جی این این سوشل

پاکستان

کراچی: عمران خان کے وارنٹ جاری ہونےکیخلاف پی ٹی آئی کارکنان کا شارع فیصل پر احتجاج

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے چیئرمین عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے اور  ان کی مبینہ گرفتاری کی کوششوں کے خلاف پی ٹی آئی کے کارکنان نے کراچی میں احتجاج شروع کر دیا۔ 

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کراچی: عمران خان کے وارنٹ جاری ہونےکیخلاف پی ٹی آئی کارکنان کا شارع فیصل پر احتجاج
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

کراچی میں شارع فیصل پر نرسری کے قریب پی ٹی آئی کے کارکنوں کے احتجاج کے باعث ٹریفک معطل ہوگیا۔ 
 
پولیس کے مطابق 60 سے 70 گاڑیوں کا قافلہ کارساز کی طرف سے شارع فیصل پر صدر کی طرف جاتے ہوئے نرسری کے مقام پر رک گیا۔ 

اس مقام کے قریب  پاکستان تحریک انصاف کا دفتر بھی ہے، احتجاجی کارکنان کی وجہ سے شارع فیصل کے ائیرپورٹ سے صدر  جانے والے ٹریک پر گاڑیوں کی آمدورفت محدود ہو گئی اور گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔

 ٹریفک پولیس ہیلپ لائن کے مطابق احتجاج کب تک جاری رہتا ہے اس بارے میں کچھ معلومات نہیں تاہم شہریوں کو متبادل راستوں کی طرف گامزن کیا جا رہا ہے۔

پاکستان

عدالت نے عمران خان سمیت بشریٰ بی بی کو اداروں کے خلاف بیان بازی سے روک دیا

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے دوران ٹرائل کمرہ عدالت میں ریاستی اداروں اوران کے آفیشلز کے خلاف اشارتاً بھی بات کرنے سے روک دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عدالت نے عمران خان  سمیت بشریٰ بی بی کو اداروں کے خلاف بیان بازی سے روک دیا

اسلام آباد احتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کے خلاف بیان بازی سے روک دیا۔

عدالت نے دوران ٹرائل کمرہ عدالت میں ریاستی اداروں اوران کے آفیشلز کے خلاف اشارتاً بھی بات کرنے سے روک دیا۔

احتساب عدالت کے جج باصر جاوید رانا نے فئیرٹرائل کی بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر حکم نامے میں کہا کہ میڈیا سیاسی، اشتعال انگیز بیانیے اور ریاستی اداروں کوٹارگٹ کرنے والے بیانات کی تشہیر سے پرہیز کرے۔

عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ میڈیا سیاسی، اشتعال انگیز بیانیے جو ریاستی اداروں اور ان کے آفیشلز کو ٹارگٹ کرتے ہوں وہ پبلش نہ کرے۔

حکم نامے میں پیمرا کوڈ آف کنڈکٹ کا بھی عدالت نے حوالہ دیا گیا ہے۔

حکم نامے میں کہا گیا کہ الزام ہے بانی پی ٹی آئی نے ریاستی اداروں کے خلاف اشتعال انگیز ومتعصبانہ بیانات دئیے، عدلیہ، پاک آرمی اورآرمی چیف کے حوالے سے بیانات عدالتی ڈیکورم میں خلل ڈالنے کے مترادف ہیں، ایسے بیانات انصاف کی فراہمی کے عمل میں بھی رکاوٹ کا سبب بنتے ہیں۔

حکم نامے کے مطابق کورٹ ڈیکورم اورفئیر ٹرائل کے تقاضوں کا خیال رکھنا عدالت کی ذمہ داری ہے، جیل حکام جیل عدالت کو عید سے پہلے کی پوزیشن پر بحال کریں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

اسمگلنگ کے خاتمے تک معیشت مستحکم نہیں ہو سکتی، وزیراعظم

وزیراعظم نے شہید ہونے والے کسٹمز انسپکٹر کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسمگلنگ کے خاتمے تک معیشت مستحکم نہیں ہو سکتی، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اسمگلنگ کے خاتمے تک معیشت مستحکم  نہیں ہو سکتی۔ اسمگلنگ کے خاتمے کے حوالے سے اسلام آبادمیں میٹنگز بھی کی ہیں۔
وزیراعظم نے ایبٹ آباد میں کسٹمز حکام پر دہشتگرد حملے میں شہید ہونیوالے کسٹمز انسپکٹر حسنین ترمذی کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔ 
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہید کے والد کے صبر پر پوری قوم سلام پیش کرتی ہے۔ یقین دلاتے ہیں کہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ شہید کسٹم انسپکٹر نے اپنے فرائض کی انجام دہی میں جان کا نذرانہ پیش کیا۔ 
شہباز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اسمگلنگ کے خاتمے کیلئے پوری طرح یکسو ہے۔ اسمگلنگ کیخلاف کسی بھی کارروائی سے گریز نہیں کریں گے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اسمگلنگ کی روک تھام میں آرمی چیف کی معاونت پر شکر گزار ہوں، شہید انسپکٹر حسنین ترمذی پر فخر ہے، ڈی آئی خان واقعات میں 8 شہادتیں ہوئیں، عظیم سپوت جان ہتھیلی پر رکھ کر دشمنوں کا مقابلہ کر رہے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ پنجاب کے بعد وفاق میں بھی شہداء پیکیج کا آغاز کررہے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

صحت

صدر مملکت آصف علی زرداری کا ملیریا کی روک تھام کیلئے اقدامات اعادہ

صدر مملکت آصف علی زرداری  نے اس بیماری کے بارے میں شعور اجاگر کرنے پر بھی زور دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صدر مملکت آصف علی زرداری   کا ملیریا کی روک تھام کیلئے  اقدامات   اعادہ

اسلام آباد : صدر مملکت آصف علی زرداری نے ملیریا کی روک تھام کے لئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات نافذ کرنے کیلئے پرعزم ہے۔انہوں نے کہا کہ ان اقدامات کا مقصد ملیریا کے ہر مشتبہ کیس کی جانچ پڑتال ، تصدیق اور علاج کو معیاری بنانا ہے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری  نے اس بیماری کے بارے میں شعور اجاگر کرنے پر بھی زور دیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll