جی این این سوشل

پاکستان

پاک فوج اورایف سی کی بلوچستان سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری

راولپنڈی : پاک فوج اور فرنٹیئر کور نے بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امداد اوربحالی کی اپنی کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاک فوج اورایف سی کی بلوچستان سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے ایک بیان میں کہاہے کہ پاک فوج اورایف سی سیلاب متاثرین کو امداد کی فراہمی کے لئے سول انتظامیہ کی مدد کررہی ہیں۔
بیان میں کہاگیا ہے کہ کوہلو، سبی،ڈیرہ مرادجمالی ، جعفرآباد ، نصیرآباد ، صحبت پوراورتھل مگسی کے اضلاع میں تیرہ امدادی کیمپ قائم کئے گئے ہیں  جہاں عوام کوتیار شدہ کھانے کے ساتھ دیگر سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ۔

سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں وبائی اوردیگرامراض پر قابو پانے کے لئے پاک فوج ،ایف سی بلوچستان ، پی ڈی ایم اورفلاحی تنظیموں نے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 55  مفت طبی کیمپ لگائے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق   تیارشدہ بنیادی ڈھانچے کی بحالی کے لئے بھی کوششیں کی جارہی ہیں۔

پاکستان

کیا پنجاب حکومت کسانوں سے گندم خریدنے کی صلاحیت رکھتی ہے ؟

ذرائع محکمہ خوراک کے مطابق پنجاب حکومت اس بار کسانوں سے گندم نہیں خرید رہی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کیا پنجاب حکومت   کسانوں سے گندم خریدنے کی  صلاحیت رکھتی ہے ؟

لاہور: پنجاب حکومت نے کسانوں سے سرکاری سطح پر گندم نہ خریدنے کا فیصلہ سنادیا۔

ذرائع محکمہ خوراک کے مطابق پنجاب حکومت اس بار کسانوں سے گندم نہیں خرید رہی۔

واضح رہے کہ گندم کی خریداری کے لیے 3900 روپے فی من گندم کا ریٹ مقرر کیا تھا ۔ میڈیا ذرائع کے مطابق سرکاری خزانہ ایک سال  کیلئے 22 لاکھ ستر ہزار  ٹن گندم موجود ہے۔پنجاب کے 95 فیصد کسان اپنی گندم مڈل مین کو فروخت کر چکے ہیں ۔

یاد رہے کہ ترجمان محکمہ خوراک کے مطابق گندم خریداری کے اربوں روپے بچا کر کسان کارڈ اور دیگر سہولیات فراہم کریں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

پاکستان بار کونسل کا ایک روزہ ہڑتال کا اعلان

وکلا کی جانب سے کل پورے پاکستان میں ہڑتال کا اعلان کردیا گیا ہے پاکستان بار کونسل کے صدر نے کہا کہ کل کسی بھی عدالت میں کوئی وکیل پیش نہیں ہوگا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان بار کونسل  کا ایک روزہ ہڑتال کا اعلان

پاکستان بار کونسل نے لاہور میں ہونے والے پولیس کا وکلا پر تشدد کے باعث پورے پاکستان میں ہڑتال کا اعلان کردیا ۔ 

لاہور ہائیکورٹ میں پولیس کے داخلے پر ہونےوالی پولیس  اور وکلا کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں پولیس اور وکلا کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی جس کے باعث پولیس نے 30 منتشر وکلا کو بھی حراست میں لےلیا گیا ۔ 

وکلا کی جانب سے کل پورے پاکستان میں ہڑتال کا اعلان کردیا گیا ہے پاکستان بار کونسل کے صدر نے کہا کہ کل کسی بھی عدالت میں کوئی وکیل پیش نہیں ہوگا ۔ 

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

قطر کے وزیر مملکت برائے خارجہ ڈاکٹر محمد بن عبدالعزیز الخلیفی آج پاکستان پہنچیں گیں

 اسلام آباد میں وزیر مملکت وزیر اعظم شہباز شریف اور نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کریں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

قطر کے وزیر مملکت برائے خارجہ ڈاکٹر محمد بن عبدالعزیز الخلیفی آج پاکستان پہنچیں گیں

قطر کے وزیر مملکت برائے خارجہ ڈاکٹر محمد بن عبدالعزیز الخلیفی کل پاکستان کے دورہ پر پہنچیں گے۔

وزیر مملکت وزیر اعظم اور قطر کے وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن بن کے خصوصی ایلچی کے طور پر پاکستان کا دورہ کریں گے۔

 اسلام آباد میں وزیر مملکت وزیر اعظم شہباز شریف اور نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کریں گے۔

یاد رہے کہ پاکستان اور قطر کے درمیان دیرینہ اور کثیر جہتی دوطرفہ تعلقات ہیں۔دونوں ممالک کے تعلقات کی خصوصیت اعلیٰ سطح کے تبادلوں اور دوروں پر مشتمل ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll