Advertisement
پاکستان

منی لانڈرنگ ریفرنس : شہباز شریف کو حاضری سے مستقل استثنیٰ مل گیا

لاہور : منی لانڈرنگ ریفرنس میں وزیرِ اعظم شہباز شریف کو حاضری سے مستقل استثنیٰ مل گیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Oct 4th 2022, 3:16 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
منی لانڈرنگ ریفرنس : شہباز شریف  کو حاضری سے مستقل استثنیٰ مل گیا

تفصیلات کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت کے جج قمر الزماں نے منی لانڈرنگ ریفرنس پر سماعت کی ۔ احتساب عدالت نے شہباز شریف کی مستقل حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی ۔

 عدالت نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کو عدالت پیشی کے لیے نمائندہ مقرر کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

عدالت نے حمزہ شہباز کی مستقل حاضری معافی کی درخواست پر نیب سے جواب طلب کر لیا ہے ۔ عدالت نے حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی ہے ۔ 

Advertisement
Advertisement