پاکستان اور اقوام متحدہ آج جنیوا میں سیلاب متاثرین کی فوری امدادکی اپیل کا اجراء کرینگے
جنیوا : حکومت پاکستان اوراقوام متحدہ ملک میں سیلاب کی صورتحال کے ضمن میں ضروریات کے تازہ تخمینے کی بنیاد پرآج جنیوامیں مشترکہ طورپر اَسی کروڑ ڈالرکی فوری امداد کی اپیل کااجراء کررہے ہیں۔


تفصیلات کے مطابق اس موقع پر تقریب میں حکومت پاکستان اوراقوام متحدہ کے قریبی اشتراک سے تیار کیاجانیوالا سیلاب کی امدادی کارروائیوں کا نظرثانی شدہ منصوبہ پیش کیاجائے گا ۔ منصوبے میں تباہ کن سیلابوں سے متاثر ہونے والے عوام کو ضروری معاونت فراہم کرنے پرتوجہ مرکوز کی گئی ہے۔
موسمیاتی تبدیلی کی وزیرشیری رحمان اس موقع پر شریک ہوں گی جبکہ منصوبہ بندی اورترقی کے وزیراحسن اقبال ، اقتصادی امورکے وزیرایازصادق اورخارجہ امور کی وزیرمملکت حناربانی کھر اسلام آباد سے آن لائن شرکت کریں گے۔
انسانی بنیادوں پرامداد کے امور کے بارے میں اقوام متحدہ کے انڈرسیکرٹری جنرل اورہنگامی امداد کے رابطہ کارمارٹن گرفتھس عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروزآدھنام گبریسیس کے علاوہ پاکستان میں ریذیڈنٹ کوآرڈینیٹر جولین ہارنیئس اقوام متحدہ کی نمائندگی کریں گے۔
اس تقریب میں اقوام متحدہ کے رکن ممالک کے علاوہ قدرتی آفات سے پیدا ہونے والی صورتحال میں امدادی کام کرنے والی انسانی تنظیمیں اوراقوام متحدہ کے مختلف ادارے شرکت کریں گے۔

شہباز شریف کی 27 ویں آئینی ترمیم سے وزیراعظم کے استثنیٰ کی شق واپس لینے کی ہدایت
- 2 گھنٹے قبل

پیوٹن کی جانب سے جوہری تجربے کی تیاری کے حکم پر عمل شروع کر دیا گیا ، روسی وزیر خارجہ
- 3 گھنٹے قبل

وزیر اعظم شہباز شریف کا دورہ آذربائیجان، ترکیے کے صدر طیب اردوان سے ملاقات
- 6 گھنٹے قبل

ہزاروں سال نرگس اپنی بے نوری پر روتی ہے۔۔۔۔ مفکر پاکستان علامہ محمد اقبالؒ کا 148واں یومِ ولادت
- 7 گھنٹے قبل

اپوزیشن اتحاد کا مجوزہ 27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان
- 4 گھنٹے قبل

ٹرمپ انتظامیہ کا موٹاپے اور ذیابیطس میں مبتلا غیر ملکیوں کو امریکا کا ویزانہ دینے کا اعلان
- 5 گھنٹے قبل

ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ: سیمی فائنل میں پاکستان نے آسٹریلیا کو شکست دیدی
- 4 گھنٹے قبل

جعل سازی سے پاکستانی شہریت حاصل کرنے کی کوشش ناکام،افغان شہری سمیت 4 ملزمان گرفتار
- ایک گھنٹہ قبل

عالم اسلام کیخلاف لڑائی متحد ہو کر نہ لڑی تو پھر سب کی حالت غزہ اور کشمیر جیسی ہو گی، خواجہ آصف
- 3 گھنٹے قبل

لاہور میں مزارِ اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پُروقار تقریب، پاک بحریہ کے دستے نے فرائض سنبھال لیے
- 6 گھنٹے قبل
ون ڈے اور ٹی 20 سہ ملکی سیریز کیلیے سری لنکا کی کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی
- 7 گھنٹے قبل

امریکی صدر ٹرمپ نے جنوبی افریقہ میں ہونیوالے جی 20 اجلاس کا بائیکاٹ کردیا
- 7 گھنٹے قبل






.jpg&w=3840&q=75)



