پہنچ گئی۔

پولیس کی جانب سے صنم جاوید خان اور عالیہ حمزہ کی میانوالی میں درج مقدمہ میں گرفتاری ڈال دی گئی۔ جیل حکام پی ٹی آئی رہنما کو انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں پیش کریں گے۔

میانوالی پولیس صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے راہداری ریمانڈ کی استدعا کرے گی۔ میانوالی کے تھانہ سٹی میں 9 مئی کو توڑ پھوڑ کے دو مقدمات 348/23 اور 349/23 درج تھے۔ پی ٹی آئی رہنما کا نام پہلے سے درج مقدمات میں بطور ملزمہ شامل کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما کی گرفتاری کے لیے ڈی ایس پی صدر کی زیر قیادت ٹیم لاہور پہنچی ہے۔

خیال رہے کہ رواں ہفتے ہی سینیٹ انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن پنجاب کی جانب سے تحریک انصاف کی رہنما کے کاغذات نامزدگی منظور کیے گئے تھے۔ گزشتہ دنوں انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کو تھانہ شادمان حملہ کیس میں پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کی درخواست ضمانت منظور کی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیرداخلہ محسن نقوی کی شانگلہ حملے کی تحقیقات کیلئے آنے والی چینی ٹیم سے ملاقات

محسن نقوی نے چینی ٹیم کو حملے کے بارے میں اب تک ہونے والی تحقیقات سے آگاہ کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیرداخلہ محسن نقوی کی شانگلہ حملے کی تحقیقات کیلئے آنے والی چینی ٹیم سے ملاقات

وزیرداخلہ محسن نقوی کی شانگلہ حملے کی تحقیقات کیلئے آنے والی چینی ٹیم سے ملاقات، محسن نقوی نے چینی ٹیم کو حملے کے بارے میں  اب تک ہونے والی تحقیقات سے آگاہ کیا۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں چینی سفارت خانے کا دورہ کیا اور شانگلہ حملے کی تحقیقات کیلئے چین سے آئی خصوصی انویسٹی گیشن ٹیم سے ملاقات کی

ملاقات میں چینی شہریوں کے تحفظ اور مجموعی سکیورٹی اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ شانگلہ حملے کے اصل ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll