پاکستان
سیلاب زدگان کیلئے اقوام متحدہ کی نئی اپیل عالمی برادری کی مسلسل حمایت کی متقاضی ہے : وزیراعظم
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ سیلاب زدگان کے لئے اقوام متحدہ کی 816 ملین ڈالر کی نئی اپیل عالمی برادری کی طرف سے مسلسل حمایت کی متقاضی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کو خوراک اور علاج معالجے کی ضرورت ہے ۔ بحرانی کیفیت بڑھنے کی وجہ سے ہمیں اپنی کاوشیں تیز کرنا ہوں گی۔
وزیراعظم نے کہا کہ تباہ کن سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی ضروریات کو اجاگر کرنے پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس کے قائدانہ کردار کو سراہتے ہیں۔
Revised UN appeal for $816 million for flood victims underscores need for continued global engagement. With food & health crisis becoming graver,we need to ramp up action. Thank you @antonioguterres for your leadership in articulating needs of people affected by disastrous floods
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) October 5, 2022
پاکستان
موسم کی خرابی کے باعث محمد بن زید النہیان کا دورہ پاکستان منسوخ
محمد بن زید النہیان کا دورہ پاکستان منسوخ

موسم کی خرابی کے باعث محمد بن زید النہیان کا دورہ پاکستان منسوخ
ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر محمد بن زید النہیان نے پاکستان پہنچنا تھالیکن مگر موسم کی خرابی کے باعث یہ دورہ منسوخ کردیا گیا ہے۔
متحدہ عرب امارات کے صدر کا دورہ دونوں ممالک کے تعلقات ، تجارت میں بہتری کیلئے بہت اہمت کا حامل ہے۔
تحدہ عرب امارات کے صدر کا دورہ اسلام آباد کی تاریخوں کا دوبارہ اعلان کیا جائے گا۔
دنیا
بھارت میں ریاستی وزیر پر قاتلانہ حملہ، سینے میں دو گولیاں لگیں
بھارت میں ریاستی وزیر پر قاتلانہ حملہ کیا گیا۔ اڑیسہ کے وزیر صحت پر پولیس اہلکار نے فائرنگ کر دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اڑیسہ کے وزیر صحت نابا کشور داس پر براج راج نگر شہر میں فائرنگ کی گئی۔

نابا کشور داس ایک تقریب میں شرکت کے لیے پہنچے تھے۔ جیسے ہی وہ اپنی گاڑی سے اترے تو اے ایس آئی گوپال داس نے ان پر فائرنگ کر دی۔ملزم فائرنگ کرتے ہی فرار ہو گیا۔ کشور داس کے سینے میں دو گولیاں لگیں اور انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر صحت جیسے ہی اپنی کار سے اترے سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار نے سرکاری پستول سے یکے بعد دیگرے دو گولیاں چلایں۔
وزیر صحت کو انتہائی تشویش ناک حالت میں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں طبیعت نہ سنبھلنے پر طیارے کے ذریعے بھونیشور لے جایا گیا جہاں ماہر ڈاکٹر کی زیر نگرانی پیچیدہ آپریشن کیا جا رہا ہے۔
پاکستان
ہمارا رابطہ اس وقت اسٹیبلشمنٹ کیساتھ نہیں ہے: شاہ محمود قریشی
تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے اعلان کیا ہے کہ تحریک انصاف نے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کا حتمی فیصلہ کیا ہے۔

تمام (33)حلقوں میں پی ٹی آئی کے امیدوار عمران خان ہوں گے۔16 مارچ کو عوام واضح پیغام دیں گے کہ وہ عمران خان کے ساتھ ہیں۔
لاہور زمان پارک میں عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کے سینئر رہنماؤں اور پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں 4 قراردادوں کو متفقہ طور پر پاس کیا گیا۔
اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہم نے پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیاں تحلیل کردی ہیں۔
جنرل الیکشن میں 90 روز سے مزید تاخیر آئین کی خلاف ورزی ہوگی۔ 90 روز سے زائد عرصہ گزارنے کی کوئی گنجائش نہیں۔انتخابات کے انعقاد میں تاخیر آئین پر حملے کے مترادف ہوگی۔ اس پر آرٹیکل 6 کی کارروائی ہوگی۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہمارا رابطہ اس وقت اسٹیبلشمنٹ کیساتھ نہیں ہے۔ صدر مملکت نے ملک کی بہتری کیلئے کشیدگی اور تناؤ میں کمی کیلئے کردار ادا کرنے کی کوشش کی لیکن اس میں خاطر خواہ پیشرفت سامنے نہ آسکی۔
وائس چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ فوادچودھری کی گرفتاری اور تضحیک کی مذمت کرتے ہیں۔ ایک ہی مقدمے میں تین مرتبہ جسمانی ریمانڈ کی کوئی نظیر نہیں ملتی۔
چیف جسٹس فواد چودھری کیساتھ ناانصافی کا نوٹس لیں۔ہم توقع کرتے ہیں کہ فواد چودھری کو انصاف ملے گا اور رہا کیا جائے گا۔
-
تجارت 19 گھنٹے پہلے
اوگرا کا پیٹرول کا مصنوعی بحران پیدا کرنیوالوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ
-
تجارت ایک دن پہلے
ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا بڑا اضافہ
-
پاکستان 2 دن پہلے
33 قومی اسمبلی کے حلقوں میں ضمنی انتخاب 16 مارچ کو ہوگا
-
پاکستان ایک دن پہلے
ملک کے جو حالات ہیں کوئی بھی اس سے بری الذمہ نہیں:شاہد خاقان عباسی
-
تجارت 2 دن پہلے
پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار فی تولہ سونا 2 لاکھ روپے سے تجاوز کرگیا
-
پاکستان ایک دن پہلے
43 ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری، پی ٹی آئی کا عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ
-
تجارت ایک دن پہلے
اوگرانے پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کی قیاس آرائیوں کو مسترد کردیا
-
تجارت 23 گھنٹے پہلے
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 35 روپے فی لیٹر تک اضافہ