پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے لانگ مارچ کی تاریخ جلد دینے کا اعلان کر دیا۔


سابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کے مرکزی قائدین کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال اورمجرموں کو ملنے والے این آر او پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں تازہ ترین آڈیو لیکس سمیت اہم امورپربھی تفصیلی گفتگو ہوئی اور اسلام آباد لانگ مارچ کی تیاریوں کےحوالے سےجامع حکمت عملی پرمفصل مشاورت کی گئی۔
اجلاس میں حکومت کی جانب سےشرانگیزی اور تشدد کے امکانات پر بھی غور کیا گیا۔
لانگ مارچ کی حتمی تاریخ کے اعلان سے پہلے اسلام آباد اور دیگر تنظیموں کو بھرپور طریقے سے تیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عمران خان پشاور اور فیصل آباد ڈویژنز میں ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے۔
اس موقع پر چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ جلد تاریخی لانگ مارچ کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ اشرافیہ اور غریبوں کیلئے الگ الگ قانون سے ملک تباہ ہو رہا ہے، عوام چوروں کے شکنجے سے نجات کیلئے باہر نکلنے کی تیاری کریں۔

اسحا ق ڈار کی مصر ی وزیر خارجہ کی ملاقات، علاقائی اور دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال
- 7 گھنٹے قبل

ٹرمپ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو قتل کرنے کی کوشش کریں گے،سابق امریکی سفیر کا دعویٰ
- 11 گھنٹے قبل

آسٹریلیا نے دورہ پاکستان کیلئے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
- 10 گھنٹے قبل
کوشش ہے فروری کے آخر تک فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی کر دیں،شزا فاطمہ
- 10 گھنٹے قبل

سی ٹی ڈی کی کوئٹہ میں کامیاب کارروائی، کالعدم بی ایل اے کے 5 دہشتگرد جہنم واصل
- 6 گھنٹے قبل

کوئی بھی حکومت بلدیاتی انتخابات بروقت کرانے میں سنجیدہ نظر نہیں آتی،الیکشن کمیشن
- 12 گھنٹے قبل

سانحہ گل پلازہ، لاپتہ افراد کی نئی فہرست جاری،تعداد 73 تک پہنچ گئی
- 12 گھنٹے قبل

جدید ٹیکنالوجی ویلیو ایڈیشن اور زرعی برآمدات میں اضافے سےپاکستان تجارتی سرپلس حاصل کر سکتا ہے،وزیر اعظم
- 7 گھنٹے قبل

ضلع دادو کے علاقے میہڑ میں گلے کی بیماری میں مبتلا 3 بچے انتقال کرگئے
- 6 گھنٹے قبل

معروف اداکار رانا آفتاب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق
- 7 گھنٹے قبل

’مجھے بچالو، میں مرنا نہیں چاہتا‘، گل پلازہ میں پھنسے نوجوان کی بھائی کو آخری کال
- 12 گھنٹے قبل

افغان دارالحکومت کابل میں دھماکا، سات افراد جاں بحق، متعدد زخمی
- 7 گھنٹے قبل













