Advertisement
پاکستان

پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ قیام امن کیلئے جان کا نذرانہ دینے والے اہلکاروں کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتا ہے اور بنگلہ دیش کی حکومت اور عوام سے گہری تعزیت کا اظہار کرتا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 گھنٹے قبل پر دسمبر 14 2025، 11:24 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت

پاکستان نے سوڈان کے علاقے KADUGLI میں ABYEI کیلئے اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت کی ہے جس کے نتیجے میں بنگلہ دیش کے 6 امن فوجی ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے ۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ قیام امن کیلئے جان کا نذرانہ دینے والے اہلکاروں کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتا ہے اور بنگلہ دیش کی حکومت اور عوام سے گہری تعزیت کا اظہار کرتا ہے۔

Advertisement
Advertisement