جی این این سوشل

پاکستان

وزیراعظم کی چین کے قومی دن پر چینی قیادت اور عوام کو مبارکباد

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے چین کے قومی دن پرچینی قیادت اورعوام کو مبارکباد پیش کی گئی ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وزیراعظم کی چین کے قومی دن پر چینی قیادت اور عوام کو مبارکباد
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر  جاری پیغام میں وزیراعظم شہبازشریف نے چینی قیادت اورعوام کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ چین نے کم عرصے میں معاشی طور پر ملک کو مضبوط کیا، پرامن اور مستحکم چین دنیا کی دوسری بڑی معیشت ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چین نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے موثر اقدامات کی یقین دہانی کرائی ہے، معیاری کام ،اصول پسندی اور بہتر ین نظم و ضبط پر چین  کا بڑا حامی ہوں۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ بہترین اصولوں سے  چین نے اپنی قوم کو غربت سے نکالا، ہمیں بھی کام کام اور صرف کام  کرکے ہی موجودہ  بحرانوں سے نکلنا ہوگا۔

کھیل

انگلش پریمیئر لیگ ،آرسنل کی ٹیم80 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست

دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی دوسرے اور لیورپول کی ٹیم تیسرے نمبر پر ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

انگلش پریمیئر لیگ ،آرسنل کی ٹیم80 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست

آرسنل کی ٹیم اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت انگلش پریمیئر لیگ کے پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر براجمان ہے جبکہ دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی دوسرے اور لیورپول کی ٹیم تیسرے نمبر پر ہے۔

انگلش پریمیئر لیگ کے 32 ویں سیزن کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ میں جاری ہے۔یہ مجموعی طور پر ٹاپ فلائٹ انگلش فٹ بال کا 125واں ایڈیشن ہے جس کے شیڈول کا اعلان 15 جون 2023 کو کیا گیا تھا۔

آرسنل کی ٹیم کے سب سے زیادہ 80 پوائنٹس ہیں، دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی کی ٹیم 79 جبکہ لیور پول کی ٹیموں کے 75 پوائنٹس ہیں۔ لیگ میں شامل تمام 20 ٹیموں میں سے 14 ٹیمیں 35،35 میچز کھیل چکی ہیں۔آرسنل کی ٹیم 35 میچز کھیل چکی ہے اور اس کو 25 میں فتح جبکہ 5 میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے اور وہ سب سے زیادہ 80 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر قائم ہے۔

دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی کی ٹیم نے 34 میچز کھیلے ہیں جن میں وہ 24 میچ جیت چکی ہے اور اس کی تین میچز میں شکست ہوئی جبکہ 7 میچز ڈرا ہوگئے تھے،یہ ٹیم 79 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے ۔لیور پول کی ٹیم کے 75 پوائنٹس ہیں اور وہ تیسرے نمبر پر ہے ۔

اسی طرح آسٹن ولا کی ٹیم نے 35 میچز کھیل کر 20جیتے ہیں جبکہ اس کو 8میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے،یہ ٹیم 67پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر ہے۔ ٹوٹنہام ہاٹ پور کی ٹیم کے 60 پوائنٹس ہیں اور وہ ٹیبل پر پانچویں نمبر پرموجود ہے۔

مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیم کے 54 پوائنٹس ہیں اور وہ چھٹے نمبر پر ہے۔نیو کیسل یونائیٹڈ کی ٹیم کے 53پوائنٹس ہیں اور وہ ساتویں نمبر پر ہے۔ ویسٹ ہیم یونائیٹڈ کی ٹیم کے 49 پوائنٹس ہیں اور وہ آٹھویں نمبر پر ہے۔چیلسی اور بورن مائوتھ کی ٹیمیں کے 48،48 مساوی پوائنٹس ہیں اور وہ بالترتیب نویں اور دسویں نمبر پر ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی اے ایف اکیڈمی رسالپور میں پاسنگ آؤٹ پریڈ،آرمی چیف مہمان خصوصی

آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر پریڈ کا معائنہ اور خطاب کریں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی اے ایف اکیڈمی رسالپور میں پاسنگ آؤٹ پریڈ،آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور: پاکستان ایئر فورس (پی اے ایف) اکیڈمی رسالپور میں جمعرات کو کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر پی اے ایف اصغر خان اکیڈمی میں کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کے مہمان خصوصی ہیں۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، چیف آف دی ایئر اسٹاف ظہیر احمد بابر سدھو نے پریڈ کا معائنہ کیا۔ تقریب میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان بھی موجود تھے، جہاں شاندار کارکردگی کے حامل کیڈٹس کو انعامات سے نوازا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

لاہور : ٹارگٹ کلنگ میں ایک اور پولیس اہلکار شہید

کانسٹیبل غلام رسول اتحاد پارک شاہدرہ میں ڈیوٹی کرنے کے بعد گھر واپس جارہا تھا کہ ملزمان نے فائرنگ کردی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور : ٹارگٹ کلنگ میں ایک اور پولیس اہلکار شہید

لاہور کے علاقے ٹبی سٹی میں ٹارگٹ کلرز کی فائرنگ سے ایک اور پولیس کانسٹیبل شہید ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کانسٹیبل غلام رسول اتحاد پارک شاہدرہ میں ڈیوٹی کرنے کے بعد گھر واپس آرہا تھا کہ ملزمان نے فائرنگ کردی۔

فائرنگ کا واقعہ ٹیکسالی گیٹ کے اندر پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے کانسٹیبل غلام رسول کو زخمی کر دیا۔ اہلکار کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

واضح رہے کہ غلام رسول جوڈیشل ونگ میں تعینات تھے۔ انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب عثمان انور نے واقعے میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔

اس سے قبل 28 اپریل کو لاہور کے علاقے مصری شاہ میں مسلح ملزمان نے سب انسپکٹر کو ٹارگٹ کرکے شہید کردیا تھا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔ شہید سب انسپکٹر کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے تین ٹیمیں تشکیل دی گئیں تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll