سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹرتوفیق الربیعہ نے اتوار کو تاشقند میں ازبکستان کے صدر شوکت مرزایوف سے ملاقات کی ہے۔

سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سعودی وزیر حج و عمرہ نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد کی جانب سے صدر شوکت، ان کی حکومت اور ازبکستان کے برادر عوام کے لیے خیر سگالی کے پیغام پہنچائے۔ سعودی قیادت کی جانب سے ازبکستان کی پائدار ترقی اور خوشحالی کے حوالے سے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔
ڈاکٹرتوفیق الربیعہ نے کہا کہ ان کا دورہ ازبکستان دونوں ملکوں کے منفرد، تاریخی تعلقات کا حصہ ہے۔ اس موقع پر حج وعمرے سمیت متعدد شعبوں میں باہمی تعاون کے متعدد معاہدے بھی ہوئے ہیں۔
سعودی وزیر نے کہا کہ ’گزشتہ حج موسم میں ازبکستان سے تقریبا 12 ہزار افراد حج پر آئے تھے۔ کورونا وبا ختم ہونے کے بعد حج کوٹے میں اضافہ کیا گیا ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ ’ازبکستان سے گزشتہ دو ماہ کے دوران 36 ہزار سے زیادہ افراد عمرے پر آئے ہیں۔ بیشتر نے مسجد نبوی کی زیارت کی، مدینہ منورہ کے تاریخی اور مذہبی مقامات بھی دیکھے‘۔
وزیر حج نے کہا کہ’ نسک پلیٹ فارم کے ذریعے آن لائن عمرہ و زیارت ویزوں کا اجرا آسان بنادیا گیا ہے۔ اب زیادہ آسانی اور تیزی سے عمرہ ویزے جاری کرانا ممکن ہوگیا ہے‘۔
’پہلے عمرہ ویزے کا دورانیہ ایک ماہ ہوتا تھا۔ اب دنیا کے کسی بھی ملک سے آنے والے عمرہ زائرین کو تین ماہ تک مملکت میں قیام کی سہولت دی گئی ہے‘۔

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 2 days ago

پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت
- 13 hours ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 2 days ago
سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم
- 13 hours ago
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 2 days ago
خیبرپختونخوا:ضلع مہمند، بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک
- 13 hours ago
آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 14 hours ago
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 2 days ago

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 2 days ago

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 2 days ago
انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا
- 14 hours ago
پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال
- 13 hours ago





